Osama Art Studio

Osama Art Studio Osama Usmani & professional artist. Learn many Types of Painting Techniques

Osama Art Studio is educational channel, I give you ART Knowledge.

29/05/2024

اسٹرگلنگ آرٹسٹ کیا کرے؟

یہ ایک سوال ہے جو کافی عرصے سے میری ذہن میں ہے اور ہر نوجوان آرٹسٹ کا مسلہ بھی یہی ہے، آج اتفاق سے ایک گروپ میں اس سے ملتا جلتا ایک سوال پوچھا گیا تو سوچا کہ اپنی معلومات اور تجربات کی روشنی میں اس پر بات کی جائے۔

سب سے اہم بات کہ آرٹ کا صرف ایک ہی شارٹ کٹ ہے اور وہ آپ کی محنت ہے، پینٹنگ چاہے جیسی بھی ہو اگر آپ نے اس پر محنت کی ہے تو نظر آئے گی۔ محنت دو طرح کی ہوتی ہے۔ ایک وہ محنت ہے جو آپ پینٹنگ کو بنانے پر صرف کرتے ہیں جبکہ دوسری محنت پینٹنگ کو سیکھنے میں صرف ہوتی ہے۔ ایک اچھی پینٹنگ کو بنانے میں دونوں طرح کی محنت درکار ہوتی ہے۔ آپ کی پینٹ کا کوئی گوشہ بھی محنت اور غور و فکر سے خالی نہیں ہونا چاہئے، ہر اسٹروک سوچ سمجھ کر لگایا گیا ہونا چاہئے۔

مارکیٹ:

آرٹ کی مارکیٹ فریمر سے شروع ہوکر آکشن ہاؤسز اور آرٹ میوزیم تک جاتی ہے، جس سطح کا کام ہوتا ہے ویسی ہی مارکیٹ ہوتی ہے۔

فریمرز:

فریمرز کا بنیادی مقصد اپنا فریم بیچنا ہوتا ہے نا کہ پینٹنگز بیچنا، انہیں اپنے فریم میں کوئی پینٹنگ ڈال کر سستے داموں گاہک کو دینی ہوتی ہے، ایسی مارکیٹ کو اگر ٹارگٹ کرنا ہے تو ایسا کام کرنا ہوگا جو کم وقت میں زیادہ تعداد میں کیا جاسکے اور مناسب ریٹ میں فروخت کر کے اچھا منافع کمایا جا سکے۔

فریمر گیلری:

فریمر گیلری دراصل چھوٹے درجے کی آرٹ گیلری ہوتی ہے جو فریم کے ساتھ ساتھ آرٹ بھی فروخت کرتی ہے اور انہیں واجبی حد تک آرٹ کی سوجھ بوجھ بھی ہوتی ہے، ایسی گیلریز میں آرٹ اسٹوڈنٹس اور اسٹرگلنگ آرٹسٹ کا کام فروخت ہوتا ہے، فریمر گیلری میں پینٹنگز فروخت کرنے کے لئے آپ کا کسی اچھے آرٹسٹ کا شاگرد ہونا یا کسی اچھے ادارے سے تربیت ہافتہ ضروری ہوتا ہے، آپ کو آرٹ کے بنیادی اصولوں سے متعلق بنیادی معلومات ہونی چاہئیں، آپ کا کام مارکیٹ کے تقاضوں پر پورا اترنا چاہئے، ایسی گیلریز کے کلائنٹس عموماً چھوٹے انٹیریر ڈیزائنرز ہوتے ہیں جنہیں اپنے انٹیریئر کے کلرز کے مطابق دیواریں بھرنے کے لئے پینٹنگز درکار ہوتی ہیں۔ ایسی گیلریز کے لگے بندھے سبجیکٹس ہوتے ہیں، خطاطی کے مخصوص مضامین مثلاً الحمد شریف، بسم اللہ، آیت کریمہ، آیت الکرسی یا چہار قلم وغیرہ اور پینٹنگ کے مخصوص سبجیکٹس مثلاً گھوڑا، پرانا لاہور، پرانی بلڈنگز، کشتیاں، کبوتر، کوا، عورت اور طوطا یا چڑیا، یا مشہور پینٹرز سے ملتی جلتی فارمولا پینٹنگز بھی یہاں چل جاتی ہیں۔

آرٹ گیلری

آرٹ گیلری میں کام پیش کرنے کے لئے مختلف شرائط ہوتی ہیں۔

1. آپ کسی ادارے سے سند یافتہ آرٹسٹ ہوں یا کسی نامور آرٹسٹ کے شاگرد ہوں اور آرٹ کی فیلڈ میں اپنی خدمات کی بنیاد پر بہت معروف ہوں۔

2. آپ کا کام کم از کم کسی بھی موجودہ یا سابقہ پاکستانی آرٹسٹ سے ملتا جلتا نہ ہو

3. آپ کا کام آرٹ اور ڈیزائن کے اصولوں پر پورا اترتا ہو اور آپ اس حوالے سے وسیع علم رکھتے ہوں۔

