Xaryab Haschmi

Xaryab Haschmi Bridging classical wisdom with contemporary thought for seekers of truth and meaning.
(1)

Xaryab Haschmi Official - Poet, Philosopher and Political Analyst

This Page is Dedicated to exploring the depths of Tasawuff, Islamic philosophy, and Urdu Poetry.

10/08/2026
10/08/2026

تھا مدوجزر اب تو اُتر جانا چاہیے
اس عمر میں تو یار سدھر جانا چاہیے

وہ دل نہیں رہے، وہ سُخن ور بھی چل بسے
ورنہ کلام دل میں اُتر جانا چاہئے

مانا کہ یہ جہان بڑا دلفریب ہے
لیکن میرے خدا مُجھے گھر جانا چاہیے

اے کاتبِ گناہ تیرے صبر کو سلام
اب تک تُجھے تو خوف سے مر جانا چاہیے

جنت میں تیرے وارثوں سے مِل کے ڈر گیا
تُو ہی بتا کہ مُجھ کو کدھر جانا چاہیے

زریاب سوچتا ہوں جہنم کا رُخ کروں
اک آدھ پارسا بھی اُدھر جانا چاہیے

زریاب ہاشمی

09/08/2026

Gender Dysphoria and the 7 colors of the Soul

09/08/2026

زیست کُچھ یوں ہےرونمامُجھ پر
خاک بکھرےہےجابجامُجھ پر

ایک انجان سی حقیقت میں
روزکھُلتےہیں آشنامُجھ پر

وقت مُجھ پر کُچھ ایسے بیتا ہے
نقش دکھتےہیں جابجا مجھ پر

وقت ایسا بھی آگیا مجھ پر
آ گرا میرا آسرا مجھ پر

شاعری آج آگہی سی لگی
خوب برسے ہیں پارسا مجھ پر

میں نئی راہ کا مسافر تھا
لوگ ہنستے رہے سدا مجھ پر

آؤ زریاب لوٹ جائیں ہم
آسماں آج کھل گیا مجھ پر

زریاب ہاشمی

08/08/2026

Halal aur Haram Music me akhir kya farq hai?
Difference between Permissible and Impermissible Music in Islam

08/08/2026

‏آپ سے دُور ہو گئیں آنکھیں
جیسے بے نُور ہو گئیں آنکھیں

جھانک کر سب نے تُجھ کو دیکھ لیا
آج منصور ہو گئیں آنکھیں

رات بھر ان میں‌ تھی تری تصویر
اتنی مغرور ہو گئیں آنکھیں

دیکھ پسماندگانِ جشنِ طلب
خوامخواہ طور ہو گیئں آنکھیں

آج زریاب سب بہا ہی نہ دیں
کتنی مجبور ہو گئیں آنکھیں

زریاب ہاشمی

07/08/2026

Hadith talks about the places where 'Rooh' Souls Live on Planet Earth!

07/08/2026

Pakistan was never meant to be a democracy

06/08/2026

Gen Z, Listen Closely — Xaryab Haschmi's Wake-Up Call

Address

Islamabad
46220

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Xaryab Haschmi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category