17/02/2026
🌙 پہلا روزہ، پہلی تربیت
زندگی کا پہلا روزہ ایک ایسی یاد ہے جو دل میں ہمیشہ تازہ رہتی ہے۔ بچے کو ہار پہنائے جاتے ہیں، پیسے دیے جاتے ہیں اور خوشی منائی جاتی ہے، مگر اصل سبق یہ ہے کہ روزہ صرف بھوک اور پیاس کا نام نہیں بلکہ اپنے نفس کو روکنے، برے کاموں سے بچنے اور خواہشات پر قابو پانے کی مشق ہے۔ اللہ کو ہمارے بھوکے رہنے کی ضرورت نہیں، یہ سب ہمارے اپنے فائدے، اصلاح اور شعور کی بیداری کے لیے ہے۔ اگر ہم بچوں کو روزے کی روح سمجھا دیں تو ان کا پہلا روزہ زندگی بھر کی رہنمائی بن سکتا ہے۔
خود کو بیدار کرنے کی کوشش❣️