31/03/2024
بچپن میں جب میں اپنی ماں کے ساتھ دیر تک جاگتا تھا اور ہر رات میری ایک خواہش ہوتی تھی،
مثلاً میں اپنی ماں سے کہتا تھا کہ مجھے کھلونے خریدیں ، وہ کہتی کہ میں تمہیں اس شرط پہ کھلونے دوں گی کہ تم سو جاؤ....
ایک رات میں نے پوچھا جب میں بڑھا ہو جاؤں گا تو کیا میرے خواب پورے ہوں گے؟ میری امی نے کہا کہ پورے ہوں گے اگر تم سو جاؤ تو...
میں ہر رات خوشی سے سوتا اور جب میں بڑا ہوا تو میرے خواب چھوٹے ہوگئے...
کل رات میں نے اپنی ماں کو خواب میں دیکھا اور اس نے مجھ سے پوچھا: "کیا تم اب بھی ہر رات سونے سے پہلے اپنے خوابوں کے بارے میں سوچتے ہو؟
میں نے کہا "امی میں اب رات کو سو نہیں سکتا '' ، میری ماں نے مجھے بتایا '' اب تم کیا چاہتے ہو ؟"
میں نے کہا "میری خواہش ہے کہ آپ دوبارہ اس دنیا میں آجاؤ" ،
انھوں نے کہا "میں تمہارے خواب میں آنے کی کوشش کر رہی ہوں لیکن اس شرط پر کہ تم سو جاؤ ".
( چارلی چپلن )