Social Orbit

Social Orbit Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Social Orbit, Arts and entertainment, Jampur.

سوشل آربٹ ۔۔ آپ کو انسانی نفسیات، زندگی کے سبق، پاکستانی معاشرتی کہانیاں اور دیہاتی زندگی کے خوبصورت مناظر پر مبنی ویڈیوز ملیں گی۔
یہ چینل ان لوگوں کے لیے ہے جو زندگی کو گہرائی سے سمجھنا چاہتے ہیں اور سادہ زندگی کی اصل خوبصورتی کو محسوس کرنا چاہتے ہیں۔

سماج کا سفر
12/04/2026

سماج کا سفر

Enjoy the videos and music you love, upload original content, and share it all with friends, family, and the world on YouTube.

Seeking a Chance to Rise Education OR Survival Modeیہ تصویر ایک خاموش احتجاج ہے ۔ اُس نظام کے خلاف جو سب کو برابری مواقع...
09/04/2026

Seeking a Chance to Rise
Education OR Survival Mode
یہ تصویر ایک خاموش احتجاج ہے ۔ اُس نظام کے خلاف جو سب کو برابری مواقع نہیں دیتا ۔ ایک ہی شہر… ایک ہی وقت… مگر زندگیاں کتنی مختلف ، کسی کے لیے کتاب خریدنا معمول ہے ۔ اور کسی کے لیے صرف چھونا بھی ایک حسرت ۔ پاکستان میں غربت صرف پیسوں کی کمی نہیں…
یہ مواقع، سہولتوں، اور انصاف کی کمی بھی ہے ۔
یہ بچے اُس خلا میں کھڑے ہیں ۔ جہاں خواہش تو ہے، مگر راستہ نہیں ۔ جہاں تعلیم چاہیے ۔ مگر نظام ساتھ نہیں دیتا۔ جب معاشرہ صرف امیروں کے لیے آسان ہو جائے ۔
تو غریب کے لیے ہر راستہ مشکل ہوتا چلا جاتا ہے ۔
یہ منظر ہمیں جھنجھوڑتا ہے ۔ کہ، اگر ہم نے اِس ناانصافی کو نہ بدلا تو آنے والی نسلیں بھی اِسی چکر میں پھنسی رہیں گی ۔ یہ بچے ہمیں یہ سچ دکھا رہے ہیں ۔ کہ ، survival mode میں جینے والے خواب نہیں دیکھتے ۔ صرف دن گزارتے ہیں ۔
سہولتوں کی کمی، اسکولوں کا فقدان، اور مہنگائی ۔
یہ سب مل کر ایک بچے کے خواب کو بوجھ بنا دیتے ہیں ۔
📍 سوال یہ نہیں کہ یہ بچے کیا بنیں گے ۔۔۔۔۔۔ ؟
📌 سوال یہ ہے کہ کیا ہم انہیں بننے دیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔؟

08/04/2026

کچھ یاد آیا ۔۔۔۔۔۔۔

08/04/2026

کچھ یاد آیا ۔۔۔۔۔۔

08/04/2026

Social Orbit
Refresh Your Thoughts

Visit Your Digital World
08/04/2026

Visit Your Digital World

Meta AI

گاؤں کی سادہ زندگی میں ایک خاص سکون چھپا ہوتا ہے ۔ کچی گلیاں، مٹی کی خوشبو، اور صبح کی نرم روشنی دل کو عجیب سی راحت دیتی...
07/04/2026

گاؤں کی سادہ زندگی میں ایک خاص سکون چھپا ہوتا ہے ۔ کچی گلیاں، مٹی کی خوشبو، اور صبح کی نرم روشنی دل کو عجیب سی راحت دیتی ہے ۔ ایسے ماحول میں ایک گھر ہو، جہاں قرآن کی تلاوت کی آواز گونجتی ہو، تو وہ جگہ واقعی جنت کا منظر پیش کرتی ہے ۔ اِس گھر کے لوگ محبت، خلوص اور احترام کے رشتوں میں بندھے ہوتے ہیں ۔ نہ دکھاوا، نہ مقابلہ ، بس سادہ زندگی اور دلوں کا سکون ۔ یہی اصل خوشی ہے، جہاں دل مطمئن اور روح پرسکون رہتی ہے، اور انسان اپنے رب کے قریب محسوس کرتا ہے ۔

مرد کی اٙن کہی جدوجہد اپنے اہلِ خانہ کیلیئے ۔ والد محترم کی اپنے اہل و عیال کے لیے عظیم قربانیمرد خالق کائنات کی خوبصورت...
06/04/2026

