KG Posts

KG Posts The Right things ☺️

اس بات کا خیبر پختونخواہ والوں کو پتہ ہے ؟؟ 😂😂 "کیا یہ سچ ہے؟ کامنٹ میں بتائیں
02/01/2026

اس بات کا خیبر پختونخواہ والوں کو پتہ ہے ؟؟ 😂😂
"کیا یہ سچ ہے؟ کامنٹ میں بتائیں

کیا آپ کو ایزی پیسہ ڈیبیٹ کارڈ کے فوائد معلوم ہیں ؟؟ہر دوکاندار 1000 روپے نکالنے پر 15 یا 20 روپے لیتا ہیں ۔۔اگر آپ 20,0...
20/09/2025

کیا آپ کو ایزی پیسہ ڈیبیٹ کارڈ کے فوائد معلوم ہیں ؟؟
ہر دوکاندار 1000 روپے نکالنے پر 15 یا 20 روپے لیتا ہیں ۔۔اگر آپ 20,000 روپے نکالوگے دوکاندار سے۔۔تو وہ آپ سے 400 روپے ٹیکس کاٹے گا۔۔اگر آپ کا جان پہچان ہوگا تو آپ سے 20 ہزار روپے پر 300 چارجز لے گا۔۔اگر آپ کا کزن بھی ہوگا تو 20 ہزار روپے پر 200 چارجز کاٹے گا۔۔اکاؤنٹ سے پیسے نکالنے پر۔۔
Charges on withdraw money from retailer
تو ہم اتنے پاگل کیوں ہیں ؟؟
ہم میں شعور کیوں نہیں ہیں ؟؟
آپ ایزی پیسہ ڈیبیٹ کارڈ بناؤ ۔۔ویزا کارڈ یا یونین پے وغیرہ ۔۔آپ کسی بھی اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکالو ۔۔35 روپے چارجز ہونگے۔۔مطلب کوئی بھی اے ٹی ایم مشین ہو کوئی مسلئہ نہیں ۔۔20 ہزار نکالو ۔۔چارجز 35 ۔۔
تو آپ خود سوچے۔۔دوکاندار فائدامند ہیں یا ایزی پیسہ ڈیبیٹ کارڈ ؟؟
سالانہ کوئی چارجز نہیں ۔۔
کارڈ کے۔۔۔
میں خود ایزی پیسہ ڈیبیٹ کارڈ ویزا کارڈ ذاتی طور پر استعمال کرتا ہوں ۔۔
اپنا مزید نقصان مت کرو۔۔

اگر ایک تنہا کمرے میں ایک غیر مرد اور عورت کو بند کیا جائے اور ان کو صرف اتنا بتا دیا جائے کہ یہاں کیمرہ 📷 لگا ہوا ہے جو...
15/09/2025

اگر ایک تنہا کمرے میں ایک غیر مرد اور عورت کو بند کیا جائے اور ان کو صرف اتنا بتا دیا جائے کہ یہاں کیمرہ 📷 لگا ہوا ہے جو آپ کے حرکات کو ریکارڈ کر رہا ہے اور بوقت ضرورت یہ پبلک بھی ہوسکتا ہے تو کوئی بھی صاحب عقل، عزت دار اور خاندانی انسان اس خوف کے مارے غلط حرکت نہیں کرسکتا کہ کہیں لوگوں کے سامنے رسوا نہ ہو جاؤں کیوں ؟؟؟ اس لیے کہ ہمیں اس چھوٹے سے مشین پر یقین ہے اور اس کے مالک سے بھی ہے جس نے لگایا ہے اور دنیا میں اپنے جانے والوں کے درمیان رسوائی کا خوف بھی ہیں 😢
حالانکہ یہ خراب بھی ہوسکتا ہے، بغیر کنکشن کے بھی ہوسکتا ہے، بجلی کی خرابی بھی ممکن ہے، ریکارڈ ڈیلیٹ بھی ہوسکتی ہے وغیرہ وغیرہ۔ 😧

جبکہ یہی تنبیہ اللہ تعالیٰ "جوکہ مالک کائنات ہے" نے سچ اور حق کتاب "قرآن مجید" میں واضح طور پر فرمایا ہے کہ آپ کی ہر حرکت، یہاں تک کہ دل کی خیالات بھی لمحہ بہ لمحہ ریکارڈ ہورہا ہے اور دونوں بازوں پر فرشتے مقرر کیے ہیں جس کا کام انسان کی ہر کام کو لکھنا ہے خلوت میں ہو یا جلوت میں ریکاڈنگ آلات کسی بھی فنی خرابی سے سو فیصد محفوظ ہیں ، ریکاڈ ڈیٹا ایک دن تمام مخلوق "اپنے اور پرائے" سب کے سامنے کھول دیا جائے گا، کیا ہمیں یقین نہیں ہم اپنے رب سے نہیں ڈرتے
اللّٰہ ہمیں روز محشر کے رسوائی سے بچائے آمین یا رب العالمین

