Eqtebas اقتباس

Eqtebas اقتباس
��اقتباس��
ہمارا پیج جس میں ہم روزانہ کی بنیاد پر شاعری اپلوڈ کیا کریں گے�

09/03/2024

حمزہ حسام ❤️

05/07/2022

😞😔

05/07/2022

تھا منیرؔ آغاز ہی سے راستہ اپنا غلط
اس کا اندازہ سفر کی رائیگانی سے ہوا

منیر نیازی

05/07/2022
 #زینؔ_شکیل 🥀🍁اِتنے زمانے بیت گئے تم کہاں رہے!اَب زخم رہ گئے ہیں اذیت نہیں رہی!اَب جائیے آپ کو سب کچھ معاف ہے!بس! اب سے ...
05/07/2022

#زینؔ_شکیل 🥀🍁
اِتنے زمانے بیت گئے تم کہاں رہے!
اَب زخم رہ گئے ہیں اذیت نہیں رہی!

اَب جائیے آپ کو سب کچھ معاف ہے!
بس! اب سے دِل میں آپکی عزت نہیں رہی!

کلام :علامہ سید علی نقی صفی لَکھنویاُدھر زلفوں میں کَنگھی ہو رہی ہے خَم نِکلتا ہےاِدھر رُک رُک  کے کِھنچ کِھنچ کے ہمارا ...
22/10/2021

کلام :علامہ سید علی نقی صفی لَکھنوی

اُدھر زلفوں میں کَنگھی ہو رہی ہے خَم نِکلتا ہے
اِدھر رُک رُک کے کِھنچ کِھنچ کے ہمارا دَم نِکلتا ہے

اِلٰہی خیر ہو اُلجھن پہ اُلجھن بَڑھتی جاتی ہے
نہ میرا دَم نہ اُن کے گیسوؤں کا خَم نِکلتا ہے

قیامت ہی نہ ہو جائے جو پَردے سے نِکل آؤ
تُمہارے مُنہ چُھپانے میں تو یہ عالم نِکلتا ہے

نِگاہِ اِلتفاتِ مہر اور اندازِ دِلجوئی
مَگر اِک پہلوئے بیتابئ شَبنم نِکلتا ہے

صَفی کشتہ ہوں نا پرسانیوں کا اہلِ عالم کی
یہ دیکھوں کون میرا صاحبِ ماتم نِکلتا ہے

چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں​نہ میں تم سے کوئی امید رکھوں دل نوازی کی​​​نہ تم میری طرف دیکھو غلط انداز نظرو...
22/10/2021

چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں​

نہ میں تم سے کوئی امید رکھوں دل نوازی کی​





نہ تم میری طرف دیکھو غلط انداز نظروں سے​

نہ میرے دل کی دھڑکن لڑکھڑائے میری باتوں سے​





نہ ظاہر ہو تمہاری کشمکش کا راز نظروں سے​

تمہیں بھی کوئی الجھن روکتی ہے پیش قدمی سے​





مجھے بھی لوگ کہتے ہیں کہ یہ جلوے پرائے ہیں​

مرے ہمراہ بھی رسوائیاں ہیں میرے ماضی کی​





تمہارے ساتھ بھی گزری ہوئی راتوں کے سائے ہیں​

تعارف روگ بن جائے تو ا س کا بھولنا بہتر​





تعلق بوجھ بن جائے تو اس کا توڑنا اچھا​

وہ افسانہ جسے انجام تک لانا ناممکن ہو​





اسے ایک خوبصورت موڑ دیکر چھوڑنا اچھا​

چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں​





ساحر لدھیانوی

کس کی تحویل میں تھے کس کے حوالے ہوئے لوگ چشم گریہ میں رہے دل سے نکالے ہوئے لوگ کب سے راہوں میں تری گرد بنے بیٹھے ہیں تجھ...
22/10/2021

کس کی تحویل میں تھے کس کے حوالے ہوئے لوگ
چشم گریہ میں رہے دل سے نکالے ہوئے لوگ

کب سے راہوں میں تری گرد بنے بیٹھے ہیں
تجھ سے ملنے کے لیے وقت کو ٹالے ہوئے لوگ

کہیں آنکھوں سے چھلکنے نہیں دیتے تجھ کو
کیسے پھرتے ہیں ترے خواب سنبھالے ہوئے لوگ

دامن صبح میں گرتے ہوئے تاروں کی طرح
جل رہے ہیں تری قربت کے اجالے ہوئے لوگ

یا تجھے رکھتے ہیں یا پھر تری خواہش دل میں
ایسے دنیا میں کہاں چاہنے والے ہوئے لوگ

سلیم کوثر 💖

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Eqtebas اقتباس posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category