16/09/2022
جنگل میں شیر نے حکم جاری کر دیا کہ آج سے ہر سینئر جانور جونیئر جانور کو چیک کر سکتا ہے
بلکہ سزا بھی دے سکتا ہے
باقی جانورں نے تو اسے نارمل لیا پر بندر نے خرگوش کو پکڑ لیا
اور رکھ کے چپیڑ کڈ ماری
اور پوچھا کہ ٹوپی کیوں نہیں پہنی
خرگوش بولا سر میرے کان لمبے ہیں
اس لیے نہیں پہن سکتا
بندر نے کہا اوکے جاؤ
اگلے دن فیر خرگوش چہل قدمی کر رہا تھا
بندر نے اسے بلایا اور رکھ کے ایک کان کے نیچے دی
اور پوچھا ٹوپی کیوں نہیں پہنی
خرگوش نے روتے ہوے کہا
سر کل بھی بتایا تھا کہ کان لمبے ہیں نہیں پہن سکتا
بندر نے کہا اوکے گیٹ لاسٹ
تیسرے دن فیر بندر نے سیم حرکت کی تو خرگوش شیر کے پاس گیا اور ساری کہانی بتائی
شیر نے بندر کو بلایا اور کہا ایسے تھوڑی چیک کرتے ہیں
اور بھی سو طریقے ہیں
جیسے تم خرگوش کو بلاؤ اور کہو جاؤ سموسے لاؤ
اگر وہ صرف سموسے لائے تو پھڑکا دو چپیڑ اور کہو چٹنی کیوں نہیں لائے
فرض کرو اگر وہ دہی والی چٹنی لے آئے تو لگاؤ چپیڑ اور کہو آلو بخارے والی کیوں نہیں لائے
اور اگر وہ آلو بخارے والی لے آئے تو ٹکا دینا کہ دہی والی کیوں نہیں لائے
خرگوش نے یہ ساری کنورسیشن سن لی
اگلے دن بندر نے خرگوش کو بلایا
اور کہا جاؤ سموسے لاؤ
خرگوش بھاگا بھاگا سموسے لے آیا
بندر نے پوچھا چٹنی لائے ہو
خرگوش بولا یس سر
بندر نے فیر پوچھا کون سی
خرگوش بولا سر دہی والی اور آلو بخارے والی دونوں لے کر آیا ہوں
بندر نے رکھ کے ایک چپیڑ ماری اور پوچھا
توں اے دس ٹوپی کیوں نئیں پائی .
🤣🤣🤣