31/08/2025

راولپنڈی میں زلزلہ

اردو ميں جسے ہم “بيوی ” بولتے هيں قرآن مجيد ميں اس کے لئے تین لفظ استعمال ہوئے ہیں1- إمراءة 2- زوجة3- صاحبةإمراءة : امرا...
30/08/2025

اردو ميں جسے ہم “بيوی ” بولتے هيں قرآن مجيد ميں اس کے لئے تین لفظ استعمال ہوئے ہیں
1- إمراءة
2- زوجة
3- صاحبة

إمراءة :
امراءة سے مراد ايسی بيوی جس سے جسمانی تعلق تو ہو مگر ذہنی تعلق نہ ہو
زوجة :
ايسی بيوی جس سے ذہنی اور جسمانی دونوں تعلقات ہوں يعنی ذهنی اور جسمانی دونوں طرح ہم آہنگی ہو
صاحبة :
ايسی بيوی جس سے نه جسمانی تعلق ہو نہ ذہنی تعلق ہو
اب ذرا قرآن مجيد كی آيات پر غور كيجئے :

1- امراءة
حضرت نوح اور حضرت لوط عليهما السلام كی بيوياں مسلمان نہیں ہوئی تھيں تو قرآن مجيد ميں ان كو
" امراءة نوح " اور " امراءة لوط " كہہ كر پكارا هے،

اسی طرح فرعون كی بيوی مسلمان هو گئی تھی تو قرآن نے اسكو بھی
" وامراءة فرعون" کہ كر پكارا هے

(ملاحظه كريں سورة التحريم كے آخری آيات ميں)

یہاں پر جسمانی تعلق تو تھا اس لئے کہ بيوياں تهيں ليكن ذهنی ہم آہنگی نہیں تھی اس لئے کہ مذہب مختلف تھا

2- زوجة :
جہاں جسمانی اور ذہنی پوری طرح ہم آہنگی ہو وہاں بولا گيا جيسے

( ﻭﻗﻠﻨﺎ ﻳﺎ آﺩﻡ ﺍﺳﻜﻦ ﺃﻧﺖ ﻭ ﺯﻭﺟﻚ ﺍﻟﺠﻨﺔ )

اور نبی صلی اللّٰہ عليه و سلم كے بارے فرمايا

( يأيها النبي قل لأزواجك .... )

شايد اللّٰہ تعالٰی بتانا چاہتا ہے کہ ان نبيوں كا اپنی بيويوں كے ساتھ بہت اچھا تعلق تھا

ایک عجيب بات هے زكريا علیہ السلام كے بارے کہ جب أولاد نہیں تھی تو بولا
( و امراتي عاقرا .... )

اور جب أولاد مل گئی تو بولا

( ووهبنا له يحی و أصلحنا له زوجه .... )

اس نكته كو اهل عقل سمجھ سكتے هيں

اسی طرح ابولهب كو رسوا كيا يہ بول کر

( وامرءته حمالة الحطب )

كہ اس کا بيوی كے ساتھ بھی كوئی اچھا تعلق نہیں تھا

3- صاحبة :
جہاں پر كوئی کسی قسم کا جسمانی يا ذہنی تعلق نہ ہو

اللّٰہ تعالٰی نے اپنی ذات كو جب بيوی سے پاک کہا تو لفظ "صاحبة" بولا اس لئے كه یہاں كوئی جسمانی يا ذہنی كوئی تعلق نہیں ہے

(ﺃﻧﻰ ﻳﻜﻮﻥ ﻟﻪ ﻭﻟﺪ ﻭﻟﻢ ﺗﻜﻦ ﻟﻪ ﺻﺎﺣﺒﺔ)

اسی طرح ميدان حشر ميں بيوی سے كوئی جسمانی يا ذہنی كسی طرح كا كوئی تعلق نہیں ہو گا تو فرمايا

( ﻳﻮﻡ ﻳﻔﺮ ﺍﻟﻤﺮﺀ ﻣﻦ ﺃﺧﻴﻪ ﻭﺃﻣﻪ وﺃﺑﻴﻪ ﻭﺻﺎﺣﺒﺘﻪ ﻭﺑﻨﻴﻪ )

كيونکہ وہاں صرف اپنی فكر لگی ہو گی اس لئے "صاحبته" بولا

اردو ميں:
امراءتي , زوجتي , صاحبتي سب كا ترجمة " بيوی" ہی كرنا پڑے گا

ليكن ميرے رب كے كلام پر قربان جائيں جس كے ہر لفظ كے استعمال ميں كوئی نہ كوئی حكمت پنہاں ہے

