07/03/2026
سیلف میڈ ویمن… سننے میں یہ لفظ بہت خوبصورت لگتا ہے، مگر اس مقام تک پہنچنے کے پیچھے اکثر ایک لمبی کہانی ہوتی ہے۔ ایک عورت کی فطرت میں یہ شامل ہوتا ہے کہ کوئی اس کا خیال رکھے، اس کے ناز اٹھائے، اس کی خواہشات کو سمجھے اور بغیر کہے اس کے لیے وہ سب کچھ لے آئے جو اسے خوشی دے۔ کبھی تحفے، کبھی محبت بھری توجہ، اور کبھی صرف یہ احساس کہ کوئی اس کے لیے موجود ہے۔
لیکن جب حالات اسے خود مضبوط بننا سکھا دیتے ہیں تو وہ سیلف میڈ بن جاتی ہے۔ وہ اپنے لیے کپڑے، سینڈل، چوڑیاں اور بیگ سب کچھ خرید سکتی ہے۔ مگر اس وقت یہ چیزیں خواہش نہیں رہتیں بلکہ صرف ضرورت بن جاتی ہیں، کیونکہ دل کی کچھ خواہشیں پہلے ہی رد ہو چکی ہوتی ہیں اور کچھ مان پہلے ہی ٹوٹ چکے ہوتے ہیں۔
سیلف میڈ عورت کمزور نہیں ہوتی، بلکہ وہ وہ عورت ہوتی ہے جس نے ٹوٹ کر بھی خود کو سنبھالنا سیکھ لیا ہو۔
💌🍁