I m a KARACHIan

I m a KARACHIan F.B AREA k shashkay

انا للہ وانا الیہ راجعون !!!😭😭ایک اور دن ایک اور واقعہ !!!😭😭عثمان پبلک اسکول کیمپس 2 فرسٹ ایئر کے طالب علم عابد رئیس ولد...
10/12/2025

انا للہ وانا الیہ راجعون !!!😭😭
ایک اور دن ایک اور واقعہ !!!😭😭
عثمان پبلک اسکول کیمپس 2 فرسٹ ایئر کے طالب علم عابد رئیس ولد رئیس احمد آج صبح اسکول آتے ہوئے 4K چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر کی زد میں آکر جام شہادت نوش کرگئے۔
اللہ تعالیٰ ہمارے طلب علم کی مغفرت فرمائے اور والدین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

19/08/2025

کس میئر کراچی نے اپنے فرائض بہتر انداز میں انجام دیے ؟؟؟؟

1) مصطفیٰ کمال 😍
2) مرتضیٰ وہاب 🥰

کمینٹ سیکشن میں اپنی راہے کا اظہار کریں یا پھر ایموجی دے کر ووٹ کریں۔

11/04/2025

*یہ شہرِ کراچی ہے - یہاں عجیب نظام رائج ہے*

ایک طرف پاکستان کے بائیکاٹ کا نعرہ لگانے والا "حاجی" لیاقت محسود اس وقت اپنے گھر میں سکون کی نیند سو رہا ہے، اور دوسری طرف اسکی ڈمپر گردی کے خلاف آواز اٹھانے والے سیاسی کارکن چھاپے اور گرفتاریاں جھیل رہے ہیں۔

*یہ شہرِ کراچی ہے - یہاں عجیب نظام رائج ہے*

*کراچی؛ منصوبہ بندی کے تحت واقعات رونما ہوئے، امن تباہ کرنے والوں کوگرفتار کیا جائے، آفاق احمد*کراچی:مہاجرقومی موومنٹ (ا...
10/04/2025

*کراچی؛ منصوبہ بندی کے تحت واقعات رونما ہوئے، امن تباہ کرنے والوں کوگرفتار کیا جائے، آفاق احمد*

کراچی:مہاجرقومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سربراہ آفاق احمد نے شہر کے سنگین مسائل حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں کل جو واقعات رونما ہوئے وہ منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے لہٰذا حکومت امن و امان تباہ کرنے والوں کو گرفتار کرے۔

مہاجرقومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سربراہ آفاق احمد نے کہا کہ گزشتہ رات نارتھ کراچی میں جو واقعہ رونما ہوا، 12 اپریل کو میں نے لوگوں کو درخواست کی تھی وہ سڑکوں پر اپنے حق کے لیے نکلیں، میں نے شہر کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف شہریوں سے اپیل کی تھی وہ گھر سے نکلیں، اس حوالے سے میں نے سیاسی و مذہبی جماعتوں سے پر امن احتجاج کی دعوت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہم پر امن احتجاج کر رہے ہیں، عوام میں امید پیدا ہوئی کہ نتائج کی پرواہ کیے بغیر شہر کی حفاظت کے لیے موجود ہیں، اس شہر میں صرف ٹریفک حادثات ہی نہیں بلکہ اور بھی نا انصافیاں ہوئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے معیار کو بھیانک بنا دیا گیا، یہاں پر پورا پورا کا سینٹر تبدیل کر دیا جاتا ہے، نتائج بدل دیے جاتے ہیں، یہاں کا طالب علم کس اذیت سے گزر رہا ہے اس کا جواب دہ کون ہے۔

آفاق احمد کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہر زبان، رنگ و نسل اور قومیت کے لوگ موجود ہیں، کراچی میں پیدا ہونے والے، رہنے والے ہر شخص کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے، جب میں نے شہر پر ہیوی ٹریفک کا نظام کے حوالے سے آواز اٹھائی تو ایک جماعت کی جانب سے مجھ پر الزامات لگائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ میرے اوپر الزام لگایا گیا کہ آفاق احمد شہر میں مہاجر اور پختونوں کو لڑوا رہا ہے، آفاق احمد اور مہاجر قومی موومنٹ صوبے کے پانی پر ڈاکا ڈالنے نہیں دے گا، میں نے تمام لوگوں کو جمع کرنے کی کوشش کی تو مجھے مجرم قرار دے دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر میں لوگوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، آج اس ساری صورت حال کو دیکھ کر میں نے سفید پرچم لہرایا تاکہ کوئی یہ نہ سمجھے کے آفاق احمد سیاسی طور پر کھیل رہا ہے۔

