23/09/2025
پاکستانی فوج 1998 کے آخر میں کارگل کے علاقے میں گھسنا شروع کرتی ہے اور پہاڑوں کی چوٹیوں پر قبضہ کر لیتی ہے جس کی خبر نہ بھارتی فوج کو ہوتی ہے نہ ہی بھارتی را کو ہوتی ہے۔۔۔
130 مقامات پر قبضہ ہو جاتا ہے اور بھارت میں کسی کو اس بارے میں علم نہیں ہوتا ۔۔۔
6 ماہ گزرنے کے بعد بھارتی فوج کے 60 فوجی اس علاقے میں جاتے ہیں اور مارے جاتے ہیں بھارت میں کسی کو بھی اس بات کی خبر نہیں ہوتی ---
کچھ دن بعد دوبارہ ان فوجیوں کو ڈھونڈنے کم از کم 300 فوجیوں کو بھیجا جاتا ہے جن میں سے کوئی بھی واپس نہیں آتا۔۔۔
اسی چکر میں بھارتی فوج پرانے فوجیوں کو تلاش کرنے کے چکر میں نئے فوجی بھیجتی رہی اور 500 تک بھارتی فوجی مارے جاتے ہیں۔۔۔۔
بھارتی فوج کو جب یہ نظر آتا ہے کہ معاملہ زیادہ خراب ہے کوئی جانے والا واپس نہیں آرہا تو اس علاقے میں بھارتی فوج کی 27 بٹالین 30،00 تک آرمی بلوا لی جاتی ہے جب کے دوسری طرف ہماری فوج اور مجاہدین کی تعداد صرف 500 تک ہوتی ہے۔۔۔
بھارتی فوج اپنی ائیر فورس کا استعمال کرتی ہے پاکستانی فوج نہیں دوسری طرف بھارتی را اور بھارتی فوج یہ جاننے میں ناکام رہے کہ ان کے ساتھ ہو کیا رہا ہے۔۔۔
بھارتی فوج کو جب اپنی ائیرفورس کی مدد سے لی گئی تصویروں سے یہ پتہ چلتا ہے کہ اس پورے علاقے میں پاک فوج نے اور مجاہدین نے قبضہ کرلیا ہے تو اس علاقے کو خالی کروانے کیلئے آپریشن کا آغاز کیا جاتا ہے بھارتی فوج"1 naga regiment" کو یہ ذمہ داری دیتی ہے لکین اس کا حال بھی پاک فوج کے باتھوں پہلے فوجیوں جیسا ہی ہوا ان میں سے بھی سب مارے گئے سوائے ایک دو کے جو اپنی ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کے ساتھ بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئے اور باقی فوجیوں کی لاشیں اسی پہاڑی علاقے میں بکھری پڑی رہی اس کے بعد اس علاقے کو خالی کروانے کیلئے "18 grenadiers" کو زمہ داری دی جاتی ہے ان کا حشر بھی ان جیسا ہی ہوتا ہے یہ بھی لڑنے میں ناکام رہتے ہیں اور مارے جاتے ہیں ان میں سے کچھ زخمی حالت میں پکڑے جاتے ہیں جو اپنے بھگوان کا واسطہ دے کر وہاں سے زندہ بچ کر نکلنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔۔۔
بھارتی ائیر فورس اپنے آپریشن "operation safed sagar" کا آغاز کرتی ہے بھارتی جہاز جو اس علاقے میں بھیجا جاتا ہے تباہ کر دیا جاتا ہے اس کے کچھ دن بعد چار mig 27 اس علاقے میں حملہ کرنے کیلئے بھیجے جاتے ہیں جن میں سے ایک پھر پاکستانی مزائل کے نشانے میں آکر تباہ ہو جاتا ہے اور اس کا پائیلٹ پکڑ لیا جاتا ہے اس کی تلاش میں دوسرا پائیلٹ اشوک آہوجا آتا ہے جسکا جہاز بھی تباہ کر دیا جاتا ہے اور پائیلٹ مارا جاتا ہے اسی طرح بھارتی ائیر فورس کے دو ہیلی کاپٹرز بھی اس علاقے میں بھیجے جاتے ہیں جن کو مزائلوں سے تباہ کر دیے جاتا ہے پائیلٹ سمیت اندر بیٹھے تمام فوجی مارے جاتے ہیں اس طرح بھارتی فوج اپنی تمام فضائی آپریشن بند کر دیتی ہے اور "operation safed sagar" بری طرح سے ناکام ہو جاتا ہے
دوسری طرف زمینی فوج کا "operation vijay" بھی بری طرح سے ناکام ہو گیا کیونکہ اس 2 ماہ کی لڑائی میں بھارتی فوج صرف اپنے ساتھیوں کی لاشیں اٹھاتی رہی وہ بھی رات کے اندھیرے میں تاکہ ان کواور زیادہ نقصان نہ اٹھانا پڑے کیونکہ پہلے ہی بھارتی فوج کے ہزاروں فوجی مارے جا چکے تھے پاکستانی ٹی وی چینل پر جب بھارتی ائیر فورس کا کچرا اور بھارت فوج کو جو نقصان ہوا وہ دکھایا جاتا ہے تو بھارت میں پی ٹی وی چینل بند کر دیا جاتا ہے۔۔۔ دنیا میں اپنی کٹتی ہوئی ناک کو چھپانے کیلئے بھارت نے بل کلنٹن کو مجبور کیا کہ وہ پاکستان کو کہے کہ اس علاقے کو خالی کر دے کیونکہ بھارت کے جتنے فوجی مارے جا چکے تھے بھارتی آرمی کی طرف تابوتوں کی کمی ہو گئی تھی ۔۔۔ نواز شریف ملک ڈے غداری کرتے ہوئے امریکی دباؤ کی وجہ سے ان علاقوں سے اپنی فوج کو واپس بلوا لیتا ہے اور جیتی ہوئی ہروا دیتا جنگ کے اختتام پر بھارتی فوج 30 میں سے صرف 3 جہگوں پرقبضہ کرنے میں کامیاب ہوئی باقی جہگوں پر زیادہ جانی نقصان کی وجہ سے بھارتی فوج آپریشن کرنے میں ناکام رہی اور اس علاقے کی سب سے اونچی چوٹی پوائینٹ 5353 جنگ کے ختم ہونے کے کئی سال تک پاک فوج کے قبضے میں رہی اس جنگ میں پاکستان کے تین سے چار سو جوان شہید ہوئے جبکے بھارت کے ایک ہزار سے زیادہ فوجی مارے گئے ہزاروں زخمی ہوئے بھارت ہر سال اپنی عوام کو پاگل بنانے کیلئے اپنے میڈیا اور فلموں کا سہارا لیا ہے لیکن جنگ میں شکست کی اصلیت کا پتہ ہے ان کو ٹی وی پر نہیں دکھایا جاتا جیسا کہ بھارت آرمی کے جنرل کشن پال جو اس جنگ میں لڑے اور جنہوں نے جنگ کے 11 سال بعد اس بات کا اعتراف کیا کے بھارت کو اس جنگ میں شکست ہوئی۔۔۔
کچھ تفصیل جنرل بخشی نے بھی بیان کی ہے جو یوٹیوب پر دیکھی جا سکتی ہے