Samar-Jamal

Directions

Samar-Jamal Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Samar-Jamal, Poet, Jhang.

غم کے سب پنچھی اڑیں، چَین کی چڑیا اُترےہم درختوں پہ کوئی ایسا بھی لمحہ اُترے ایسا اُترا ہوا چہرہ ہے،خدا جانتا ہےجو کوئی ...
14/07/2026

غم کے سب پنچھی اڑیں، چَین کی چڑیا اُترے
ہم درختوں پہ کوئی ایسا بھی لمحہ اُترے

ایسا اُترا ہوا چہرہ ہے،خدا جانتا ہے
جو کوئی دیکھے ہمیں اُس کا بھی چہرہ اُترے

قول اور فعل میں تفریق کہاں جچتی ہے
آدمی عہد کرے، جس پہ وہ پورا اُترے

زندگی یوں ہے کہ بیزار ہوا پھرتا ہوں
جیسے تیسے بھی مرے سر سے یہ سایہ اُترے

تجھ کو بھی ہجر کے احساس کا اندازہ ہو
چلتی گاڑی سے کوئی تیرا شناسا اُترے

لوگ دو طرفہ محبت کا مزہ لیتے ہیں
ہم کہ اِس کارِ زیاں میں تنِ تنہا اُترے

تجھ سے پامال ہوئے دل کی تجھے آہ لگے
تیری آنکھوں میں بھی ساون کا مہینہ اُترے

آخری بار یوں مل، مجھ سے بچھڑنے والے
جیسے دریا میں ثمؔر کوئی سفینہ اُترے
ثمرؔ جمال

غزل۔ہر کوئی مختلف ہے ہر اک کی الگ پسندتیری الگ پسند ہے میری الگ پسندبے جا فضول بھیڑ کا حصہ نہیں بنامیں نے تمام عمر ہی رک...
01/07/2026

غزل
۔
ہر کوئی مختلف ہے ہر اک کی الگ پسند
تیری الگ پسند ہے میری الگ پسند

بے جا فضول بھیڑ کا حصہ نہیں بنا
میں نے تمام عمر ہی رکھی الگ پسند

ایسا بھی کیا کہ سب سے جدا خود کو کر لیا
کیسی تمہاری سوچ ہے کیسی الگ پسند؟؟

تجھ پر بھی انفراد کی کُھلتی کبھی پرت
تیری بھی کاش دنیا سے ہوتی الگ پسند

اُس کے بھی منہ پہ میرے سوا اور نام تھا
میں نے بھی مسکرا کے بتائی الگ پسند

ویرانیوں سے مجھ کو ثمرؔ خاص اُنس ہے
جیسا مرا مزاج ہے ویسی الگ پسند
ثمرؔ جمال

رگوں میں ضبط تھا، سو غم نہیں تھاوگرنہ سانحہ کچھ کم نہیں تھامرے دل کی بہاروں کے نگہباںترے جانے کا یہ موسم نہیں تھاہمارے ذ...
08/05/2026

رگوں میں ضبط تھا، سو غم نہیں تھا
وگرنہ سانحہ کچھ کم نہیں تھا

مرے دل کی بہاروں کے نگہباں
ترے جانے کا یہ موسم نہیں تھا

ہمارے ذہن کے ہر آئنے پر
تمہارا عکس تک مدھم نہیں تھا

سہولت سے نبھا آئے ہیں دونوں
تعلق جو کبھی پیہم نہیں تھا

ترے جب ہجر کے اَیام آئے
کہاں گریہ، کہاں ماتم نہیں تھا؟؟

وہی زخموں کو بھرنے لگ گیا ہے
کہ جو لہجہ کبھی مرہم نہیں تھا

بچھڑ کر زندگی، حالت، کہ دل ہو
ثمرؔ کیا درہم و برہم نہیں تھا؟؟
ثمرؔ جمال

آپؐ کے شہر کی گلیوں میں بسیرا چاہوںدنیا والوں سے جُدا اپنا میں رتبہ چاہوںخواب میں چہرۂ انور کی زیارت ہو مجھےاور میں بے س...
04/05/2026

