M.S Kallu

M.S Kallu Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from M.S Kallu, Arts and entertainment, punjab, Jandawala.

سبحان اللہ ۔۔۔اللہ پاک عمل کی توفیق عطا فرمائے
09/07/2024

سبحان اللہ ۔۔۔اللہ پاک عمل کی توفیق عطا فرمائے

27/04/2024
08/03/2023

*شب براءت کے فضائل اور اس رات کی بدعات و رسومات*

کل 4 قسطیں ہیں !
*قسط نمبر:4*

⭐️اکابرین امت کے اقوال !

از قلم ✒..... علامہ ابن الحاج مالکیؒ فرماتے ہیں کہ اس رات کے بڑے فضائل ہیں اور بڑی خیر والی رات ہے اور ہمارے اسلاف اس کی بڑی تعظیم کرتے تھے اور اس رات کے آنے سے پہلے اس کی تیاری کرتے تھے ! (المدخل لابن الحاج ۱/۲۹۹)

از قلم ✒..... علامہ ابن تیمیہؒ کے شاگرد ابن رجب حنبلیؒ فرماتے ہیں کہ شام کے مشہور تابعی خالد بن لقمانؒ وغیرہ اس رات کی بڑی تعظیم کرتے اور اس رات میں خوب عبادت کرتے ! (لطائف المعارف ۱۴۴)

از قلم ✒..... علامہ ابن نجیمؒ فرماتے ہیں کہ شعبان کی پندرہویں رات کو بیدار رہنا مستحب ہے ! (البحر الرائق ۲/۵۲)

از قلم ✒..... علامہ حصکفیؒ فرماتے ہیں کہ شعبان کی پندرہویں رات کو عبادت کرنا مستحب ہے ! (الدر مع الرد ۲/۲۴،۲۵)

از قلم ✒..... علامہ انور شاہ کشمیریؒ لکھتے ہیں کہ بیشک یہ رات شب براءت ہے اور اس رات کی فضیلت کے سلسلے میں روایات صحیح ہیں ! (العرف الشذی صفحہ ۱۵۶)

از قلم ✒..... شیخ عبد الحق محدث دہلویؒ لکھتے ہیں کہ اس رات بیدار رہنا مستحب ہے اور فضائل میں اس جیسی احادیث پر عمل کیا جاتا ہے، یہی امام اوزاعیؒ کا قول ہے ! (ماثبت بالسنة صفحہ ۳۶۰)

از قلم ✒..... حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانویؒ فرماتے ہیں کہ شب براءت کی اتنی اصل ہے کہ پندرہویں رات اور پندرہواں دن اس مہینے کا بزرگی اور برکت والا ہے ! (بہشتی زیور چھٹا حصہ صفحہ ۶۰)

⭐️کفایت المفتی میں ہے کہ شعبان کی پندرہویں شب ایک افضل رات ہے ! (۱/۲۲۵،۲۲۶)

⭐️فتاوی محمودیہ میں ہے کہ شب قدر و شب براءت کے لیے شریعت نے عبادت ، نوافل ، تلاوت ، ذکر ، تسبیح ، دعاء و استغفار کی ترغیب دی ہے ! (۳/۲۶۳ جامعہ فاروقیہ کراچی)

از قلم ✒..... شیخ الاسلام شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ زید مجدہ فرماتے ہیں کہ واقعہ یہ ہے کہ شب براءت کے بارے میں یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ اس کی کوئی فضیلت حدیث سے ثابت نہیں، حقیقت یہ ہے کہ دس حضرات صحابہ کرام ﺭﺿﻮﺍﻥ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﻋﻨﮩﻢ ﺍﺟﻤﻌﯿﻦ سے احادیث مروی ہیں، جن میں اس رات کی فضیلت نبی کریم ﷺ نے بیان فرمائی ہے، ان میں بعض احادیث سند کے اعتبار سے بے شک کچھ کمزور ہیں، لیکن حضرات محدثین کرام اور حضرات فقہاء کرام کا یہ فیصلہ ہے کہ اگر ایک روایت سند کے اعتبار سے کمزور ہو لیکن اس کی تائید میں بہت سی احادیث ہو جائیں تو اس کی کمزوری دور ہو جاتی ہے ! (اصلاحی خطبات ۲۶۵ تا ۴/۲۶۳ ، ملخصاً)

