07/05/2026
سن رائز سے کئے جانے والے سوالات اور ان کے جامع و مختصر جوابات درج ذیل ہیں۔
*١- واٹر پارک اور فارم ہاوس ایک ہی ہیں؟*
نہیں، فارم ھاؤس کی الگ باؤنڈری وال ہے اور واٹر پارک کی الگ۔ فارم ھاؤس میں ایک ہی پارٹی ہوتی ہے یعنی اگر آپ بکنگ کروائیں گے تو صرف آپ ہی
لوگ ہونگے۔
٢ *- واٹر پارک میں اور لوگ بھی ہونگے یا صرف ہماری فیملی ہوگی؟*
جی، واٹر پارک میں دوسری فیملیز موجود ہونگی، لیکن واٹر پارک میں پول ، لیڈیز اور جینٹس کے لئے الگ الگ ہیں۔ لیڈیز پول میں جینٹس نہیں جاسکتے نہ جینٹس پول میں لیڈیز اور پردے کا خاص انتظام ہے۔ ٹوٹل پانچ پول ہیں جس میں سے ایک لیڈیز، دو جینٹس اور دو چھوٹے بچوں کے لئے، بچوں کے پول والدین جاسکتے ہیں۔
٣ *- واٹر پارک کے کوئ علیحدہ چارجز ہیں؟*
جی بلکل، 400 بچوں کے لیے اور 800 بڑوں کے لئے ٹکٹ مختص ہے دوسرے واٹر پارک کی طرح، لیکن فارم ھاؤس کی بکنگ کروانے والوں کو فری انٹری دی جاتی ہے۔ اور فارم ھاؤس والے آ نا جانا بھی کرسکتے ہیں جب تک انکی بکنگ کی ٹائمنگ میں واٹر پارک کھلا رہے۔
٤ *- واٹر پارک پورا دن کھلا رہتا ہے یہ کوئی مخصوص اوقات ہیں؟*
جی بلکل، واٹر پارک صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک کھلا رہتا ہے۔
٥ *-اگر ہم صرف رات کی بکنگ کروائیں تو ہم واٹر پارک میں نہیں جاسکتے؟*
جی نہیں جاسکتے، کیونکہ رات میں واٹر پارک بند ہوتا ہے۔ واٹر پارک میں انٹری انہیں کو ملتی ہے جو پورے دن یعنی ایک شام 8 بجے سے دوسری شام 6 بجے تک کی بکنگ کروائیں یا صرف صبح 9 بجے سے شام 6 بجے کی بکنگ کروائیں۔
٦ *- آپ کھانا وغیرہ کی سہولت فراہم کرتے ہیں؟*
نہیں ہم صرف بکنگ کرتے ہیں، لیکن سن رائز فارم ھاؤس کے قریب میں بہت سارے دھابے اور ہوٹل موجود ہیں جہاں سے باآسانی آپ ناشتہ، دوپہر کا کھانا اور رات کا کھانا جا کر لا بھی سکتے ہیں اور ایک خادم بھی فارم میں ہوتا جس کو خرچہ پانی جو بھی طے ہو دے کر اس کے ساتھ بھی منگواسکتیں ہیں۔
٧ *- پینے کا پانی موجود ہے ؟*
نہیں پینے کا آپ نے خود لانا ہوتا ہے، کولڈرنک ، پینے کا پانی اور خشک چیزیں جیسے بسکٹ وغیرہ واٹر کی کینٹین سے بھی لے سکتے ہیں، اپنے ساتھ لا بھی سکتے ہیں۔
٨ *- ف*ج کے لئے برف لانے کی ضرورت ہے؟*
نہیں، ف*ج آٹو میٹک اور چلتا ہے ، بند یا خراب نہیں ہے، لیکن اگر آپ اپنی سہولت کے لیے کوئی بھی سامان لانا چاہے تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن یاد رہے شراب، یا کوئی ایسی چیز نہ ہو جو دماغی توازن کو نقصان پہنچائے اور ریاست پاکستان میں اس پر پابندی ہو۔
*٩- اسپیکر وغیرہ ہیں آپ کے پاس ؟*
نہیں، جو چیزیں ہم نے چارٹ میں آفر کی ہیں اور جو چیزیں اور سہولیات ہم نے تصاویر اور ویڈیوز میں دکھائی ہیں وہی سہولیات موجود ہیں۔
١٠ *- باربی کیو کے لئے کوئلے ، سیکھیں، اور برتن وغیرہ* ؟
جی یہ ساری چیزیں آپ نے لانی ہوگی، ہم آپ کو کھانا گرم، اور ناشتہ وغیرہ بنانے کے لیے فل گیس سیلنڈر، ف*ج اور باربی کیو لئے انگیٹھی دیتے ہیں باقی ضرورت کا سامان آپ ساتھ لائیں۔
١١ *- گیمز میں کیا کیا ہے؟*
کیرم، ھینڈ فٹبال اور کرکٹ کی پچ ب١٢نی ہوئی ہے، آپ بلہ اور گیند ساتھ لا سکتے ہیں اسکے علاوہ دنیا جہاں کہ گیم اگر چاہیں تو لاسکتے ہیں۔
١٢ *-فارم میں پول ہے ؟*
جی فارم میں علیحدہ پول موجود ہے۔
١٣ *- فارم میں کتنے کمرے ہیں؟*
دو کمرے ، ایک بیڈ روم اور ایک بیٹھک۔
١٤ *- فارم سے واٹر پارک کتنے فاصلے پر ہے؟*
ایک منٹ سے بھی کم۔ بلکل ساتھ ہی ہے۔
١٥ *- سیکیورٹی وغیرہ ہے؟ فیملی کے لئےکوئ مسئلہ تو نہیں ہے؟ راستے میں یا ؟*
جی بلکل سیکورٹی موجود ہے فارم کے اندر بھی اور باہر بھی آباد ہے سب۔ لوگ رہتے ہیں گھر، ہوٹل، دوکانیں اور ڈھابے وغیرہ بنے ہوئے ہیں۔
١٦ *- بکنگ کس طرح کروائیں ؟*
بکنگ کے لئے بھیجی گئی لوکیشن پر بھی آسکتے ہیں اور آن لائن دیئے گئے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر کے آ پ اپنی رسید لے سکتے ہیں۔
١٧ *- بکنگ کنفرم کرنے کے لیے کتنی رقم دینی ہوگی اور بقایا رقم ؟*
بکنگ کنفرمیشن کے 10000 دینے ہونگے اور بقایا ہم آپ کے اجازت نامے میں لکھ دیں گے جس کی ادائیگی کے بعد آپ کو فارم ھاؤس میں انٹری مل جائیگی۔
یہ سب ان سوالات کے جوابات ہیں جو ہم سے اکثر اور عام طور پر پوچھے جاتے ہیں ، اسکے علاوہ اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو تو بلا جھجک پوچھ سکتے ہیں۔
بحکم انتظامیہ
*سن رائز فارم ہاؤس اینڈ واٹر پارک*