28/03/2023
ناولز کی ہیروئن رمضان میں.... 😁😁😁👌🏻
"امی آپ سحری میں کیا کھائیں گی؟"
"بیٹا میں تو پالک قیمہ اور روٹی کھاؤں گی, پراٹھے سے بد ہضمی ہوجاتی ہے نہ"😟
"ٹھیک ہے امی آپ فکر ہی نہ کریں میں آپ کیلئے بنا دونگی, اور بھائی اپ کیا کھائوگے؟"😁
"یار میرا تو اچار گوشت کھانے کا بڑا دل ہورہا تھا, تم نے پرسو بنایا تھا نا"☺
"اوہ بھیا وہ تو ختم ہوگیا لیکن آپ فکر نہ کرو مین آپ کے لیے اور بنا دونگی
اور پراٹھا لوگے یا روٹی"🤔
"یار میں تو پراٹھے کھاؤں گا میرے تین پراٹھے کردینا اور ساتھ لسی بھی
بڑی مہربانی ہوگی,
اور تمہاری بھابھی مینگو شیک کہہ رہی تھی اگر ہوسکے تو بنا دینا اور باقی کھانا اس سے پوچھ لینا"😂
جی بھیا بھابھی سے میں نے پوچھ لیا تھا وہ کہہ رہیں تھیں کہ اچار گوشت کے ساتھ چار روٹیاں لے لینگی ، آج جل ڈائٹ بھی ساتھ ہی چل رہی ہے ناں ,
اور ابو آپکا پرہیزی سالن اور بغیر نمک کی روٹی بنا دونگی اور کچھ بنوانا چاہیں گے؟ "🧙🏼♂️
"ہاں بیٹا 3 مگ چائے بنا دینا اسکے بغیر تو گزارہ ہی نہیں ہے"😅😆😂
"بالکل ابو میں بنا دونگی آپ فکر ہی نہ کریں ، لیکن ایڈوانس سوری کہ چینی کی جگہ کھجور کا اسپیشل پاؤڈر ڈالوں گی اس سے شوگر کنٹرول میں رہے گی"
سحری کا وقت ختم ہونے سے دس منٹ پہلے......☠
"افف اللہ جی اتنی دیر ہوگئی
اتنا کچھ تیار کرنا ہے وہ جلدی جلدی اپنے سنہری بالوں کا دو سیکنڈ میں ہئیر سٹائل بناتی نہا دھو کر شیفون کا ملٹی کلر کرتا اور برف جیسا سفید ٹراؤزر پہنتی ہلکا سا میک اپ کرتی متانت کے ساتھ کچن میں پہنچی جس کو دیکھ کر پھوپھو نے ستائشی نظروں سے دیکھتے ہوئے اسے جگہ دی
فوری طور پر اس نے سینٹوریس مال سے منگوایا ہوا برانڈ کا قیمہ اور اچار گوشت ، فرانس سے امپورٹڈ چولہے پر چڑھایا ، یہ چولہا تایا حضور نے یورپ یاترا سے واپسی پر گفٹ کیا تھا ۔
ایک ہاتھ سے ابا کا پھیکا لیکن آرگینک سالن پکنے رکھا دوسرے ہاتھ سے آٹا گوندھا
چند ہی گھڑیوں میں سالن پک گیا اور آٹا گوندھ گیا. لذیز گوشت بھی گلنے کی خبر دے رہا تھا 😷😷.پھر اسنے مسالہ ڈال کر کھانے کو فائینل ٹچ دیا
روٹیاں اور پراٹھے ڈالے, دسترخوان بچھایا, لسی مینگو شیک اور چائے بنائی اور سب کو بلا کر لے آئی
سحری سے فارغ ہوئے تو دیکھا ابھی بھی سحری ختم ہونے میں دس منٹ رہتے ہیں😤😢😭😵😵.
ہیروئن اللہ کا شکر کرکے قرآن لیکر بیٹھی اور ماشاللہ سے اشراق تک پونے 13 پارے مکمل کرکے اٹھی.😍
افطاری میں...
شام پانچ بجے وہ ذکرو قرآن وغیرہ کے معمولات سے فارغ ہوئی ، نور کا ایک ہالہ سا اس کے چہرے پر بکھرا تھا البتہ پانی کی کمی سے گلابی ہونٹ سیاہی مائل ہورہے تھے جو اس نے زبان پھیر کر دوبارہ تربتر کرلیے ۔
"اوہو ابھی تو اتنا کام ہے😖."
ایک ہاتھ سے پکوڑوں کا آمیزہ تیار کرتے دوسرے ہاتھ سے فروٹ چاٹ تیار کرتے ہوئے خیال آیا کہ سن بلاک تو لگایا نہیں ۔ تو فورا سے پہلے Goatmilk صابن سے ہاتھ دھوئے ، سن بلاک لگایا جس سے چہرہ نومولد بچے کی طرح پاکیزہ اور نرم ہوگیا.
پھر برآمدے میں رکھے نئے نکور فریج میں سے فریز کیے ہوئے سموسے رول فرینچ فرائز اور چھولے نکالے جنہیں وہ پہلے ہی تیار کرچکی تھی😨. اتنی دیر میں اوون کی بیل بجی.
لزانیہ تیار ہوچکا تھا.
چاول دم پر آچکے تھے😞.
کڑاہی گوشت بھی تقریبا تیار تھا بس مرچیں کاٹ کر ڈالنی تھیں😲
آسٹریلین گائے کے دودھ سے بنی لسی سے تیار شدہ دہی بڑے تو وہ پہلے ہی دسترخوان پر رکھ آئی .
کھجور اور زمزم بھی اسپیشل مدینہ سے آرڈر کر دیا تھا جو پہنچنے ہی والا تھا😵😵. تبھی گھنٹی کی آواز آئی.
چولہے کی آنچ دھیمی کرکے وہ تیزی سے دروازہ کھولنے گئی 😱.
ساری دنیا سلوموشن میں چلنے لگی.
سامنے ہی چھ فٹ کے ہیرو صاحب کھڑے تھے😂😂. گھوڑی کی دم جیسے سلکی بال ماتھے پر پڑے تھے🦄. روٹی جیسا گول اور انڈے ورگا سفید چہرہ ہیروئن کو دیکھ کر چارج سا ہوگیا تھا
کسرتی مضبوط جسم پر کاٹن کا براؤن قمیص اور نیچے بنارسی پاجامہ پہنے مستشھد نے پکوڑوں کی پلیٹ پکڑائی
پچاس ڈگری سینٹی گریڈ میں دو گھنٹے چولہے کہ آگے کھڑے ہوکر بھی وہ ایکدم فریش تھی 😳. کپڑوں پر ایک سلوٹ تک نہ تھی😂. پاوں میں پہنی پائل اور ہاتھوں میں پہنی چوڑیوں کی چھن چھن ماحول کو خواب ناک بنا رہی تھی 🐎. ناک میں پہنی بڑی سی نتھ جو ہونٹوں اور ہیرو کے دل کو چھو رہی تھی.😝
اماں کی کراری آواز پر وہ ہوش میں آئی اور شرم کے مارے منہ میں دوپٹا داب کر سائیڈ پر ہوکر رستہ دیا.😆