مرد کی اٙن کہی جدوجہد اپنے اہلِ خانہ کیلیئے ۔
والد محترم کی اپنے اہل و عیال کے لیے عظیم قربانی
مرد خالق کائنات کی خوبصورت ترین مخلوق ہے ۔
وہ اپنی جوانی کو اپنی بیوی اور بچوں کے لیے قربان کرتا ہے ۔ یہ وہ ہستی ہے جو پوری کوشش کرتا ہے کہ اُس کے بچوں کا آنے والا مستقبل خوبصورت اور بہتر ہو ۔
لیکن اِس عظیم قربانی کے بدلے ہمیشہ اُس کی سرزنش کی جاتی ہے ۔ اگر کبھی تازگی کے لیے گھر سے باہر قدم رکھے تو بے پرواہ کہا جاتا ہے، اور اگر گھر میں رہے تو سست اور بیکار سمجھا جاتا ہے ۔
اگر بچوں کو غلطی کی وجہ سے ڈانٹے تو اُسے سخت مزاج کہا جاتا ہے ۔ اگر بیوی کو سمجھائے تو اُسے رُعب جمانے والا کہا جاتا ہے ۔ اگر ماں سے محبت کرے تو ماں کا لاڈلا کہا جاتا ہے ۔ اگر بیوی سے پیار سے بات کرے تو بیوی کا تابع سمجھا جاتا ہے ۔ اُس کے باوجود مرد دنیا کی وہ ہستی ہے جو اپنے بچوں کو ہر لحاظ سے خود سے بہتر دیکھنا چاہتا ہے ۔
باپ وہ ہستی ہے جو اپنے بچوں سے ناامیدی کے باوجود محبت کرتا ہے اور ہمیشہ اُن کی بہتری کے لیے دعا کرتا ہے ۔ باپ وہ ہستی ہے جو اپنے بچوں کی تکلیفیں برداشت کرتا ہے، جب وہ اُس کے قدموں پر قدم رکھ کر کھیلتے ہیں اور جب بڑے ہو کر اُس کے دل پر قدم رکھتے ہیں ۔
باپ وہ ہستی ہے جو اپنی بہترین دولت بلکہ جو کچھ اُس کے پاس ہوتا ہے اپنی اولاد کو دے دیتا ہے ۔
اگر ماں اولاد کو نو مہینے اپنے پیٹ میں رکھتی ہے، تو باپ پوری زندگی اپنے فکر اور دماغ میں لیے پھرتا ہے ۔
دنیا خوبصورت ہوتی ہے جب تک گھر کا سرپرست یعنی والد محترم زندہ ہوتے ہیں ۔
والدین کی زندگی میں ہی اُن کی خدمت کریں، کیونکہ معلوم نہیں زندگی کب رک جائے ۔ اور ہمارے لیئے دعاؤں کے دروازے بند ہو جائیں ۔۔۔
دعا : اٙے ہمارے رٙب کریم ہمارے والدین کو صحت و تندرستی ، ایمان کی سلامتی ، رزقِ حلال عطا فرما ، اپنے سِوا کسی کا محتاج نہ کرنا ، اور جن کے والدین اِس جہانِ فانی سے رخصت ہو گئے ہیں ، اُن کی مغفرت فرما ، اُن کی قبروں کو نورِ اطہر سے منور کردے امین ثمہ امین
نوٹ : اگر آپ کو اچھی لگی ہے تو اِسے اپنے پیاروں کے ساتھ شئیر کریں ۔ اور مزید بہترین معلومات کیلیے ہمارے اس پیج کو فالو کریں ۔ شکریہ



















اب بھی وقت ہے اپنی جعلی انا کو اتار پھینکیں اور اپنے حالات کے مطابق جینا شروع کر دیں۔
05/04/2026

اب بھی وقت ہے اپنی جعلی انا کو اتار پھینکیں اور اپنے حالات کے مطابق جینا شروع کر دیں۔

Sparrow Story / چڑیا کی کہانی یہ معصوم سا پرندہ House Sparrow، جسے ہم پیار سے "چڑیا" کہتے ہیں، کبھی پاکستانی دیہات اور گ...
05/04/2026

Sparrow Story / چڑیا کی کہانی
یہ معصوم سا پرندہ House Sparrow، جسے ہم پیار سے "چڑیا" کہتے ہیں، کبھی پاکستانی دیہات اور گھروں کی پہچان ہوا کرتا تھا ۔ کچے صحن، مٹی کی دیواریں، اور اناج سے بھرے کھیت اِس کے لیے جنت تھے ۔ صبح کی نرم روشنی میں اُس کی چہچہاہٹ گویا زندگی کا پہلا سلام ہوتی تھی ۔ مگر وقت کے ساتھ جب انسان نے ترقی کے نام پر کنکریٹ کے جنگل کھڑے کیے، درخت کاٹے، اور کھیتوں میں زہریلی ادویات کا استعمال بڑھایا، تو اِس ننھی سی مخلوق کا گھر اجڑتا چلا گیا ۔
دیہی زندگی میں جہاں پہلے دانہ بکھرا ہوتا تھا، اب وہاں مشینیں اور بند دروازے ہیں ۔ نئی تعمیرات میں وہ دراڑیں اور جگہیں نہیں رہیں جہاں یہ گھونسلہ بناتی تھی ۔ یوں خاموشی سے یہ پرندہ ہم سے دور ہوتا گیا، اور ہم نے اس کی کمی کو محسوس بھی نہ کیا ۔
اگر ہم واقعی فطرت سے محبت کرتے ہیں تو ہمیں چھوٹے چھوٹے قدم اٹھانے ہوں گے ۔ اپنے گھروں اور صحنوں میں پانی اور دانہ رکھیں، درخت لگائیں، اور زہریلی ادویات کے استعمال کو کم کریں ۔ یہ چھوٹی سی کوشش اس چڑیا کو دوبارہ ہمارے آنگن میں لا سکتی ہے، اور ہماری کھوئی ہوئی فطری خوبصورتی کو واپس لا سکتی ہے ۔
نوٹ: اگر ویڈیو اچھی لگے تو ، اِس پیغام کو اہنے پیاروں تک ضرور پہنچائیں…" شُکریہ

سکول کی اصل روح ۔۔۔۔۔۔۔ عمارت ۔۔۔۔ یا ۔۔۔۔ اُستاد Social Orbit اپنی رائے کا اظہار کریں ۔۔۔۔۔۔
04/04/2026

سکول کی اصل روح ۔۔۔۔۔۔۔ عمارت ۔۔۔۔ یا ۔۔۔۔ اُستاد
Social Orbit
اپنی رائے کا اظہار کریں ۔۔۔۔۔۔

Address

Jampur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Social Orbit posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share