اور رب تعالى نے جب دعا سکھائی تو ان الفاظ ميں فرمايا

‎( رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ
أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَاما )

"وأزواجنا"

زوجہ سے استعمال فرمايا اس لئے كه آنكھوں کی ٹھنڈک تبھی ہو سکتی ہے جب جسمانی كے ساتھ ذہنی بھی ھم آہنگی ھو
تحریر پڑھنے کے بعد شیئر ضرور کیجۓ

وہ جرنیل جس نے اپنے کیریئر کے دوران ہر پروموشن پہلے لی اور درکار کورس بعد میں کیا۔جو پہلی بار بطور کیپٹن انٹیلی جنس سروس...
26/08/2025

وہ جرنیل جس نے اپنے کیریئر کے دوران ہر پروموشن پہلے لی اور درکار کورس بعد میں کیا۔
جو پہلی بار بطور کیپٹن انٹیلی جنس سروس میں آیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس مقام پر جا پہنچا کہ خود میجر تھا لیکن اس کی تخلیق کردہ انٹیلی جنس حکمت عملی سکول آف ملٹری انٹیلی جنس میں کرنل رینک کے آفیسرز کو پڑھائی جا رہی تھی۔
جس نے بطور بریگیڈئر برطانیہ کے "رائیل وار کالج" کا کورس یہ کہہ کر مسترد کیا "انگریز کون ہوتا ہے مجھے سکھانے والا۔ ملک کا دفاع اپنی مٹی کے فہم سے آتا ہے اور یہ فہم میرے پاس ہے"
جو پاکستان آرمی کی تاریخ کا سب سے کم عمر لیفٹنٹ جنرل بنا۔
جس نے فوجی سروس کے دوران کبھی گاڈز نہیں رکھے۔
جو بطور کور کمانڈر پہلی بار راولپنڈی آیا اور ٹین کور کی سیکیورٹی ٹیم نے ایئرپورٹ پر حصار میں لیا تو اس ٹیم کو یہ کہہ کر چلتا کر دیا "تمہیں تمہاری ماؤں نے وطن کے دفاع کے لئے جنا ہے۔ حمید گل کے دفاع کے لئے نہیں"
جو صرف مسجد کی صف میں محمود و ایاز کے یکجا ہونے کا قائل نہ تھا بلکہ کور کمانڈر کی حیثیت میں دسترخوان پر بھی محمود و ایاز کو یکجا کردیا کرتا تھا۔
جس نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا چارج یہ کہہ کر لینے سے انکار کردیا "میں فوج چلانے کے لئے آیا ہوں۔ میں کسی فیکٹری کا منیجر نہیں فوجی ہوں" اور نتیجتا وقت سے قبل ریٹائرمنٹ قبول کرلی۔
جو آرمڈ سروسز سے تو ریٹائر ہوا لیکن "سروسز" مرتے دم تک انجام دیتا رہا۔
جس نے ڈی جی آئی ایس آئی ہوتے ہوئے اپنی بیٹی کے قاطل شوہر کو معاف کردیا۔
جو پاکستان آرمی کی تاریخ کے سب سے طاقتور جرنیل کی حیثیت سے مدتوں یاد رکھا جائے گا۔ اللہ پاک اس عظیم انسان کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے۔














‏ *اگر آپ اسلام آباد میں رہتے ہیں اور آپ کے جسم میں...* سرسراہٹ، سنسناہٹ، گدگداہٹ، ڈگمگاہٹ، فرفراہٹ، تھرتھراہٹ، کپکپاہٹ،...
28/07/2025

‏ *اگر آپ اسلام آباد میں رہتے ہیں اور آپ کے جسم میں...*
سرسراہٹ، سنسناہٹ، گدگداہٹ، ڈگمگاہٹ، فرفراہٹ، تھرتھراہٹ، کپکپاہٹ، بھربھراہٹ، دبدباہٹ چٹپٹاہٹ، فرفراہٹ، چگجگاہٹ، کلبلاہٹ، چلملاہٹ ہو رہی ہے تو آپ گدھے کا گوشت کھا چکے ہیں.

