Ehl-e-zouq اہل ذوق

Ehl-e-zouq اہل ذوق Urdu poetry only

22/08/2025

‏میں جانتا ہوں آج ہے ، اور کل نہیں ہے
‏سو یہ محبت میری اداسی کا حل نہیں ہے

‏تو زندگی میرے حوصلے کی داد دے ناں
‏تُجھے گُزارا ہے ، اور میرے ماتھے پر بل نہیں ہے
‏⁦

02/11/2024

‏مُحبت میں شِرک کی کئی قسمیں ھیں
ایک وقت میں آپ دو لوگوں سے مُحبت نہیں رکھ سکتے جیسے
محبوب سے بھی اور خُود سے بھی.

02/11/2024

وہی ناکام ہوتے ہیں جو سنجیدہ نہیں ہوتے
دلوں کے کھیل ورنہ اتنے پیچیدہ نہیں ہوتے

مقدر بھی عجب شے ہے کہ ہم کو رہنا پڑتا ہے
انھی کے ساتھ جو اپنے پسندیدہ نہیں ہوتے

ہمیں پتھر بنا ڈالا ہے اب لوگوں کی باتوں نے
کسی بھی غم پہ اب ہم لوگ رنجیدہ نہیں ہوتے

30/10/2024

تجھ کو کھو کر ہے اک تسلی بھی
اب میرا اور کیا برا ہوگا ...💔

29/10/2024

اک فقط تجھ سے تغافل نہیں برتا میں نے
ورنہ ہر ذات سے مفـرور ہوئے پھرتے ہیں.!!

اگر تم میرے اور کسی دوسرے شخص کے درمیان متذبذب ہوجاؤتو مجھے مت چننا_____
23/09/2024

اگر تم میرے اور
کسی دوسرے شخص کے درمیان متذبذب ہوجاؤ
تو مجھے مت چننا_____

09/09/2024

تم وہ عورت ہو جس کے لیے شاعر شعر کہتے ہیں ، سیاست دان جُھوٹ بولتے ہیں ، تاجر بلیک مارکیٹ کرتے ہیں ، اور مولوی اور پنڈت ماتھا رَگڑ رَگڑ کر خُدا کو یاد کرتے ہیں۔

تمہارے لیے انسان نے کیڑوں سے ریشم مانگا ، بُھوری مٹی سے کانچ پیدا کیا۔ دھَرتی کی چھاتی میں گھس کر سونا نکالا ، اور سمندر میں ڈُوب کر موتی تلاش کیے۔ تمہارے لیے انسان نے گھر بنایا ، گھر کے گرد باغ لگایا ، باغ میں پُھول کِھلاٸے ، اور پُھولوں کو توڑ کر تمہارے بالوں میں ٹانک دیا۔

تم جو ہر انسان کی آرزو کی خُوشبُو ہو۔ ہر خُوشبو کا صِلہ ہو۔

تم آج کیوں رو رہی ہو؟

"کرشن چندر"

03/09/2024

تم کہتے ہو کہ حیوان ہے مرد
اسی بات پہ تو حیران ہے مرد!

مانا گمراہ ہوجاتا ہے کبھی کبھی
کوئی فرشتہ نہیں ہے انسان ہے مرد!

میں اک مرد ہوں میں جاننا ہوں کہ
ہزاروں میں اک عدد شیطان ہے مرد!

سمجھتے ہو تم اسے اپنے پاؤں کی دھول
کوئی خاک نہیں ہے سائبان ہے مرد!

کیا کہا رستہ کا اک کانٹا ہے
کوئی خار نہیں ہے بیابان ہے مرد!

جنہوں نے تذلیل کی ہے زمانے میں
انہی کی عزت کا پاسبان ہے مرد!

مرد باپ ہے، بیٹا ہے، بھائی ہے اور شوہر بھی
جس روپ میں بھی ہے اک نگہبان ہے مرد!

اپنے فرائض کی ادائیگی میں اتنا مشغول ہے
خود اپنے حقوق سے انجان ہے مرد!

یہ خوش باش چہرہ تو تمہارے لئے ہے
اندر سے بلکل سنسان ہے مرد!

