29/01/2026
پاکستانی بینک: ٹائی والے "جیب تراش" اور ان کی عالمی ٹھگی! 🏦🪒🤡
دوستو! پاکستان میں بینک اکاؤنٹ کھلوانا دراصل "خودکشی" کا ایک ایسا طریقہ ہے جس میں آپ روزانہ تھوڑا تھوڑا مرتے ہیں۔ یہ بینک نہیں ہیں، یہ وہ "پھوپھیاں" ہیں جو آپ کی ہر حرکت پر نظر رکھتی ہیں اور موقع ملتے ہی آپ کا "ٹکا" لگا دیتی ہیں۔
ذرا ان کی "ڈھٹائی" ملاحظہ فرمائیں اور میرا ان سے یہ سوال ہے:
ٹی وی بیچنے والو! کبھی ہمت ہوئی ہے کہ سال بعد گاہک کے گھر جا کر کہو: "بھائی! ٹی وی تو تم نے لے لیا تھا، اب سالانہ 3 ہزار 'ڈرامے دیکھنے کی فیس' نکالو ورنہ ریموٹ چھین لیں گے"؟ 📺 نکالے گا کوئی؟ نہیں۔
بائیک کے شوروم والو! کیا تم میں اتنی غیرت ہے کہ سال بعد بندے کو روکو اور کہو: "انصر بھائی! بائیک تو آپ کی ہے، مگر ہم سے لی تھی اس لیے 5 ہزار 'کِک مارنے کے چارجز' جمع کرواؤ"؟ 🏍️ کٹ پاؤ گے نا؟
موبائل والو! کیا تمہارا دماغ ٹھکانے ہے کہ سال بعد میسج کرو: "2 ہزار روپے 'ٹچ سکرین فیس' دو، ورنہ تمہاری انگلیاں موبائل کو ہاتھ نہیں لگا سکیں گی"؟ 📱❌
لیکن یہ بینک والے... یہ تو وہ "ڈاکو" ہیں جنہیں پولیس بھی سلام کرتی ہے۔ اپنا پیسہ ان کے حوالے کرو، یہ اسی پیسے سے عیاشیاں کریں، حکومت کو ادھار دے کر کھربوں کا سود کھائیں، اور پھر سال کے آخر میں ان کی "بھوک" اتنی بڑھ جاتی ہے کہ غریب کے اکاؤنٹ سے ٥٠٠ سے ہزار روپے کی ایس ایم ایس فیس پر جھپٹ پڑتے ہیں۔
ایس ایم ایس فیس: یعنی ہم ان "بھکاریوں" کو پیسے دیتے ہیں کہ "بھائی! جب تم میرے اکاؤنٹ میں ڈاکہ مارو تو ذرا میسج کر کے بتا دینا تاکہ میرا بلڈ پریشر ہائی ہو سکے!" 🩸📩
اے ٹی ایم فیس: یہ پلاسٹک کا ٹکڑا نہیں دیتے، لگتا ہے اپنی جائیداد ہمارے نام کر رہے ہیں۔
سروس چارجز: کون سی سروس بھائی؟ اے ٹی ایم اکثر خراب، برانچ جاؤ تو لنک ڈاؤن، ہیلپ لائن ملاؤ تو آدھا گھنٹہ "میوزک" سنا کر کال کاٹ دیتے ہیں۔ کیا اس ذلالت کے پیسے کاٹتے ہو؟
ان کے اے سی، ان کی چمکتی بلڈنگز اور ان کی لمبی لمبی ٹائیاں... یہ سب آپ کے اسی "ایس ایم ایس چارجز" اور "مینٹیننس فیس" کا کمال ہے۔ یہ بینک نہیں، یہ ایک قانونی ڈاکو خانہ ہے جہاں داخلہ مفت ہے مگر واپسی پر تلاشی لی جاتی ہے!
ایک چھوٹی سی التجا:
دوستو! بینک والے تو آپ کا خون چوس رہے ہیں، یہاں لائک، فالو اور شیئر کرنے کا کوئی "ود ہولڈنگ ٹیکس" نہیں ہے۔ دبا کے شیئر کرو تاکہ ان ٹائی والوں تک بھی یہ آواز پہنچے! کیونکہ:
"تہاڈا جانا کچھ نہیں تے ساڈا رہنا کچھ نہیں!" 🏃♂️💨