مہاجرقومی موومنٹ کے سربراہ نے کہا کہ کل جو واقعہ ہوا، باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ہوا، لوگوں نے افواہیں پھیلائیں کہ کئی لوگ مر گئے، یہ ساری چیزیں ہیں کیا ہمارے ادارے نہیں سمجھتے، کیا اس شہر میں واویلا مچایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر میں جس جگہ پر یہ واقعہ ہوا وہاں ڈمپر والوں کو بھی لاکر کھڑا کردیا گیا، ہم یہاں پر ملک کے خلاف نعرے بازی سننے نہیں آئے، اگر ادارے چاہیں تو اک دن کے اندر شہر میں اشتعال انگیزوں کو پکڑ کر سامنے لا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد روکنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال کیا جا رہا ہے، میں نے 6 اپریل کو اپنے دفتر کا افتتاح کرنا تھا، ممکنہ تصادم کے پیش نظر میں نے ملتوی کردیا۔

آفاق احمد کا کہنا تھا کہ کیا شہر میں امن و امان کی صورت حال پر قابو پانے کے لیے ادارے موجود ہیں، جو کل واقعہ ہوا ہے وہ انتہائی الارمنگ ہے، میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں جنہوں نے امن و امان تباہ کیا انہیں گرفتار کیا جائے اور انہیں عوام کے سامنے لایا جائے تاکہ پتا چل سکے کہ کون شہر میں امن تباہ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا جو احتجاج ہے یہ بد عنوانیوں اور زیادتیوں کے خلاف ہے، ہم حکومت کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، ہم تمام شہریوں سے اپیل کرتے ہیں چاہے وہ کسی بھی قوم سے ہوں، پرامن طریقے سے 12 اپریل کو سفید پرچم لے کر نکلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں دوبارہ کہہ رہا ہوں یہ احتجاج پرامن ہے، کسی کو شر انگیزی پھیلانے کی اجازت نہیں، اداروں کو چاہیے کہ وہ شرانگیزی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔

ہم اہلیان کراچی یہ اپیل کرتے ہیں کے لیاقت محسود کی پاکستان مخالف تقریر پر اسکو کو فوری گرفتار کر کے پیکا ایکٹ کے تحت مقد...
10/04/2025

ہم اہلیان کراچی یہ اپیل کرتے ہیں کے لیاقت محسود کی پاکستان مخالف تقریر پر اسکو کو فوری گرفتار کر کے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جاۓ






10/04/2025

کل شب ناگن چورنگی پر ہونے والا واقعہ کئی ماہ سے جاری واقعات کا ردعمل ہے اس موقع پر 19 نوجوانوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا مگر ٹرانسپورٹ تنظیموں کے کسی عہدیدار کو کچھ نہیں کہا گیا اس حوالے سے بہت کچھ کہا جاسکتا ہے مگر موجودہ صورتحال میں مناسب نہیں ہوگا
گورنر سندھ کامران ٹیسوری ، ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم احمد اور مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد ان نوجوانوں کی رہائی میں فوری اپنا کردار ادا کریں ان نوجوانوں کو تنہا چھوڑنے کا شہر میں اچھا تاثر نہیں جارہا ہے معاملہ کی سنگینی کے پیش نظر ان نوجوانوں کو رہا کرانا ضروری ہے

کراچی والو ظلم کے خلاف اتحاد برقرار رکھنا۔
09/04/2025

کراچی والو ظلم کے خلاف اتحاد برقرار رکھنا۔

09/04/2025
یا اللّه یہ خبر پڑھ کر جو قوم کے دل میں دعا آئی وہ دعا قبول فرما۔آمین ❤️
01/04/2025

یا اللّه یہ خبر پڑھ کر جو قوم کے دل میں دعا آئی وہ دعا قبول فرما۔آمین ❤️

26/03/2025

*🚨نیا ناظم آباد کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار مسجد کا خطیب اور حافظ قرآن ابراہیم خان جانبحق*

*🚨پختون آباد گلی نمبر 13 کا رہائشی اور 2 بچوں کا باپ تھا*

*🚨رواں سال ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 246 ہوگئی.*

** 🚨ہیوی گاڑیوں کا نشانہ بن کر جاں بحق افراد کی تعداد 70 ہوگئی*

Address

Karachi K Shashkay
Karachi
75950

Telephone

+9290078601

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when I m a KARACHIan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share