Pak Alerts

Pak Alerts Your go-to digital hub for breaking news, analysis and stories from Pakistan and around the world. Stay informed, stay connected.

ایرانی ڈرونز، میزائل حملوں کے بعدکویت انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایمرجنسی نافذکردی گئی۔ کویتی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا...
03/06/2026

ایرانی ڈرونز، میزائل حملوں کے بعدکویت انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایمرجنسی نافذکردی گئی۔

کویتی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ فضائی دفاعی نظام نے رات گئے دشمن کے میزائل اور ڈرون حملے روکے۔

کویتی وزارت دفاع کے مطابق میزائلوں اور ڈرون کو کامیابی سے فضا میں تباہ کردیا گیا، سنے گئے زوردار دھماکے دفاعی نظام کی کارروائی کا نتیجہ ہے۔

دوسری جانب سے کویتی سول ایوی ایشن اتھارٹی کاکہنا ہے کہ ایرانی ڈرونز، میزائل حملوں کے بعدکویت انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے۔


ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ 47 سال سے ایران جو کررہا ہے اسے مزید ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔امریکی صدر کا کہنا تھ...
03/06/2026

ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ 47 سال سے ایران جو کررہا ہے اسے مزید ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران اورامریکا کے درمیان بات چیت روکنے کی خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں، امریکا اور ایران کے درمیان گفتگو مسلسل جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات چیت کس سمت جائے گی، یہ کوئی نہیں جانتا۔


03/06/2026

حیدرآباد میں پانی، بجلی اور گیس کا شدید بحران، شہری پریشان


وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ مجموعی طور پر بجلی کے بل کم ہوئے ہیں لیکن یہ سچ ہےکہ فکسڈ چارجز ڈبل ہوئے ہیں ...
03/06/2026

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ مجموعی طور پر بجلی کے بل کم ہوئے ہیں لیکن یہ سچ ہےکہ فکسڈ چارجز ڈبل ہوئے ہیں اگر سبسڈی ملتی رہے گی تو 5 سے 6 روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت کم کرتا رہوں گا، آنے والے دنوں میں دوپہر کے اوقات میں سولر سے بھی کم نرخ پر بجلی فروخت ہو گی۔


اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری نئے اوقات کار کے مطابق اسل...
03/06/2026

اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری نئے اوقات کار کے مطابق اسلام آباد میں دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور جنرل ریٹیل رات 9 بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورنٹس رات 11 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ ٹیک اوے اورڈلیوری سروسزاس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔


گلگت:صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں منصوبے شروع ہوتے ہیں اور ختم ہونے کا نام نہیں لیتے، ہمارے ع...
02/06/2026

گلگت:صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں منصوبے شروع ہوتے ہیں اور ختم ہونے کا نام نہیں لیتے، ہمارے علاوہ کسی جماعت نے ادھر کام نہیں کیا، یہاں کی سڑکوں کا حال دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے۔

گلگت میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا جب میں وزیراعظم تھا تو کئی بار اسکردو اور گلگت گیا تھا، جس گلگت کو میں جانتا تھا وہ کہاں ہے؟ میں چاہتا تھا کہ گلگت میں بہت ترقی ہو، گلگت میں سڑکوں پر کھڈے دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی مسلم لی...
02/06/2026

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیح ہے اور انہیں ملک کے دیگر صوبوں کی طرح مکمل آئینی اور بنیادی حقوق ملنے چاہئیں۔
جی بی اے-8 سکردو-2 میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار حاجی اکبر تابان کی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آ کر عوام کی محرومیاں ختم کرے گی اور گلگت بلتستان کے حقوق کیلئے پارلیمنٹ میں مؤثر آواز اٹھائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سرمایہ کاری میں اضافہ اور معیشت کی مجموعی ترقی کیلۓ شعبہ جاتی اصلاحات اور پالیسی اقداما...
02/06/2026

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سرمایہ کاری میں اضافہ اور معیشت کی مجموعی ترقی کیلۓ شعبہ جاتی اصلاحات اور پالیسی اقدامات پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کے لئے صنعت وحرفت کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے۔ وزیر اعظم آفس سے جاری کردہ بیان کے مطابق صنعتی مصنوعات کی، ملکی پیداور میں اضافہ کے ساتھ ساتھ، برآمدات بڑھانے کے لیے موٴثر پالیسی اقدامات حکومت پالیسی ترجیحات کا حصہ ہے، صنعت و تجارت اور معیشت کے مختلف شعبہ جات میں اصلاحات طویل المدتی معاشی افادیت اور عوامی فلاح پر مرکوز ہونا چاہیے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے بڑی سیاسی اور معاشی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں حکومت نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تا...
02/06/2026

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے بڑی سیاسی اور معاشی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں حکومت نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ اب 5 جون کو پیش نہیں کیا جائے گا۔

اس تاخیر کی بنیادی وجہ قومی اقتصادی کونسل (NEC) کا اہم ترین اجلاس ملتوی ہونا ہے، جو پہلے 3 جون کو شیڈول تھا۔

حکومت کی جانب سے اس اجلاس کی منسوخی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ فی الحال وفاعل بجٹ پیش کرنے کی کسی حتمی نئی تاریخ کا تعین تو نہیں ہو سکا، تاہم اب بجٹ 8 یا 12 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا قوی امکان ہے۔

ایران کی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے ترجمان جنرل سردار محبی نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے دوران ایران کی عسکری اور آپر...
02/06/2026

ایران کی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے ترجمان جنرل سردار محبی نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے دوران ایران کی عسکری اور آپریشنل صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور مسلح افواج پہلے کے مقابلے میں زیادہ مضبوط اور تیار ہیں۔

ایک موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنرل سردار محبی نے کہا کہ آج ہماری مسلح افواج ماضی کے مقابلے میں بہتر صورتِ حال میں ہیں اور دفاعی تیاریوں کے حوالے سے مزید مضبوط ہو چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اور جنگی صورتِ حال سے ایرانی افواج کو دشمن کی حکمتِ عملی، صلاحیتوں اور آپریشنل انداز کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع ملا۔

Address

Shahra-e-Faisal
Karachi
74400

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak Alerts posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Pak Alerts:

Share