آپؐ کے شہر کی گلیوں میں بسیرا چاہوں
دنیا والوں سے جُدا اپنا میں رتبہ چاہوں

خواب میں چہرۂ انور کی زیارت ہو مجھے
اور میں بے ساختہ جاگوں کہ لپٹنا چاہوں

زیست اندھوں کی طرح مجھ سے رویہ رکھے
آپؐ کے دستِ مبارک کا سہارا چاہوں

چاہتا ہوں کہ بنوں خاک میں اُن گلیوں کی
بن کے خاک آپؐ کے پاؤں میں سمٹنا چاہوں

منتظر ہوں کہ مری ناؤ کہیں پار لگے
آپؐ کی چشمِ نوازش کا اشارہ چاہوں

عمر کی ریل ذرا سست روی سے چلنا
میں ثمرؔ روضۂ اقدس پہ ٹھہرنا چاہوں
ثمرؔ جمال

03/05/2026

Fikr e Sukhan Sialkot Mushaira 2026 | Samar Jamal Poetry | Urdu Poetry | Samar Jamal |

ماہنامہ بیاض لاہور، مئی ۲۰۲۶ غزل۔کچھ مجھ پہ رحم کھا کہ مجھے چپ سی لگ گئیدل! وحشتیں گھٹا کہ مجھے چپ سی لگ گئیکوئی تو روک ...
01/05/2026

ماہنامہ بیاض لاہور، مئی ۲۰۲۶
غزل
۔
کچھ مجھ پہ رحم کھا کہ مجھے چپ سی لگ گئی
دل! وحشتیں گھٹا کہ مجھے چپ سی لگ گئی

کوئی تو روک لیتا جُدائی سے پیشتر
خاموش وہ رہا، کہ مجھے چپ سی لگ گئی؟

ورنہ تو اختلاف کو کیا کیا نہ تھی دلیل
بس احترام تھا کہ مجھے چپ سی لگ گئی

ظاہر میں قہقہوں سے بہت رابطے رہے
باطن میں وہ ہوا کہ مجھے چپ سی لگ گئی

میں رفتگاں کے پاؤں میں مِنؔت کی بیڑیاں
کس طرح ڈالتا کہ مجھے چپ سی لگ گئی

تھا لمحۂ وصال کہ فرقت، میں خوش رہا
میں نے یہ کب کہا کہ مجھے چپ سی لگ گئی

تیری سماعتوں کی ہے گویائی منتظر
تو جلد لوٹ آ کہ مجھے چپ سی لگ گئی
ثمرؔ جمال

نعتِ رسول ﷺ۔بفضلِ رہبرِ عالم ہماری بات بنیالجھ رہی تھی جو پیہم ہماری بات، بنی۔۔ درِ نبی کی غلامی سے خوشیاں پاس آئیںوہیں ...
30/04/2026

نعتِ رسول ﷺ
۔
بفضلِ رہبرِ عالم ہماری بات بنی
الجھ رہی تھی جو پیہم ہماری بات، بنی۔۔

درِ نبی کی غلامی سے خوشیاں پاس آئیں
وہیں سے دُور ہوئے غم، ہماری بات بنی

اُس ایک دستِ مبارک نے ہم کو یکجا کیا
پڑے تھے درہم و برہم، ہماری بات بنی

بروزِ حشر ہمارے گنہ عیاں نہ ہوئے
بفیضِ شافعِ اکرم ہماری بات بنی

تمام عمر اُسی نسبتی حوالے سے
ہر اک مقام پہ، ہر دم، ہماری بات بنی

جنابِ احمدِ مُرسل کی عظمتوں پہ نثار
اُنہی کے دم سے ثمرؔ، ہم، ہماری بات بنی
ثمرؔ جمال

Address

Jhang

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Samar-Jamal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category