4. آپ اپنے کام اور آرٹ سے متعلق بولنا اور لکھنا جانتے ہوں۔

5. آپ کو اپنا کام پیش کرنے کا سلیقہ آتا ہو۔

پروموشن:
آرٹسٹ اپنی تشہیر کے لئے بینرز نہیں لگا سکتا نہ ہی اخبار میں اشتہار دے سکتا ہے۔
دنیا میں آرٹسٹ کو پروموٹ کرنے کے لئے مختلف ادارے موجود ہوتے ہیں جو آپ کے کام سے متاثر ہوکر آپ پر انویسٹ کرتے ہیں اور آپ کے کام کو سیل کر کے اس میں سے اپنا کمیشن لیتے ہیں۔ یہ لوگ ذرائع ابلاغ، آرٹ کی تنظیموں، قومی و بین الاقوامی اداروں اور آرٹ کلیکٹرز تک آپ کے کام کو پہنچاتے ہیں، آپ کو نام اور پہچان دلواتے ہیں۔ لیکن پاکستان میں ایک آرٹسٹ کو یہ سارے کام خود کرنے ہوتے ہیں، اس مقصد کے حصول کے لئے آرٹسٹوں نے مختلف گروپس بھی بنا رکھے ہوتے ہیں بعض اوقات ایک سے زیادہ گروپس مل کر بھی ایک دوسرے کی پروموشن کرتے ہیں تاکہ مارکیٹ میں ان کے کام کو سراہا جائے۔

آرٹ پر لکھنا اور بولنا:

دوسرے آرٹسٹوں کے کام پر لکھنا اور بولنا بہت ضروری ہوتا ہے اس سے نہ صرف دوسرے آرٹسٹ کی پروموشن ہوتی ہے بلکہ آپ کی فنی قابلیت اور علم کا اظہار بھی ہوتا ہے جو ایک آرٹسٹ کے لئے بہت اہم ہے۔

پاکستان میں آرٹسٹ کی پروموشن کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے کام کو پھیلانے اور نئی نسل میں منتقل کرنے کے لئے کام کرے، مختلف سکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں یا آرٹ سے متعلق تنظیموں کے ساتھ مل کر ایسی سرگرمیاں کرے جن سے آرٹ کو فروغ ملے۔ ایسی سرگرمیوں سے جہاں آرٹ کو فروغ ملتا ہے وہیں آرٹسٹ کو شہرت بھی نصیب ہوتی ہے۔

آرٹ ایگزبشن:

کسی بھی آرٹسٹ کی کوئی بھی ایگزبشن ہو اس میں ضرور شرکت کریں، آرٹسٹوں سے ملیں اور تعلقات استوار کریں۔

گروپ شو:

آرٹسٹ کی پروموشن میں گروپ شو بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے، جہاں کہیں بھی کوئی آرٹ گیلری گروپ شو کرے اس میں ضرور شرکت کریں۔

سوشل میڈیا:

میری یہ پوسٹ آپ تک سوشل میڈیا کے ذریعے ہی پہنچ رہی ہے۔ آج کے اس جدید دور میں سوشل میڈیا بہت اہمیت کا حامل ہے۔ ایک آرٹسٹ کو سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز مثلاً فیسبک، انسٹاگرام، یوٹیوب، لنکڈ ان، واٹس ایپ اور گوگل پر اپنے پیجز اور چینلز بنانے چاہئیں، اپنے حلقہ احباب میں صرف آرٹ سے متعلقہ لوگوں کو شامل کرنا چاہئے، تمام آرٹسٹوں کو چینلز اور وال کو وزٹ کرنا چاہئے، کمنٹس اور شئرنگ کرنی چاہئے تاکہ ان کے چینلز اور پیجز پروموٹ ہوں اور جوابا وہ آپ کو بھی فائدہ پہنچائیں۔

ادبی اور فنی حلقے:

جب ہم آرٹ کی بات کرتے ہیں تو اس میں آرٹ کی جملہ اصناف مثلاً شاعری، افسانہ نگاری، کہانی نویسی، اداکاری، گلوکاری، رقص، موسیقی، صداکاری، ثناء خوانی، سنگ تراشی، نوشہ نویسی، مجسمہ سازی، کوزہ گری، نقاشی، فن تعمیر، خطاطی اور مصوری سب شامل ہو جاتے ہیں، بطور فنکار آپ کی آرٹ کی تمام اصناف سے دلچسپی بھی ہونی چاہئے اور علم بھی تاکہ آپ ادبی و فنی حلقوں میں اپنی پہچان بنا سکیں کیونکہ
ادبی اور فنی حلقے آرٹسٹ کی پروموشن میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں، اگر آپ ادب اور فن سے محبت کرتے ہیں اور ادیبوں اور فنکاروں کو دوست رکھتے ہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ بطور آرٹسٹ آپ کسی سے پیچھے رہ جائیں۔ تمام کامیاب آرٹسٹوں کے ادیبوں اور فنکاروں کے ساتھ خوشگوار مراسم ہوتے ہیں۔

