Naveed Maroof

Naveed Maroof عاشق الخط

25/08/2026

کراچی اسکول آف آرٹ میں گزشتہ سال خط نسخ کے طلبہ کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حلیہ مبارک کے حوالے سے حدیث الحِلیۃ کی تشریح کرتے ہوئے۰۰۰۰

muhammadsaww ❤️

ھذا الوقت سيمضي یہ وقت بھی گزر جائے گاخط الوسام میں مکمل کیا گیا نیا کام، الحمدللہ۔
22/08/2026

ھذا الوقت سيمضي
یہ وقت بھی گزر جائے گا

خط الوسام میں مکمل کیا گیا نیا کام، الحمدللہ۔

حضرت مولانا محمد تقی عثمانی صاحب اپنے بھائی مولانا زکی کیفی مرحوم کے متعلق فرماتے ہیں:انہیں خود کوئی راحت یا خوشی میسر آ...
19/08/2026

حضرت مولانا محمد تقی عثمانی صاحب اپنے بھائی مولانا زکی کیفی مرحوم کے متعلق فرماتے ہیں:
انہیں خود کوئی راحت یا خوشی میسر آتی تو والدین اور بہن بھائیوں کو اس میں شریک کرنے کی کوشش کرتے تھے بعض اوقات یہ جذبہ اس حد تک بڑھ جاتا کہ دوسروں کو الجھن ہونے لگتی۔ ایک مرتبہ میں لاہور میں تھا، رات گئے تک انہوں نے گھر بھر کو کشت زعفران بنائے رکھا، سونے کے وقت ہم اپنے اپنے کمروں میں چلے گئے ، میں بستر پر لیٹ چکا تھا اور روشنیاں گل ہو چکی تھیں، اچانک انھوں نے اپنے کمرے سے مجھے پکارا، مجھے کچھ تشویش سی ہوئی ، اور میں دوڑتا ہوا پہنچا۔ لیکن انہوں نے مجھے اپنے قریب بستر پر بٹھایا اور بستر کے ایک حصے کی طرف اشارہ کیا، بات صرف اتنی تھی کہ ان کے سرہانے ایک کھڑکی تھی، اور باہر سے ایک درخت کی شاخیں اس کھڑکی کو چھوتی تھیں، چودھویں رات کی چاندنی اس درخت کے پتوں میں چھن چھن کر بستر پر ایک عجیب سماں پیدا کر رہی تھی۔ بھائی جان کہنے لگے ” دیکھ ! کتنا خوبصورت منظر ہے، مجھے یہ منظر بڑا حسین معلوم ہوا، میں نے سوچا کہ تم بھی اس منظر سے لطف اندوز ہو کر سو، بس تمہیں اس لئے بلایا تھا ۔ُ

13/08/2026

Folio3
سافٹ وئیر کمپنی میں یومِ آزادی کے حوالے سے سافٹ وئیر انجینئرز کے لیے ایک خصوصی ورکشاپ

24/07/2026

حرمین کا سفر میرے لیے ہر دفعہ ہی یادگار رہا ہے اور کیوں نہ ہو ہم مسلمانوں کا ایمان جو اس سے جڑا ہے لہذا ایمان کی تازگی کے لیے اس سال جون کے اواخر میں ایک بار پھر حاضری نصیب ہوئی ۔
اللہ کے فضل و کرم سے عمرہ و زیارت کے ساتھ ساتھ اپنے فن کی تازگی کے لیے بھی بہترین مواقع میسر آئے۔ مکہ و مدینہ کے خطاط اساتذہ جن میں استاذ مختار عالم (خطاط غلافِ کعبہ)، استاذ ابراھیم العرافی( خطاط الحرم المکی)، استاذ عبد الشکور شاکر (معروف خطاط و ڈیزائنر)، استاذ مسعود حافظ(معروف خطاط)، استاذ غلام مرتضیٰ( خطاط الحرم المدنی)اور استاذ یحییٰ سلیمان کے ساتھ سیر حاصل نشستیں ہوئیں ۔۔۔ساتھ ساتھ اپنے آنلائن طلبہ و طالبات سے ملاقات اور صحنِ نبوی میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے خطاطی کے اسباق نے قلم میں مزید روح پھونک دی۔
اللہ تعالی تمام اعمال کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت سے نوازیں اور ہمیں بار بار حرمین کی مقبول حاضری نصیب فرمائیں۔
آمین یا رب العالمین
راقم الحروف: نوید معروف
Shakoor Shakir الخطاط العرافي mokhter shokder خط يحيى

05/06/2026

Weekly calligraphy class @ studio Loh-E-Mehfooz.

21/05/2026

ذو الحجہ کے ان مبارک ایام میں بیٹھے بیٹھے دماغ میں والفجر کی آیات گردش کرنے لگیں۔۔۔
سہولت کے لیے قلم کی بجائے آئی پیڈ اٹھایا اور خط وسام میں ابتدائی دو آیات کی ترکیب بنانا شروع کی۔۔۔دیکھتے ہی دیکھتے جو چیز نکل کر آئی وہ آپ کے سامنے ہے۔۔۔ کچھ گھنٹوں کی تراش خراش کو آپ ان چند سیکنڈز میں ملاحظہ کیجیے۔۔۔

کے شکریے کے ساتھ

19/05/2026

سفر جاری ہے۔۔۔

الحمد للہ۔۔۔گھر پر پرائیویٹ مرد و خواتین کی پرائیویٹ کلاسیں ہوں یا اسکول، کالج اور یونیورسٹیز میں فزیکل کلاسیں۔۔۔آنلائن گروپ کلاسیں ہوں یا انفرادی کلاسیں ۔۔۔ان سب کے ساتھ ساتھ دینی مدارس کی سطح پر روزانہ،ہفتہ وار اور ماہانہ ورکشاپس یا شارٹ کورسز کی شکل میں فن خطاطی کی خدمت جاری ہے۔۔۔
ایک جھلک جامعہ علی رضی اللہ عنہ نزد ائیر پورٹ کراچی کی ملاحظہ ہو جہاں الحمد للہ ہر صبح عربی ادب کی کتابوں کی تدریس کے ساتھ ساتھ فن خطاطی سے اپنے دن کا آغاز کرتا ہوں۔۔۔
والحمد للہ
#

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Naveed Maroof posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Naveed Maroof:

Shortcuts

Share

Category