24/12/2022
گھر میرا زہرا (س) سے خالی ہوگیا
بی بی زہرا(س) کے بہت سے زخم ایسے بھی تھے جو مولا علی (ع) پر مظلومہ بی بی (س) کے رخصت فرما جانے کے بعد آشکار ہوئے۔۔
تاریخ میں یہ تک لکھا ہے کہ مولا علی شیرِ خدا (س) جیسی مضبوط ہستی جنابِ زہراء (س) کی وصیت سنتے کانپ رہے تھے اور بعد از شہادت بی بی زہرا(س) کو غسل دیتے ہوئے جب زخموں پر نگاہ گئی تو آپ چیخ مار کر رونے لگے۔۔ہائے بی بی زہراء (س) کی غربت ٹوٹی پسلیاں اور تازیانوں کے زخم خاموشی سے سہتی ہوئی دنیا سے رخصت ہوگئیں۔
بعد از شہادت جنابِ زہرا (س) مولائے کائنات (ع) کا مرثیہ شاعرِ اہلِ بیت(ع) احسن رضوی صاحب نے پُر سوز اشعار میں ڈھال کر نوحے کی شکل دی جسے اس ناچیز نے نبھانے اور مصائب و رقت کا ماحول پیش کرنے کی پوری کوشش کی ہے جس کو سن کر یقیناً اہل غم کی آنکھوں سے آنسوؤں کا سمندر رواں دواں ہوگا۔۔۔استاد محترم جناب رجب علی خان صاحب کے لئے خصوصی دعا گو ہوں کہ جنہوں نے اپنے ہر بےمثال نوحے کی کمپوزیشن کی طرح اس نوحے کا بھی حق ادا کیا
دعا ہے ہماری کاوشیں اور پرسہ پروردگار،جنابِ رسولِ خدا ص، جنابِ امیر ع اور امامِ زمانہ عج اپنی بارگاہ میں مقبول فرمائے۔آمین
نوحہ خواں عابد زیدی