Waleed Ahmed Official

Waleed Ahmed Official Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Waleed Ahmed Official, Poet, Karachi.

03/11/2024



#

ملتے ہیں ہمیں غیر سے منشور برابرہم اپنی حدوں میں ہی ہیں محصور برابراہلِ غزہ ہیں منتظر اُمت کے شب و روز ہم ضابطہ ِ جمہور ...
24/11/2023

ملتے ہیں ہمیں غیر سے منشور برابر
ہم اپنی حدوں میں ہی ہیں محصور برابر

اہلِ غزہ ہیں منتظر اُمت کے شب و روز
ہم ضابطہ ِ جمہور میں مجبور برابر

ہم نے ہی دھکیلا یہ قانونِ خلافت
اب ہوگئے جمہور و بے نور برابر

قابل جو تھے آج وہ زنداں میں نظر بند
آئے ہیں وطن واپسی مفرور برابر

جب کوفیوں کا ہوگا تاریخ میں اذکار
ہم خود کا بھی لائیں گے مذکور برابر

مہدی و عیسیٰ کو خدا تو بھیج کہ اب تو
بچوں کے لہو بہ رہے بھرپور برابر😢💔

بقلم: ولید احمد

30/10/2023

فساد ان کا ہے عالمانہ
ہے چال ان کی یہ غاصبانہ
بسا ہوا تھا جو آشیانہ
بچا نا سالم کوئی گھرانہ
ہیں فیصلے انکے آمرانہ
کیا ہے قبضہ یہ جابرانہ
اہلِ غزہ ہم کو دیکھتے ہیں
ہماری چپ بھی ہے مجرمانہ
ضمیر جو تھا وہ مر چکا ہے
جنازہ اس کا ہے غائبانہ
بیانیہ یہ ہو چکا پرانا
فلسطیں کے ہم ہیں شانہ بشانہ
گزارشانہ یہ عرض تم سے
نا کرنا جاری کوئی ترانہ
خدا کو دینگے جواب کیا ہم؟
نا عذر ہے نا کوئی بہانہ
بقلم ولید احمد

فلسطینی باپ نے شاعر رحمان فارس کی بات پوری کر دی۔۔۔۔۔بچّہ ہے، اس کو یُوں نہ اکیلے کفن میں ڈالایک آدھ گُڑیا، چند کھلونے ک...
19/10/2023

فلسطینی باپ نے شاعر رحمان فارس کی بات پوری کر دی۔۔۔۔۔

بچّہ ہے، اس کو یُوں نہ اکیلے کفن میں ڈال
ایک آدھ گُڑیا، چند کھلونے کفن میں ڈال

نازک ہے کونپلوں کی طرح میرا شِیرخوار
سردی بڑی شدید ہے، دُہرے کفن میں ڈال

کپڑے اِسے پسند نہیں ہیں کُھلے کُھلے
چھوٹی سی لاش ہے، اِسے چھوٹے کفن میں ڈال

ننّھا سا ہے یہ پاؤں، وہ چھوٹا سا ہاتھ ہے
میرے جگر کے ٹکڑوں کے ٹکڑے کفن میں ڈال

مُجھ کو بھی گاڑ دے مرے لختِ جگر کے ساتھ
سینے پہ میرے رکھ اِسے، میرے کفن میں ڈال

ڈرتا بہت ہے کیڑے مکوڑوں سے اِس کا دل
کاغذ پہ لکھ یہ بات اور اِس کے کفن میں ڈال

مٹی میں کھیلنے سے لُتھڑ جائے گا سفید
نیلا سجے گا اِس پہ سو نیلے کفن میں ڈال

عیسٰی کی طرح آج کوئی معجزہ دکھا
یہ پھر سے جی اُٹھے، اِسے ایسے کفن میں ڈال

سوتا نہیں ہے یہ مری آغوش کے بغیر
فارس ! مُجھے بھی کاٹ کے اِس کے کفن میں ڈال

۔شاعر رحمان فارس

02/09/2023

|Pasand hai Tanhaai mujhe|
By Waleed Ahmed Official
#

09/08/2023

|DOST||دوست|
Written by Waleed Ahmed

#

Poetry by WaleedAhmed

11/06/2023



#وہ #شخص #بقلم #ولیداحمد

#شاعری #اردوادب #ادبيات #غزل

28/05/2023

New Ghazal:
"Ziaada hai💕💞"

Written by
Waleed Ahmed 😊
#

22/04/2023

سلامِ عید جو پھیرا تو رو پڑا۔۔۔۔۔💔

09/04/2023

پوچھتے ہیں آپﷺ سے وہ عشق کا سبب
مقصودِ عشق کو ہے کیا؟ ضرورتِ سبب

گمنام سی اُداسی بے نوری کیفیت
آپﷺ ہی شِفا ہیں، آپﷺ ہی مطب

مِلتا ہے دیکھنےکو دنیا میں جو ادب
آپﷺ سے مِلا ہے، سب آپﷺ سے اَخذ

دیدار کی عطا سے مِلے آنکھوں کو چمک
قبولِ حاضری ہو، اور وہ بھی با ادب۔

ولیداحمد

05/02/2023

یہ کیا ؟ کہ ہر سوال پے چمڑی اتار دو
کرنی ہے جو سیاست تو وردی اتار دو
ولید احمد

30/01/2023


@



#

Address

Karachi
74900

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Waleed Ahmed Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category