VerseVibes

VerseVibes VerseVibes, poetry, song analysis, aesthetics merge to create a symphony of words and emotions. 🎶📝

تم عورت سے زیادہ سخی نہیں ہو سکتے،، اگر تم اسے تحفظ دو گے تو اس کے پاس تمہارے لیے وطن ہوگا، نزار قبانی
08/08/2023

تم عورت سے زیادہ سخی نہیں ہو سکتے،،
اگر تم اسے تحفظ دو گے تو اس کے پاس تمہارے لیے وطن ہوگا،
نزار قبانی

‏ہمیں ایسی کتابیں چاہیں جوکہ ہمیں کسی حادثے کی طرح متاثر کریں۔~فرانز کافکا
08/08/2023

‏ہمیں ایسی کتابیں چاہیں جوکہ ہمیں کسی حادثے کی طرح متاثر کریں۔
~فرانز کافکا

بے خبروں کا شہراس بھرے شہر میں کسے خبر ہوسکتی ہےکہ شہر میں رہنے والا تنہا اجنبی آدمیکل رات سے اپنے فلیٹ میں مردہ پڑا ہےج...
08/08/2023

بے خبروں کا شہر
اس بھرے شہر میں کسے خبر ہوسکتی ہے
کہ شہر میں رہنے والا تنہا اجنبی آدمی
کل رات سے اپنے فلیٹ میں مردہ پڑا ہے
جبکہ اسکی پالتو بلی دروازہ بند ہونے سے
کمرے کے اندھیرے میں قید ہوکر رہ گئی ہے
کیا بدبُو پھیلنے تک وہ زندہ رہ پائے گی؟
کل رات اس شہر میں شک کی بنیاد پر عورت قتل کردی گئی
اور اسکی لاش زیر تعمیر مسجد کے احاطے میں دفنا دی گئی
آج صبح اخبار میں اسی عورت کی
آشنا کے ساتھ فرار کی خبر سب نے پڑھ لی ہوگی
کوئی جاننے کی کوشش نہیں کرے گا کہ کل شام ایک نوجوان لڑکی
شہر میں داخل ہونے والی ٹرین کے آگے کیوں لیٹ گئی تھی؟
کل دوپہر جسم فروشی کے اڈے پر
جس لڑکے کا اپنی بیوہ ماں سے سامنا ہوا تھا
اس نے خود کو نامرد بنا لیا جبکہ ماں نے نبض کاٹ لی ہے
اور کل صبح جس مزدور کو تیز رفتار گاڑی نے کچلا تھا
میونسپلٹی والوں نے اسے ناقابل شناخت قرار دے کر
شہر سے باہر کچرے کے علاقے میں دفنا دیا ہے
مگر اس بھرے شہر میں کسے خبر ہوسکتی ہے؟
صفی سرحدی

Address

Karachi
Karachi
75160

Telephone

+923102022040

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when VerseVibes posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to VerseVibes:

Share