Umar ktk official

Umar ktk official ��فخرے پاکتسان��

08/04/2026
08/04/2026

پشاور زلمی نے شاندار اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی نے کنگز مین حیدرآباد کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور پاور پلے میں ہی میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔
بولنگ میں زلمی کے باؤلرز نے زبردست کارکردگی دکھائی۔ ایک باؤلر نے 4 اوورز میں 31 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ افتخار احمد نے بھی 4 اوورز میں 32 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ صوفیان مقیم نے بھی شاندار سپورٹ فراہم کی جبکہ عامر جمال نے 1.2 اوورز میں 7 رنز دے کر 1 وکٹ لی۔ مجموعی طور پر زلمی کے بولرز نے بہترین نظم و ضبط کے ساتھ کھیل پیش کیا۔
میچ میں عثمان خان اور شرجیل خان کی وکٹیں بھی افتخار احمد نے حاصل کیں۔ کپتان مارلنس لمبوشین نے مزاحمت کرتے ہوئے 27 گیندوں پر 27 رنز بنائے جبکہ ماز صداقر نے بھی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 8 گیندوں پر 17 رنز اسکور کیے۔ گوسال پریرا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 35 گیندوں پر 58 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو 145 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، تاہم ٹیم 18.2 اوورز میں آل آؤٹ ہو گئی۔
ہدف کے تعاقب میں زلمی کی اننگز کا آغاز محمد حارث کے جلد آؤٹ ہونے سے ہوا۔ اس کے بعد بابر اعظم اور کوشل مینڈس کے درمیان اہم شراکت قائم ہوئی۔ کوشل مینڈس 23 گیندوں پر 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم نے 43 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ بیشول نے 19 گیندوں پر 25 رنز بنا کر ٹیم کو مضبوط پوزیشن دی۔
میچ آخری اوورز میں انتہائی سنسنی خیز ہو گیا تھا جب ہنین شاہ اور محمد علی کی شاندار بولنگ نے مقابلہ سخت کر دیا۔ آخر میں جب 6 وکٹیں گر چکی تھیں تو افتخار احمد کریز پر آئے اور ایک چھکا اور ایک چوکا لگا کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ آخری وننگ رن عمران جمال (corrected) نے سنگل لے کر مکمل کیا اور یوں زلمی نے یہ سنسنی خیز میچ اپنے نام کر لیا۔

30/03/2026

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو قصور وار قرار دے دیا۔

پی سی بی کی جانب سے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ پر دو کروڑ جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی جانب سے متنازع ٹویٹ کیا گیا تھا جس کے بعد ان کے خلاف انکوائری کا آغاز ہوا تھا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مشروط معافی کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی نسیم شاہ سنٹرل کنٹریکٹ کی مختلف شقوں کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جس پر ان پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

نسیم شاہ نے سوشل میڈیا ایڈوائزر کو پہلے ہی برطرف کر دیا تھا جبکہ پی سی بی نے ایڈوائزر کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔

ایڈوائزرکو مستقبل میں کسی بھی کھلاڑی کے ساتھ کام کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

30/03/2026

کراچی نقابلہ لاہور قسم کی بات

Address

Pakistan In Menwali Panjab
Jandawala
Y K

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Umar ktk official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category