Mr Jilani H

Mr Jilani H Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mr Jilani H, Karachi.
(4)

10/08/2026

کراچی : ملیر میمن گوٹھ مگسی گوٹھ کے قریب نالے میں 4 سالہ بچہ ڈوبنے کی اطلاع پر بچے کی تلاش کے لیے ریسکیو اہلکاروں کا سرچ آپریشن جاری
Mr Jilani H 👈 follow

09/08/2026

Ya Ali 🙏

09/08/2026

تلاش گمشدہ
Mr Jilani H 👈 follow
کراچی ۔ملیر سٹی باغ اسد فیز ون کی رہائشی 6 سالہ دعا ولد جاوید کے کے حوالے کر دیا کچھ دیر قبل گھر سے چیز لینے گئی تھی راستہ بھٹک گئی تھی

الحمداللہ 6 سالہ بچی کو حفاظت والدن کے حوالے کر دیا

09/08/2026
Old Is Gold Imran khan interview Camera 📸 Syed Ali   Mr Jilani H 👈 follow
09/08/2026

Old Is Gold Imran khan interview
Camera 📸 Syed Ali

Mr Jilani H 👈 follow

کراچی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی، 3 مسافر آف لوڈایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر دو مختلف کارروائیوں کے ...
09/08/2026

کراچی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی، 3 مسافر آف لوڈ

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر دو مختلف کارروائیوں کے دوران ملائیشیا جانے والے دو مسافروں کو مبینہ جعلی طبی دستاویزات اور باکو جانے والی ایک مسافرہ کو مشکوک سفری مقصد کے شبے میں روک لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملائیشیا جانے والے وسیم حیدر اور ساجد پرویز نے سفر کا مقصد علاج اور اٹینڈنٹ ہونا بتایا، تاہم ابتدائی جانچ میں ان کا اصل مقصد ملازمت کا حصول سامنے آیا۔

حکام کے مطابق وسیم حیدر کے نام سے مبینہ جعلی ایم آر آئی رپورٹ بھی تیار کی گئی تھی، جبکہ دونوں مسافروں کے ویزوں اور ٹکٹس کا انتظام مبینہ سہولت کاروں ریحان اور عمران نے کیا۔

دونوں مسافروں اور مبینہ سہولت کاروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل کراچی کے حوالے کردیا گیا۔

دوسری کارروائی میں باکو جانے والی حمنہ شکیل کو مشکوک سفری مقصد پر تحویل میں لیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق مسافرہ ڈیٹنگ ایپ پر رابطے میں آنے والے ایک شخص سے ملاقات کے لیے باکو جا رہی تھی، جہاں اسے مبینہ طور پر 3 لاکھ روپے ملنے تھے جبکہ سفر اور رہائش کے اخراجات بھی برداشت کیے جانے تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق مسافرہ کی رضاکارانہ موبائل جانچ کے دوران مشتبہ چیٹس سامنے آئیں، جس کے بعد ممکنہ جنسی استحصال اور انسانی اسمگلنگ کے پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حمنہ شکیل کو ممکنہ متاثرہ فرد کے طور پر بھی جانچنے کا عمل جاری ہے، جبکہ سہولت کاروں، ایجنٹس اور دیگر ملوث عناصر کی شناخت کے لیے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے کہا ہے کہ جعلی سفری دستاویزات، امیگریشن فراڈ اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

08/08/2026

Mr Jilani H 👈 follow
چار بچے سالوں ہوگئے اپنے گھروں سے باہر ہیں اور چاروں بچوں کی الگ الگ کہانی ہے مزید دیکھیں ویڈیو میں۔
UAN: 021 111 955 855
WhatsApp:+923108222267

کراچی: میر رضا کیس کی ابتدائی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میر رضا کو گولی پیچھے کی جانب سے ...
08/08/2026

کراچی: میر رضا کیس کی ابتدائی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میر رضا کو گولی پیچھے کی جانب سے لگی جبکہ ان کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں گولی لگنے کی سمت اور جسم پر موجود تشدد کے نشانات سے متعلق اہم شواہد شامل کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میر رضا کیس کے حوالے سے پولیس سرجن کی جانب سے اٹھائے گئے تمام 14 نکات کے جوابات بھی ابتدائی رپورٹ میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق میر رضا کو گولی پیچھے سے لگنے سے متعلق اہم تفصیلات رپورٹ کا حصہ بنائی گئی ہیں، جبکہ جسم پر تشدد کے نشانات کی موجودگی کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میر رضا کی ہلاکت سے متعلق سامنے آنے والی ابتدائی رپورٹ کو تفتیش میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ رپورٹ میں سامنے آنے والے شواہد کی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیے جانے کا امکان ہے۔

تاہم یہ ابتدائی رپورٹ ہے اور کیس سے متعلق حتمی نتائج تفصیلی میڈیکل، فارنزک اور تفتیشی عمل مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے کی توقع ہے۔

08/08/2026

سوسائٹی قبرستان طارق روڈ پر میر رضا علی کی قبر کشائی کا عمل مکمل ہو گیا ہے

میر رضا کی دوبارہ تدفین کردی گئی، رپورٹ بعد میں جاری کی جائے گی میڈیکل بورڈ اپنی
۔کاغذی کاروائی کا عمل مکمل کر رہا ہے

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mr Jilani H posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Mr Jilani H:

Shortcuts

Share