11/08/2026
گرین بس میں موبائل چوری، ڈرائیور پوری بس تھانے لے گیا، چور رنگے ہاتھوں گرفتار!
رینالہ خورد: گرین بس سروس میں مسافر کا موبائل چوری ہونے پر ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بس کے دروازے بند رکھے اور پوری بس کو تھانہ صدر رینالہ خورد لے گیا۔
پولیس نے تمام مسافروں کی تلاشی لی تو چور مسروقہ موبائل سمیت رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ پولیس نے موبائل اصل مالک کے حوالے کر دیا۔