09/08/2025
محبت میں تیری لہو میں چور ہے میرا بدن
چیر کہ دیکھ سینا میرا نام تیرا تحریر ہے وطن
ہاں حسیں بہت ہے یہ جانتا ہوں میں مگر
اس جہاں سے عزیز تر ہے مجھکو میرا چمن
وہ غیر ہیں جو کرتے ہیں نفرت اور رہتے بھی ہیں
ہم کو بعد از رسول و خدا کہ محبوب تر ہے وطن
خدا تجھ کو کرے عطا سکوں کی سانس امن کی شام
ہم نے دیکھا ہے لہو میں ڈوبا زخموں سے چور تیرا بدن
غارت ہو مقدر ان سبھی کم بختوں کا جنہوں نے
مثل درندوں کہ چھینا ہے تجھ سے تیرا سکون و امن
کرتی ہیں مائیں آج بھی نمازوں میں یہ دعائیں
رہے سلامت صبح قیامت تلک تیرا وجود تیرا بانکپن
چمکتا ہے جس طرح ستاروں میں چاند الگ ہی
روشن ہے اس طرح اس جہاں میں تیرا جوبن
تیرا ذکر و ورد ہے لازم تو سنے تو بتاؤں تجھ کو
بنا تیرے ذکر کہ ممکن ہی نہیں کوئی ہماری انجمن
اے پاک وطن تیرے رہنے والوں اور تیرے دردمندوں کا
لبریز لا متناہی محبت سے سبز ہلالی رنگ کا ہے پیراہن
جلال نہیں ممکن جو تو کرسکے بیاں عظمت و رفعت
ہے لفظوں فقروں سے بالاتر کہیں یہ چمنستان یہ وطن
🙏