Laughter Mania

Laughter Mania this is platform which provides you all kind of entertainment...

27/08/2025

*دریائی علاقوں کے شہریوں کے لیے:*

ضلع رحیمیارخان کی دریائی پٹی اور ملحقہ علاقوں میں سیلاب کے خطرے کے پیشِ نظر ریسکیو 1122 رحیمارخان ان علاقوں کے رہائشیوں سے گزارش کرتا ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں درج ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کریں:

۔فوری طور پر دریائی علاقے چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں۔

•دریا کے قریب غیر ضروری آمدو رفت سے گریز کریں اور ابھی دریا کے اندر دوبارہ جانے سے گریز کریں-

•سیلابی پانی میں پیدل چلنے سے گریز کریں کیونکہ یہ گہرا اور خطرناک ہو سکتا ہے۔
•اپنے گھر کے قریب واقع محفوظ پناہ گاہوں اور ہنگامی راستوں کی پہلے سے شناخت کریں۔
•علاقہ چھوڑتے وقت ایک ایمرجنسی بیگ تیار کریں جس میں ضروری دوائیں، ٹارچ، اضافی بیٹریاں، موبائل چارجر اور اہم دستاویزات جیسے شناختی کارڈ وغیرہ شامل ہوں لازمی اپنے ہمراہ لے لیں-
•بروقت اطلاع اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور محفوظ رہیں۔

ریسکیو 1122 رحیمیار خان تمام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر سرگرمِ عمل ہے۔

*ریسکیو 1122 رحیمیار خان*

27/08/2025

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب بھر کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی

ہسپتالوں کے عملہ کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی

سانپ کاٹنے اور دیگر ایمرجنسی ادویات کو ہسپتالوں میں دستیاب رکھنے کی ہدایت

تمام ہسپتالوں میں عملہ کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کا حکم جاری

27/08/2025

صادق آباد کے 22 موضع جات سیلاب کی زد میں آنے کے امکانات
لسٹ جاری

دریائی پٹی کے مواضعات جو فلڈ سے متاثر ہو سکتے ہیں-
27/08/2025

دریائی پٹی کے مواضعات جو فلڈ سے متاثر ہو سکتے ہیں-

27/08/2025

*‏دریائے چناب/ انتہائی خطرناک سیلاب*

‏دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر سیلاب انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کر چکا ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے

‏دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 9 لاکھ 20 ہزار کیوسک سے تجاوز کر گیا

‏دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر 4 لاکھ 32 ہزار کیوسک ہے۔پی ڈی ایم اے پنجاب

27/08/2025

وزیر اعظم شہباز شریف نے پیر کو بی نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے 10 ملین مستفیدین کے لیے ڈیجیٹل والٹس کا آغاز کیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ شفافیت، مالی شمولیت اور کیش لیس معیشت کی جانب تاریخی قدم ہے۔

آغاز کی تقریب میں وزیرانِ وفاق، BISP قیادت اور بین الاقوامی شراکت دار، بشمول GIZ، موجود تھے۔ وزیر اعظم نے نظام کو ایک علامتی ہتھیلی کے لمس سے فعال کیا۔

27/08/2025

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے وصیت خان، انصار اور محمد خان کی ملاقات،‎ وزیراعظم نے بہادری، جرات اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے والے قومی ہیروز کو شیلڈز اور 25 لاکھ روپے فی کس انعام سے نوازا۔
"آپ نے بروقت اطلاع دے کر گاؤں کے 300 شہریوں کی جانیں بچائیں، آپ قوم کے ہیرو ہیں اور آپ نے حقیقی معنوں میں قومی خدمت انجام دی ہے۔"
~ وزیراعظم

27/08/2025

‏دریائے چناب میں اگلے 36 گھنٹوں میں ہیڈ مرالہ، خانکی اور قادر آباد کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری

02/07/2025

Address

Khanpur

Telephone

+923458200083

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Laughter Mania posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share