06/05/2026
حکومت پاکستان کی بجٹ 2026-27 کی تیاری کے لیے آئی ایم ایف سے ابتدائی ورچوئل مشاورت جاری ہے۔ جیو نیوز کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی جاری نہ کی جائے، آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں ٹیکس کی چھوٹ اور رعایتیں کم سے کم رکھی جائیں، بجٹ میں ٹیکس نیٹ وسیع کرنا، سیلزٹیکس استثنیٰ میں کمی، اخراجات مزید کم کرنے کی تجاویز بھی دی گئی ہیں، اس کے علاوہ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح میں کم از کم ایک فیصد اضافہ کیا جائے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ بجٹ کے لیے اہم اہداف طے کیے جا رہے ہیں، عالمی حالات میں بہتری اور معاشی اصلاحات سے آئندہ مالی سال کی درمیانی مدت میں شرح نمو کا ہدف 5.5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