18/08/2026
اسکردو خوبصورت ہے، مگر اسے مزید خوبصورت بنایا جا سکتا ہے
اسکردو کی خوبصورتی اپنی جگہ، یہاں کے پہاڑ، وادیاں اور قدرتی مناظر دل موہ لیتے ہیں۔ یہاں کے لوگ بھی بہت اچھے، مخلص، سچ بولنے والے اور دوسروں کا خیال رکھنے والے ہیں۔
لیکن اس خوبصورت شہر میں مجھے ایک کمی بہت شدت سے محسوس ہوئی، اور وہ ہے سبزے اور پودوں کی کمی۔
میرا ماننا ہے کہ اسکردو میں جتنی زیادہ شجرکاری ہوگی، یہ شہر اتنا ہی خوبصورت، صاف ستھرا اور دلکش بنے گا۔
یہاں صرف عمارتیں نہیں، درخت بھی ہونے چاہئیں۔
صرف سڑکیں نہیں، سبز راستے بھی ہونے چاہئیں۔
اسکردو کو قدرت نے حسن دیا ہے، اب ہماری ذمہ داری ہے کہ اس حسن میں سبزے کا رنگ بھی شامل کریں۔