05/12/2025
کراچی و سندھ کی اہم خبر
بغیر نمبر پلیٹ اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف اب سخت کارروائی — ایف آئی آر بھی درج ہوگی!
سندھ پولیس نے صوبے بھر میں کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ نئی ہدایات کے مطابق:
بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے والے کی گاڑی ضبط کی جائے گی
بغیر درست ڈرائیونگ لائسنس ڈرائیو کرنے والوں کے خلاف فوری ایف آئی آر درج ہوگی
کراچی سمیت پورے سندھ میں پولیس کو حکم دیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ کی جائے
پولیس کے مطابق جعلی، اسٹائلش یا شو پیس نمبر پلیٹیں بھی قابلِ سزا ہیں اور ایسے ڈرائیوروں پر بھی مقدمہ بنایا جائے گا
یہ کارروائی اس لیے کی جا رہی ہے تاکہ صوبے میں سیکیورٹی بہتر بنائی جاسکے اور غیر قانونی گاڑیوں کا خاتمہ کیا جاسکے۔