⭐️شب براءت کی رسومات اور بدعات :/ اس رات میں حد سے زیادہ عبادت کرنا، مسجدوں میں اجتماعی شب بیداری کرنا، مخصوص قسم کے مختلف طریقوں سے نوافل پڑھنا، جن کی شریعت میں کوئی اصل نہیں، نوافل و تسبیح تراویح کی جماعت کروانا، اسپیکر پر نعت خوانی وغیرہ کرنا، ہوٹلوں اور بازاروں میں گھومنا، حلوہ پکانے کو ضروری سمجھنا، خاص اس رات میں ایصال ثواب کو ضروری سمجھنا، قبرستان میں چراغ جلانا، اس رات سے ایک دن پہلے عرفہ کے نام سے ایک رسم، اس رات میں گھروں میں روحوں کے آنے کا عقیدہ، فوت شدہ شخص کے گھر جانے کو ضروری سمجھنا، کپڑوں کا لین دین، بیری کے پتوں سے غسل کرنا، گھروں میں چراغاں کرنا، گھروں اور مساجد کو سجانا، اور ان سب سے بڑھ کر اس رات میں آتش بازی کرنا، مذکورہ تمام امور شریعت کے خلاف ہیں، ان کا کوئی ثبوت نبی کریم ﷺ ، حضرات صحابہ کرام حضرات صحابہ کرام ﺭﺿﻮﺍﻥ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﻋﻨﮩﻢ ﺍﺟﻤﻌﯿﻦ اور سلف صالحین سے نہیں ملتا، اس لیے ان تمام بدعات و رسومات کا ترک اور معاشرے سے ان کو مٹانے کی کوشش کرنا ہر ہر مسلمان پر بقدر وسعت فرض ہے !

⭐️شب براءت میں کرنے کے کام :/ آخر میں اس مبارک رات میں کرنے والے کیا کیا کام ہیں؟ ان کا ذکر کیا جاتا ہے، تاکہ افراط و تفریط سے بچتے ہوئے اس رات کے فضائل کو سمیٹا جاسکے !

1) نماز عشاء اور نماز فجر کو باجماعت ادا کرنے کا اہتمام کرنا !
2) اس رات میں عبادت کی توفیق ہو یا نہ ہو، گناہوں سے بچنے کا خاص اہتمام کرنا، بالخصوص ان گناہوں سے جو اس رات کے فضائل سے محرومی کا سبب بنتے ہیں !
3) اس رات میں توبہ و استغفار کا خاص اہتمام کرنا اور ہر قسم کی رسومات اور بدعات سے اجتناب کرنا !
4) اپنے لیے اور پوری امت کے لیے ہر قسم کی خیر کے حصول کی دعاء کرنا !
5) بقدر وسعت ذکر اذکار ، نوافل اور تلاوت قرآن پاک کا اہتمام کرنا !
6) اگر بآسانی ممکن ہو تو پندرہ شعبان کا روزہ رکھنا !

🗒🖋نوٹ : واضح رہے کہ مذکورہ تمام اعمال شب براءت کا لازمی حصہ نہیں، بلکہ ان کا ذکر محض اس لیے ہے کہ ان میں مشغولی کی وجہ سے اس رات کی منکرات سے بچا جاسکے !

(بحوالہ : ماہنامہ دارالعلوم ‏، شمارہ 6 ‏، جلد: 96 ‏، رجب 1433 ہجری مطابق جون 2012 عیسوی)
واٰخر دعوانا ان الحمد لله رب العالمين

===آخری ہیں

15/02/2022

الحمدللہ اچھی پاسنگ۔۔۔۔انکل مہربان کلو
Malik tent pe***ng club of Pakistan

Gate no 8 ki roof par bhot bari labrery hye.ehle sunnat ki tmam fiqe ki book hain all languages main hain most visit all...
25/03/2018

Gate no 8 ki roof par bhot bari labrery hye.ehle sunnat ki tmam fiqe ki book hain all languages main hain most visit all Madina - مدينة

Turki miuzim in Al Madina Al Munawara  ღϠ₡ღ المدينة المنورة ღϠ₡ღ
24/03/2018

Turki miuzim in Al Madina Al Munawara ღϠ₡ღ المدينة المنورة ღϠ₡ღ

Address

Punjab
Jandawala

Telephone

03006128186

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when M.S Kallu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share