میں کیسے تمہیں سمجھاؤں کون ہے وہ
اک طویل داستان ہے مرد!

کیسے چند اشعار میں بیان کردوں اسے
اک چلتا پھرتا دیوان ہے مرد!

21/08/2024

احباب کا کرم ہے کہ خود پر کھلا ہوں میں
مجھ کو کہاں خبر تھی کہ اتنا برا ہوں میں

خود سے مجھے جو ہے وہ گلہ کس سے میں کروں
مجھ کو منائے کون کہ خود سے خفا ہوں میں

تجھ سے نہیں کہوں گا تو کس سے کہوں گا یار؟
پہلے سمجھ تو جاوٗں کہ کیا چاہتا ہوں میں؟

کیا اور چاہتے ہیں یہ دیدہ وران ِ عصر؟
عادی منافقت کا تو ہو ہی گیا ہوں میں

مل جائیں گے بہت سے تجھے مصلحت پسند
مجھ سے نہ سر کھپا کہ بہت سر پھرا ہوں میں

اب آئینہ بھی پوچھ رہا ہے، تو کیا کہوں
حسرت بھری نگاہ سے کیا دیکھتا ہوں میں

باہر ہے زندگی کی ضرورت میں زندگی
اندر سے ایک عمر ہوئی مر چکا ہوں میں

رہتا ہے اک ہجوم یہاں گوش بر غزل
سنتا ہے کون درد سے جب چیختا ہوں میں

ہیں حل طلب تو مسئلے کچھ اور بھی مگر
اپنے لیے تو سب سے بڑا مسئلہ ہوں میں

میں نے ہی تجھ جمال کو تجھ پر عیاں کیا
اے حسن ِ خود پرست، ترا ائینہ ہوں میں

جب تک میں اپنے ساتھ رہا تھا، ترا نہ تھا
اب تیرے ساتھ یوں ہوں کہ خود سے جدا ہوں میں

پہلے میں بولتا تھا بہت، سوچتا تھا کم
اب سوچتا زیادہ ہوں، کم بولتا ہوں میں

عرفان کیا تجھے یہ خبر ہے کہ ان دنوں
ہر دم فنا کے باب میں کیوں سوچتا ہوں میں؟
(عرفان ستار)

11/08/2024

زندگی میں ایسا بھی ہوتا ہے
کہ آپ کسی ایک انسان پر چاہت خلوص عقیدت، محبت
وقت اور اعتبار کے خزانے لٹا رہے ہوں!!!
اور وہ شخص زندگی کے کسی موڑ پر اپنے کسی عمل سے آپ پر یہ واضح کر دے کہ وہ اس سب کے بالکل بھی قابل نہیں تھا كتنا تکلیف دہ ہوتا ہے نا__؟
ان تمام جذبات کا ضائع چلے جانا__؟
یہ وہ چیزیں ہیں، جو ہم کبھی اس شخص سے واپس بھی نہیں لے سکتے۔
میرے نزدیک یہ دنیا کا سب سے بڑا خسارہ" ہے__!!!✨

06/07/2024

اگر تمھیں کوئی آنے کا کہہ کر پورا دن انتظار کروائے
اور پھر بھی نہ آئے
تو تمھیں اپنے لیے دکھ ہوگا
مگر جیسے ہی تمھیں پتہ چلے گا کہ اسی دن وہ انسان کسی حادثے میں مارا گیا
تو تم اپنا دکھ اور غصہ بھول کر اس کے لیے اداس ہو جاو گے

وفا کا وعدہ کر کے نہ نبھا سکنے والے بھی حادثے میں مرنے والوں جیسے ہیں
ان کی موت پر ذرا دیر کے لیے اداس ہو جائیں
مگر انھیں زندوں میں شمار کر کے خود کو تکلیف میں ہرگز مبتلا نہ کریں۔

25/05/2024

سر کی کھائی ھوئی قسموں سے مکرنے والے
تو تو دیتا تھا .... حدیثوں کے حوالے مجھ کو

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ehl-e-zouq اہل ذوق posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share