* Meat Incident 🤣*

✍️🙈🐴

‏2010 میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو جھوٹے الزامات کی بنیاد پر امریکی وفاقی عدالت نے 86 سال قید کی سزا سنائیافسوس اس ظلم کو اس...
26/07/2025

‏2010 میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو جھوٹے الزامات کی بنیاد پر امریکی وفاقی عدالت نے 86 سال قید کی سزا سنائی
افسوس اس ظلم کو اسحاق ڈار نے آج امریکہ میں بیٹھ کر جائز قرار دے دیا ہے‏ایمل کانسی کیس میں اُس کے وکیل نے انہی لوگوں کے بارے کہا تھا ڈالرز کے لیئے یہ اپنی مائیں بھی بیچ دیں گے
یاد رہے آج عافیہ صدیقی بیچنے والے یہی لوگ ماضی میں ایمل کانسی بھی بیچ چکے ہیں
عمران خان کی ناجائز قید کو صحیح ثابت کرنے کے لیے اسحاق ڈار نے کہا کہ جیسے پاکستانی عدالتی نظام کے تحت عمران خان کو درست سزا ہوئی ایسے ہی امریکی عدالتی نظام کے تحت ڈاکٹر عافیہ کو درست سزا ہوئی ۔
انکا مقصد صرف یہ ہے کہ سزا درست ہے تو بیرونی مداخلت کا جواز نہیں بنتا ۔یعنی امریکی سینیٹرز یا امریکی ممبر پارلیمنٹ عمران خان کی سزا کو غلط نا سمجھیں اور اسکی رہائی کی کوشش نا کریں جیسے پاکستانی حکومت ڈاکٹر عافیہ کی سزا کو درست سمجھ کر کوئی مداخلت نہیں کر رہی ہے ۔۔
Copied

"  یہ تصویر تونسہ شریف میں چوڑیاں بیچنے والی  ریپ زدہ بہن کو اٹھائے ہوئے بھائی کی ہے"دھوپ تیز تھی، زمین خشک تھی، فضا خام...
26/07/2025

" یہ تصویر تونسہ شریف میں چوڑیاں بیچنے والی ریپ زدہ بہن کو اٹھائے ہوئے بھائی کی ہے"

دھوپ تیز تھی، زمین خشک تھی، فضا خاموش مگر دلوں میں طوفان تھا۔
وہ ایک نوجوان تھا، آنکھوں میں آنسو، چہرے پر مٹی، ہاتھوں میں کپکپاہٹ…
اور بانہوں میں؟
اپنی ریپ زدہ بہن کو تھامے ہوئے، جو بے ہوش تھی… یا شاید ہوش میں آنے کی ہمت کھو چکی تھی۔

نہ کوئی ایمبولینس تھی، نہ پولیس، نہ ہی کوئی مدد کا ہاتھ…
بس وہ بھائی تھا، جو ایک لاچار فرشتہ تھا ۔
نہ اس کے پاس انصاف تھا، نہ اختیار،
بس ایک سوال تھا: "میری بہن کے ساتھ ایسا کیوں ہوا؟"

کہاں گئے وہ مرد جو عزتوں کے رکھوالے بنتے ہیں؟
کہاں ہیں وہ ادارے جو تحفظ کا دعویٰ کرتے ہیں؟
کہاں ہے وہ سماج جو غیرت کے نام پر قتل کر دیتا ہے،
مگر ریپ کے مجرم کو کھلا چھوڑ دیتا ہے؟

وہ چیختی رہی — کسی نے نہ سنا۔
وہ تڑپتی رہی — کسی نے نہ دیکھا۔
اور جب جسم ہار گیا، تو روح چپ ہو گئی۔
اب ایک بھائی اسے بانہوں میں اٹھا کر دوڑ رہا ہے،
اپنی بے بسی کے آنسوؤں کے ساتھ،
اپنے دکھ کو گلے لگائے،
اور سماج سے صرف ایک بات کہتا ہے
"اگر خاموش رہے تو کل کو تمہاری بہن بھی ہو سکتی ہے"
یہ صرف ایک تصویر نہیں ہے ہزاروں کہانیاں ہیں، جو ہر دن کسی کونے میں دفن کر دی جاتی ہیں۔یہ صرف ایک لڑکی نہیں یہ ہر اُس بیٹی کی چیخ ہے جو عزت کے نام پر دفن ہو گئی،اور معاشرہ صرف تب بیدار ہوتا ہے جب لاش سامنے آتی ہے۔یہ تصویر تماشہ نہیں ہے، تازیانہ ہے… جو تمہارے ضمیر پر پڑنا چاہیے، اگر ابھی بھی کچھ زندہ ہے اندر
خدا کرے یہ آخری تصویر ہو۔ خدا کرے کوئی اور بھائی ایسا منظر نہ دیکھے۔ خدا کرے انصاف صرف کاغذوں میں نہ ہو۔

25/07/2025

رشتہ داروں کو خوش رکھنا
زندہ مینڈکوں کو تولنے کے برابر ھـے
پلڑے پر ایک کو رکھو تو دوسرا کود جاتا ھـ

22/07/2025

"افسوس کی بات ہے کہ ہر جگہ صرف پشتون ہی کیوں؟ مرنے والا بھی کلمہ گو، اور مارنے والا بھی کلمہ گو۔ 😭🤲افسوس!"

Address

Islamabad

Telephone

03361556068

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KG Posts posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to KG Posts:

Share