Adil Jat Satwanja Wala

Adil Jat Satwanja Wala Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Adil Jat Satwanja Wala, Art, Karachi.

لوگ جلتے رہیں گے، ہم آگے بڑھتے رہیں گے 🔥👑ہماری کامیابی کا شور ہوگا، اور مخالف دیکھتے رہیں گے🔥
10/10/2026

لوگ جلتے رہیں گے، ہم آگے بڑھتے رہیں گے 🔥👑
ہماری کامیابی کا شور ہوگا، اور مخالف دیکھتے رہیں گے🔥

10/10/2026

جٹ الائنس سندھ، ضلع ٹنڈوالہیار

جٹ کنونشن کے انعقاد اور دعوتی مہم کے حوالے سے اہم مشاورتی اجلاس

ٹنڈوالہیار: آج ضلع ٹنڈوالہیار میں جٹ کنونشن کے انعقاد کے حوالے سے ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت سرپرست ندیم باجوہ مرکزی نائب صدر جناب بابو وڑائچ اور ضلعی صدر جناب اعجاز احمد باجوہ نے کی۔

اجلاس کا بنیادی مقصد ٹنڈوالہیار میں منعقد ہونے والے مجوزہ جٹ کنونشن کی تاریخ، دن اور وقت کا تعین، انتظامی امور پر مشاورت اور ضلع بھر میں دعوتی مہم کو مؤثر انداز میں چلانے کے لیے لائحۂ عمل تیار کرنا تھا۔

اجلاس میں ضلع ٹنڈوالہیار کی جٹ برادری سے تعلق رکھنے والے معززین، سماجی شخصیات اور تنظیمی عہدیداران نے بھرپور شرکت کی اور کنونشن کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی قیمتی تجاویز پیش کیں۔

اجلاس میں شریک نمایاں شخصیات:

▪️سرپرست ٹنڈوالہیار جٹ الائنس ندیم احمد باجوہ
▪️جناب بابو وڑائچ — مرکزی نائب صدر
▪️ جناب اعجاز احمد باجوہ — ضلعی صدر، ٹنڈوالہیار
▪️ جناب طارق گل — صدر، تعلقہ چمبڑ
▪️ جناب اویس ورک — ضلعی نائب صدر
▪️ جناب اختر باجوہ
▪️ جناب امجد باجوہ
▪️ جناب حاجی رشید گل
▪️ جناب شبیر روشن جٹ
▪️ جناب نصیرروشن جٹ
▪️ جناب اظہر جٹ
▪️ جناب محسن جٹ
▪️ جناب ساجد واہلہ
▪️ جناب عاقب واہلہ
▪️ جناب دانش جٹ
▪️ جناب اکبر باجوہ
▪️ جناب وقاص جٹ — پیر کاٹھی
▪️ جناب ذوالفقار باجوہ
▪️عباس باجوہ
▪️ناصر باجوہ
▪️ جناب شان باجوہ
▪️ جناب اسامہ باجوہ
▪️ جناب عامر باجوہ
▪️ جناب اسد وڑائچ
▪️ جناب سجاد وڑائچ
▪️ جناب سعد وڑائچ

اجلاس میں دیگر معززین نے بھی شرکت کی اور جٹ کنونشن کے انعقاد، عوامی رابطہ مہم اور ضلع بھر کی جٹ برادری کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔

ہمارا عزم

جٹ برادری کے اتحاد، اتفاق اور باہمی رابطے کو فروغ دینا اور ضلع ٹنڈوالہیار میں ایک کامیاب، منظم اور تاریخی جٹ کنونشن کے انعقاد کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا۔

منجانب: جٹ الائنس سندھ، ضلع ٹنڈوالہیار

03/10/2026

خادم اعلی عبدالرزاق باجوا صاحب کل بھی ایک عظیم قائد تھے اور آج بھی اپنے کردار، اصول، اخلاص اور خدمات کی وجہ سے عظیم قائد ہیں۔ قیادت کی عظمت کسی وقتی اختلاف یا سوشل میڈیا کی بحث سے ختم نہیں ہوتی، بلکہ وقت اور کردار اسے ثابت کرتے ہیں۔

آپ کو اختلافِ رائے کا پورا حق ہے، اختلاف ضرور کریں، سوال ضرور اٹھائیں، تنقید بھی کریں، مگر نفرت نہ پھیلائیں۔ کسی شخص کی کردار کشی، الزام تراشی یا نوجوانوں کے دلوں میں نفرت پیدا کرنا کسی بھی صورت میں اتحاد اور قوم کے مفاد میں نہیں۔

ہمیں شخصیات نہیں، اصول، احترام اور بھائی چارے کو مضبوط کرنا ہے۔
اختلاف رہے، مگر دلوں میں نفرت نہ ہو؛ رائے الگ ہو سکتی ہے، مگر رشتے اور احترام باقی رہنے چاہئیں۔

عبدالرزاق باجوا صاحب کل بھی عظیم تھے، آج بھی عظیم ہیں، اور ان کی پہچان ان کا کردار اور خدمت ہے۔ 🌹

02/10/2026

🌍 اوورسیز پاکستانی کی آواز — ناروے سے اہم اپیل

ناروے سے محمد سلیم صاحب نے پاکستان میں بسنے والی جٹ برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ جٹ الائنس سندھ کے مرکزی صدر سردار عبدالرزاق باجوا صاحب کا ساتھ دیں اور برادری کے اتحاد، بھائی چارے اور خدمت کے سفر میں اپنا کردار ادا کریں۔

🤝 اتحاد، خدمت اور بھائی چارہ — ہماری مشترکہ طاقت ہے۔

🇵🇰 جٹ الائنس سندھ

08/09/2026

سندھی جاگو، سندھ بچاؤ! ✊💚
اہم مشاورتی میٹنگ کے سلسلے میں دوستوں کے پاس آمد، سندھ کے حقوق اور مستقبل کے لیے باہمی مشاورت۔

08/09/2026

مرکزی صدر عبدالرزاق باجوا صاحب کا سندھ کے موجودہ حالات پر دوٹوک اور واضح موقف — سندھ کے حقوق اور وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں! ✊🇵🇰

06/09/2026
04/09/2026

✊🌹 سندھ کی تقسیم نامنظور!

جٹ الائنس سندھ کے مرکزی صدر عبدالرزاق باجوا صاحب نے 3 مئی کو میرپورخاص کنونشن میں دوٹوک اعلان کر دیا تھا:
"ہم سندھ کی تقسیم کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔"

سندھ ایک تھا، ایک ہے اور ایک ہی رہے گا! ✊🌹

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Adil Jat Satwanja Wala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category