UmerXtreme

UmerXtreme An Entertainment channel dedicated to spread happiness in society �
(1)

16/06/2026

مجھے ہے حکم اذاں لا الہ الا اللہ
شاہراہِ بھٹو اور عظیم پورہ فلائی اوور کی اصل حقیقت بے نقاب!
وہ سچ جس پر کوئی بات کرنے کو تیار نہیں
ماڈل کالونی کو مسلسل کیوں نظر انداز کیا جا رہا ہے؟ یہ سوال ہر شہری کے ذہن میں ہے۔
ویڈیو کو آخر تک دیکھیں اور اسے زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ ہماری آواز اعلیٰ حکام تک پہنچ سکے۔ میرے ساتھ مل کر اس مسئلے کے خلاف آواز بلند کریں۔
فجر کے وقت جہ ویڈیو پوسٹ کر رہا ہوں اس امید سے کے اس سے میئر کراچی مرتضی وہاب اور بلاول بھٹو زرداری کی نظر ماڈل کالونی پر پڑے گی اور ہمارے رکے پھنسے کام جلدی ہوں گے اور یہ تنقید کا سلسلہ اب مسلسل چلتا رہے گا.
انشاءاللہ عزوجل
سید عمر شاہ
چیئرپرسن
کراچی ویلفیئر فاؤنڈیشن

15/06/2026

"ہماری فیملی نے سندھ کے ویران جزیرے پر 24 گھنٹے ایک ساتھ گزارے | ایک ناقابلِ فراموش ایڈوینچر"
اس ناقابلِ فراموش سفر میں سید عمر شاہ، شینا خان، ان کی 6 سالہ بیٹی سیدہ حورین اور 5 سالہ ننھا مہم جو سید محمد حسین کشتی میں سوار ہو کر سندھ کے خوبصورت مگر جنگلی مینگرووز کی طرف روانہ ہوتے ہیں۔ لیکن یہ صرف ایک ویران جزیرہ نہیں تھا
یہ وہ جگہ تھی جہاں انہوں نے ہنسنا، سیکھنا، مشکلات کا سامنا کرنا اور ایک خاندان کے طور پر مزید قریب آنا سیکھا۔
دیکھئے کیسے یہ خوبصورت فیملی نامعلوم راستوں پر ایک ساتھ چلتی ہے، پہلی بار مچھلیاں پکڑتی ہے، جزیرے پر تازہ مچھلی فرائی کر کے کھاتی ہے، اور کھلے آسمان تلے زندگی کے سادہ لیکن قیمتی لمحے بانٹتی ہے۔ خاص لمحہ وہ جب سید محمد حسین پہلی بار خود سے مچھلی پکڑ لیتا ہے ایک ایسا فخر کا لمحہ جو ہر ماں باپ کے دل کو خوشی سے بھر دیتا ہے۔
یہ صرف ایک ایڈونچر وی لاگ نہیں…
بلکہ یہ کہانی ہے خاندانی محبت، پہلے تجربات، اور اس رشتے کی جو اُس وقت اور گہرا ہو جاتا ہے جب ہم دنیا سے کٹ کر صرف ایک دوسرے سے جُڑ جاتے ہیں۔
📍 یہ ویڈیو سندھ کے اُن خوبصورت لیکن ان دیکھے جزیروں پر فلمائی گئی ہے، جنہیں شاید پہلے کبھی نہ دیکھا ہو
پاکستان کا وہ قدرتی حسن جو دل چھو لے۔
✨ اگر آپ بھی یقین رکھتے ہیں کہ اصل خوشی اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنے میں ہے، تو یہ ویڈیو آپ کے دل کو ضرور چھوئے گی۔
👉 لائک کریں | کمنٹ کریں | شئیر کریں | فالو کریں
پاکستان سے مزید خوبصورت خاندانی لمحے دیکھنے کے لیے۔
سید عمر شاہ

10/06/2026

میں آج کھل کے کہوں گا
یو سی1 ماڈل کالونی ہو یا یو سی 6
دونوں نے مایوس کیا ہے.
ان سے یو سی 5 بہت بہتر ہے.
آخر کب تک ہم ڈھکے چھپے الفاظ میں مذمت کریں گے؟
رہی بات میئر کراچی کی یا واٹر اینڈ سیورج بورڈ کی تو بھائی.
ہم نے تو ووٹ آپ کو دیے میئر کراچی کو نہیں
اب وہ جیسے بھی آئے ہوں پر ہمارے علاقوں سے تو آپ لوگ آئے ہونا.
ہم تو آپ کی طرف ہی دیکھیں گے جب بھی کوئی کام کروانا ہوگا.
آپ (یو سی چیئرمینز) ہی وہ الیکٹڈ نمائندے ہیں کے جن کو ہم نے بڑے مان سے ووٹ دیا کے آپ ان سب سے ہمارے مسائل حل کرائیں گے جو ہماری نہیں سنتے.
لیکن افسوس صد افسوس کہ آپ بھی اب یہی کہتے ہو یہ ہمارا کام نہیں.
اور اوپر سے یہ سیاسی کارکنان اور ہمدرد تو اتنی اندھی سپورٹ کرتے ہیں کے نہ پوچھو.
اگلے الیکشن میں بھی اگر آپ لوگوں کا یہی پلان ہے کے جیتنے کے بعد کہنا ہے کے " یہ ہمارا کام نہیں ہے" تو الیکشن نہ لڑنا
عام عوام تھک چکی ہے.
بہت مایوس ہوگئے ہیں ہم.
جنرل کاؤنسلر سے لے کر چیئرمین
ایم پی اے ہوں یا ایم این اے
نوٹ: میئر کراچی کا نام مینشن اس لیے نہیں کیا کیونکہ ان سے کوئی امید ہی نہیں
ہم مایوس ہو گئے ہیں
دل ٹوٹ گیا ہے.
سید عمر شاہ
چیئرپرسن کراچی ویلفیئر فاؤنڈیشن
ماڈل کالونی ایکشن کمیٹی

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when UmerXtreme posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category