Pakistan meri Jaan

Pakistan meri Jaan دفاع پاکستان

03/03/2026

‏جب عرب برج خلیفہ ، پام جمیرہ اور جدہ ٹاور بنا رہے تھے تب ہم ناساز حالات کاٹ کر ایٹم بم ، شاہین ، غوری ، نصر ، ابدالی اور JF-17 تھنڈر بنا رہے تھے
‏آج تم وہی بلڈنگز خالی کر کے محفوظ جگہیں تلاش کر رہے ہو اور ہم سکون سے گھروں میں بیٹھے ہیں۔
‏ہماری انڈیا سے جنگ ہو ، افغانستان سے ہو یا امریکا بھی آ جائے ہمیں اللہ کی ذات پر ، خود پر اور اپنی فوج پر اتنا اعتماد ہے کہ وہ ہمیں محفوظ رکھے گی۔

‏زندگی میں دفاع آسائشوں سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔

25/02/2026

‏‼️ افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی اور قومی یکجہتی کے تقاضے

‏ افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی کے حالیہ واقعات جن میں بنوں میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے قافلے پر حملہ اور کانسٹیبلری کے جوانوں کو جلایا جانا، شکردرہ (کوہاٹ) میں DSP اسد محمود کی شہادت اور بھکر میں خودکش حملہ، افغانستان کی طرف سے ریاست پاکستان کے خلاف ایک کُھلی جنگ ہے۔

‏رمضان المبارک کے مُقدّس مہینے میں افغانستان سے ہونے والے یہ خودکش حملے اس امر کے عکاس ہیں کہ ان دہشتگردوں کا اسلام اور پختون روایات سے کوئی تعلق نہیں اور ان کے نزدیک اپنے مذموم اور خودساختہ نظریات کی تکمیل کیلئے معصوم انسانی جانوں کی کوئی وقعت نہیں ہے۔

‏ پاکستان کی فتنہ الخوارج کی سرپرستی روکنے کی مسلسل ڈیمانڈ اور اس پر عمل درآمد کے بجائے، افغان طالبان رجیم کی پاکستان کے خلاف ننگی جارحیت پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔

‏ پاکستان افغانستان طالبان رجیم کی اس اعلانیہ جنگ کو مکمل قومی عزم اور ملی یگانگت سے جواب دیگا۔ پاکستان کی سیکورٹی فورسز مکمل عوامی تائید سے اپنی قومی سلامتی کو چیلنج کرنے والے ان تمام عناصر کی سرکوبی کیلئے یکسو اور متحد ہیں۔

‏ ریاست پاکستان اور اس کے عوام کے خلاف یہ جنگ اس بات کی متقاضی ہے کہ ہم اپنی سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر افغانستان اور ہندوستان کی سرپرستی میں ہونے والی اس دہشتگردی کا مقابلہ کریں۔

‏❗️قومی سلامتی ، وقار اور عوام کے جان و مال کاتحفظ ہماری سیاست اور اجتماعی و انفرادی مفادات سے مقدم ہے۔ انسانیت اور اسلام کے دشمن خوارج کی سرکوبی ہماری اولین ترجیح ہونی چائیے۔

‏❗️ہماری سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے ملک کی اندرونی اور بیرونی سرحدوں کے دفاع میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔ ان قربانیوں کے پیچھے پاکستانی قوم کی ان کیلئے لازوال محبت اور یکجہتی جیسے عناصر کار فرما ہیں۔

‏❗️بیرونی آقاؤں کے اشاروں پر ناچنے والے ان مٹھی بھر دہشگردوں کو پاکستانی قوم اور سیکورٹی ادارے باہمی اتحاد، قومی حمیت اور روایتی عزم سے شکست فاش دینگے۔ انشاء اللّٰہ

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan meri Jaan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share