Pak Alerts

Call Directions Website Contact the establishment

Pak Alerts Your go-to digital hub for breaking news, analysis and stories from Pakistan and around the world. Stay informed, stay connected.

ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کی بہنوں کو رہائی ملنی چاہیے، بیٹیاں اور بہنیں ...
08/10/2026

ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کی بہنوں کو رہائی ملنی چاہیے، بیٹیاں اور بہنیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں۔

کیپٹن (ر) محمد صفدر کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں دہشت گردی عروج پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، ان کی ہر بات میں وزن ہوتا ہے، ان سے بھی مذاکرات کیے جائیں۔


وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ لڑ رہا ہے، افغانستان میں اس وقت 25 دہشتگرد ...
08/10/2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ لڑ رہا ہے، افغانستان میں اس وقت 25 دہشتگرد تنظیمیں کام کر رہی ہیں، جو دنیا کے امن کیلئے بڑا خطرہ ہیں، عالمی برادری کو اس خطرے سے نمٹنے کیلئے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشنز میں اپنا بھر پور کردار جاری رکھے گا، پاکستانی پولیس کے افسران اور اہلکار اقوام متحدہ پولیس میں بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، پاکستان نے امن مشنز میں 181 جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔


لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران رانا تنویر حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست بانی کی رہائی کے گرد گھومتی ہے۔گندم کی قی...
08/10/2026

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران رانا تنویر حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست بانی کی رہائی کے گرد گھومتی ہے۔

گندم کی قیمتیں مقرر کرنے سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سال سے کسانوں کی صورتِ حال کافی خراب ہے، گزشتہ سال بھی کسانوں کو ریلیف دینے کے لیے گندم کی قیمت مقرر کی تھی، جس سے کسانوں کے حالات میں بہتری آئی۔


سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پلنگ زئی، ندیم کوٹ، کوٹ خضری میں کارروائیاں کی گئیں، ہلاک دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور ...
08/10/2026

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پلنگ زئی، ندیم کوٹ، کوٹ خضری میں کارروائیاں کی گئیں، ہلاک دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے۔

اس حوالے سے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پلنگ زئی، ندیم کوٹ اور کوٹ خضری میں مؤثر کارروائیاں کی گئیں، یہ کامیاب کارروائیاں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہیں، پاک فوج کے افسران و جوان پائیدار امن کے قیام کے لیے قابلِ تحسین خدمات انجام دے رہے ہیں۔


بھارتی میڈیا کے مطابق نانا پاٹیکر کو جمعرات کی صبح بے ہوشی کی حالت میں گوا کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں ...
08/10/2026

بھارتی میڈیا کے مطابق نانا پاٹیکر کو جمعرات کی صبح بے ہوشی کی حالت میں گوا کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی۔ان کا انتقال بظاہر دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نانا پاٹیکر گوا میں واقع اپنے فلیٹ میں شدید سینے میں درد کی شکایت کے بعد بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے تھے۔


معدے کے کینسر کے آغاز میں بعض افراد کو کوئی خاص تکلیف محسوس نہیں ہوتی، تاہم علامات ظاہر ہونے کی صورت میں مسلسل بدہضمی، ا...
08/10/2026

معدے کے کینسر کے آغاز میں بعض افراد کو کوئی خاص تکلیف محسوس نہیں ہوتی، تاہم علامات ظاہر ہونے کی صورت میں مسلسل بدہضمی، ایسی سینے کی جلن جو معمول کی ادویات سے بہتر نہ ہو، ہلکی متلی، بھوک میں کمی اور تھوڑا سا کھانے کے بعد ہی پیٹ بھرنے کا احساس شامل ہو سکتا ہے۔

مرض کے بڑھنے کے ساتھ بغیر کسی واضح وجہ کے وزن کم ہونا، مسلسل پیٹ میں درد، الٹی، بعض اوقات خون کی آمیزش کے ساتھ الٹی، خون کی کمی کے باعث غیر معمولی تھکن اور نگلنے میں دشواری جیسی علامات ظاہر ہو سکتی ہیں۔

زیادہ پیچیدہ مراحل میں پیٹ میں پانی جمع ہونا یا جلد اور آنکھوں کا پیلا پڑنا بھی ممکن ہے، خصوصاً جب کینسر جسم کے دیگر حصوں تک پھیل جائے۔


کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پا...
08/10/2026

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 95 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 120 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 68 ہزار 580 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔


اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اپوزیشن سے مذاکرات کے لیے بیٹھنے کی بات کرچکے ہیں اور ا...
07/10/2026

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اپوزیشن سے مذاکرات کے لیے بیٹھنے کی بات کرچکے ہیں اور اب تمام معاملات کو حل کیا جانا چاہیے۔

رانا ثنا اللہ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ کسی بھی صورت ریاست کو یرغمال بنا کر اور سیاسی عدم استحکام کے رویے سے کسی بھی مطالبے کو منوایا نہیں جا سکتا، پاشا صاحب کے کامیاب تجربے کے بعد پی ٹی آئی کو شناخت ملی، پی ٹی آئی گالم گلوچ اور عدم برداشت کے کلچر کو فروغ دینے میں کامیاب رہی ہے، اب بھی سوشل میڈیا اور میڈیا پر ایسی صورتحال پیدا کر دی جاتی ہے۔


دسویں سالانہ مائیکرو فنانس کانفرنس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی توجہ معاشی استحکام کے ساتھ ادارہ جاتی...
07/10/2026

دسویں سالانہ مائیکرو فنانس کانفرنس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی توجہ معاشی استحکام کے ساتھ ادارہ جاتی اصلاحات پر بھی ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مائیکرو فنانس شعبہ مالی شمولیت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، مائیکرو فنانس اداروں کے ذریعے چھوٹے کاروباروں کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کم آمدنی والے طبقات تک مالی سہولتوں کی رسائی بڑھائی جائے۔


ایک رپورٹ کے مطابق میٹا کی جانب سے فیس کے کے نئے ری ڈیزائن انٹرفیس کی آزمائش کی جا رہی ہے جس میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ک...
07/10/2026

ایک رپورٹ کے مطابق میٹا کی جانب سے فیس کے کے نئے ری ڈیزائن انٹرفیس کی آزمائش کی جا رہی ہے جس میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے روایتی ٹیکسٹ اور فوٹو پوسٹس کی بجائے ویڈیوز کو ترجیح دی جائے گی۔

یعنی جب صارفین فیس بک کو اوپن کریں گے تو ایپ میں روایتی نیوز فیڈ کی بجائے فل اسکرین ویڈیو فیڈ نظر آئے گی۔

کمپنی کی جانب سے اس کی آزمائش سب سے پہلے بھارت میں کی جا رہی ہے تاکہ یہ دیکھا جاسکے کہ ویڈیو فرسٹ ورژن کس حد تک صارفین کو پسند آتا ہے۔


Address

Shahra-e-Faisal
Karachi
74400

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak Alerts posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Pak Alerts:

Shortcuts

Share