دیگر ذرائع آمدن:

ضروری نہیں کہ ایک آرٹسٹ پینٹنگز کو ذریعہ روزگار بنائے اس کے لئے دیگر بہت سے ذرائع روزگار ہوتے ہیں مثلاً

ڈیزائن:

آرٹ کی تعلیم میں ڈیزائن کی تعلیم بنیادی جزو ہوتی ہیں، ہر آرٹسٹ ایک اچھا ڈیزائنر ہوتا ہے اور بازار میں سب سے زیادہ فروخت ہونی والی چیز ڈیزائن ہے، آپ کسی بھی پراڈکٹ کو دیکھ لیجئے سب سے زیادہ اور مہنگی فروخت ہونے والی پراڈکٹ صرف اپنے ڈیزائن اور پیکنگ کی وجہ سے ہی فروخت ہوتی ہے اور دنیا کا ہر ڈیزائن ایک آرٹسٹ نے ہی بنایا ہوتا ہے۔ اس حوالے سے آپ پرنٹنگ، انٹیریئر ڈیزائن، آرکیٹیکچر، پراڈکٹ ڈیزائن، ٹیکسٹائل ڈیزائن اور دیگر ھزاروں اقسام کے ڈیزائن بنا سکتے ہیں اور متعلقہ اداروں کو فروخت کر سکتے ہیں۔

سورہ کہف کی انیسویں آیت کا ایک لفظ ھے"وَلْیَتَلَطَّفْ"یہ تھوڑا بڑا کرکے لکھا ہوتا ہے،کیونکہ یہاں قرآن پاک کا درمیان آجات...
13/05/2024

سورہ کہف کی انیسویں آیت کا ایک لفظ ھے
"وَلْیَتَلَطَّفْ"
یہ تھوڑا بڑا کرکے لکھا ہوتا ہے،
کیونکہ یہاں قرآن پاک کا درمیان آجاتا ھے،کہتے ھیں یہ لفظ قرآن کا خلاصہ ھے،اور اس کا ترجمہ ھے ""نرمی سے بات کرنا""
جب اللّٰہ پاک نے موسیٰ علیہ السلام کو فرعون کے پاس بھیجا،تو بھی یہی کہا کہ تم اس سے نرمی سے بات کرنا شاید وہ مان جائے
کون مان جائے،؟ وہ انسان جس سے زیادہ متکبر اور گھمنڈ والا شخص دنیا میں کوئی نہیں آیا،،،، زندگی کتنی بدل جائے اگر ہم اس بات کو مان جائیں کہ،،
نرمی سے بات کرنے کا مطلب بےوقوفی یا کمزوری نہیں بلکہ اعلیٰ ظرفی ھے...

Young students work......
25/04/2024

Young students work......

09/04/2024
08/10/2023

My student
My proud

My Award.
22/09/2022

My Award.

My work.
22/09/2022

My work.

30/08/2022

السلام علیکم ورحمۃ اللہ تعالٰی وبرکاتہ

سب سے خوبصورت رشتہ اور تعلق رب العالمین کے ساتھ ہے، جس پر بھروسا کبھی ہارنے نہیں دیتا، جس پر توکل کبھی غم میں مبتلا نہیں ہونے دیتا، جس سے امید کبھی مایوس نہیں ہونے دیتی، جس پر یقین کبھی خالی ہاتھ نہیں لوٹاتا، جس پر ایمان کبھی بہکنے نہیں دیتا، جس کی طرف توجہ کبھی بھٹکنے نہیں دیتی، جس کا رب اس کا سب ہے
یا اللّٰه کریم! ہمارے دلوں میں اپنی محبت والفت پیدا فرما
اَللّٰهُمََ ارْفَعْ عَنَّا الْبَلَاءَ وَادْفَعِ الْوَبَآءَ عَنْ اُمَّةِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّاَنْزِلْ رَحْمَتَكَ وَلُطْفَكَ عَلَى الْعِبَادِ وَاحْفَظْ بِلَادَنَا وَبِلَادَ الْمُسْلِمِيْنَ مِنْ كُلِّ شَرٍّ إِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِيْرٌ
آمِیْن یَارَبَّ الْعَالَمِیْنَ بِجَاہِ سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ عَلَیْہِ أَفْضَلُ الصَّلَاۃِ وَالسَّلَامِ وَالتَّحِیَّۃِ وَالثَّنَاءِ وَالتَّسْلِیْمِ وَعَلٰی آلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ تَسْلِیْمًا کَثِیْرًا.

Coming soon.
18/08/2022

Coming soon.

Happy Birth Day Pakistan.
13/08/2022

Happy Birth Day Pakistan.

Address

Gulshan Iqbal
Karachi
74600

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Osama Art Studio posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Osama Art Studio:

Share