Toba Yeh Ankhien

Toba Yeh Ankhien Rog Hijar Da is presenting you best poetry collection of this Era with mesmerizing videos along voice and subtitles. So stay tuned, comment and share the c

As the poetry lets you to share your feelings to your best ones in a most comprehensive means.

Big shout out to my newest top fans! 💎 Mizna ShabeerDrop a comment to welcome them to our community,
04/02/2026

Big shout out to my newest top fans! 💎 Mizna Shabeer

Drop a comment to welcome them to our community,

07/12/2025

ترے خواب مجھ کو نگل گئے تری عادتیں مجھے کھا گئیں
یہ سنبھال اپنی محبتیں یہ محبتیں مجھے کھا گئیں

تجھے لگ رہا ہے سخن وری بڑی چیز ہے مری جان پر
مجھے میرے حرف نگل گئے مری شہرتیں مجھے کھا گئیں

میں وہ دشت ہوں جہاں دور تک کوئی آیا ہے نہ ہی آئے گا
مجھے میرے کرب نے ڈس لیا مری وحشتیں مجھے کھا گئیں

یہ بجا کہ تیری زمین پر ہیں وجودِ زن سے ہی رونقیں
مرا دُکھ سمجھ مرے مالکا یہی صورتیں مجھے کھا گئیں

ترے آندھیوں سے مزاج نے تجھے رکنے ہی نہ دیا کہیں
تجھے کچھ ہوا کہ نہیں ہوا تری عجلتیں مجھے کھا گئیں

میں کِھلا تو کتنے تپاک سے مجھے دیکھتی رہی ہر نظر
یہ کسی پہ بھی نہیں کُھل سکا یہ ہری رُتیں مجھے کھا گئیں

مری مٹی کھینچتی رہ گئی مجھے دیس چھوڑنا پڑ گیا
مری روح رستوں میں مر گئی مِری ہجرتیں مجھے کھا گئیں

(میثم علی آغا)

14/11/2025

اُس شخص کی تعـــــــریف بھلا کیسے بیاں ہو
جس شخص کو دیکھیں تو گلابوں کا گماں ہو

میں چھـــــو کے ذرا دیکھ لوں شہکار بدن کو
شعلہ ہو کہ شبنم ہو تم آتش کہ دھـــــواں ہو!!

میثــــــــــم علی آغا

11/11/2025

برقِ جمالِ یار نے رختِ سکوں جلادیا
خانہء دل گداز نے عرشِ بریں ہلادیا

خوب ہی دِیں تسلیاں سینے پہ مرے رکھ کے ہاتھ
صبروقرار چھین کر دردِ جگر بڑھادیا

سینے میں ڈھونڈتی ہے کیا تیری نگاہِ فتنہ ساز
دل تو تمہاری یاد میں مدت ہوئی لٹادیا

دق تو کیا کلیم نے برقِ جمالِ یار کو
طور کا کیا قصور تھا، طور کو کیوں جلادیا

بیدم فقیر چیز کیا، چھوڑا نہ کوہِ طور کو
بن کہ جمال شمع رو ، جس پر گری جلادیا

سید بیدم شاہ وارثی

11/11/2025

سانسوں پہ لِکھ لیا" وَرقِ عنبر سے ترا عشق
کر دی گئی ہو چکی تُجھ پہ مُحبت تمام شُد

عاصم حجازی

11/11/2025

جے پیسیاں نال توں مل جاویں
میں تن تے لیر نہ ۔۔۔۔۔۔۔۔چھڈاں،

میرے روون تے جے خوش ھویں
میں اکھ وچ نیر نہ۔۔۔۔۔۔ چھڈاں،

اس دل کملے تینوں پیار۔۔۔۔کیتا
تیری کیویں "جان" میں چھڈاں،

اے دل تیری یاد بھلاوے سہی
میں دل نوں چیر نہ ۔۔چھڈاں،،

اِک موجۂ صہبائے جُنوں تیز بہت ہے​اِک سانس کا شیشہ ہے کہ لبریز بہت ہے​​کچھ دِل کا لہُو پی کے بھی فصلیں ہُوئیں شاداب​کچھ ی...
11/11/2025

اِک موجۂ صہبائے جُنوں تیز بہت ہے​
اِک سانس کا شیشہ ہے کہ لبریز بہت ہے​

کچھ دِل کا لہُو پی کے بھی فصلیں ہُوئیں شاداب​
کچھ یُوں بھی زمیں گاؤں کی زرخیز بہت ہے​

پلکوں پہ چراغوں کو سنبھالے ہوئے رکھنا​
اِس ہجر کے موسم کی ہوا تیز بہت ہے​

بولے تو سہی، جھوٹ ہی بولے وہ بلا سے​
ظالم کا لب و لہجہ دلآویز بہت ہے​

کیا اُس کے خدوخال کھلیں اپنی غزل میں​
وہ شہر کے لوگوں میں کم آمیز بہت ہے​

محسنؔ اُسے ملنا ہے تو دُکھنے دو یہ آنکھیں​
کچھ اور بھی جاگو کہ وہ "شب خیز" بہت ہے​
​محسن نقوی

10/11/2025

"فِي كُلِّ قَلْبٍ حَكَايةٌ لَا تُرْوَى."
ہر دل میں ایک ان کہی کہانی ہے

10/11/2025

RIP 😔

Address

Kahna Nau

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Toba Yeh Ankhien posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Toba Yeh Ankhien:

Shortcuts

Share