Freelance Pakistan Games

Freelance Pakistan Games Freelance Pakistan Games is all about learning about game development and creating desktop and mobile games.

So I made a game in 3 hours.. it was fun :D
11/05/2020

So I made a game in 3 hours.. it was fun :D

Soooo I participated in my first 3 Hour Game Jam called the trijam and managed to create a game within the time limit..I then updated the game with some more...

So I made a game in 12 hours for Ludum Dare(A game jam)..It was a fun experience and I hope you enjoy watching this vide...
25/04/2020

So I made a game in 12 hours for Ludum Dare(A game jam)..It was a fun experience and I hope you enjoy watching this video :D

I took part in my first Ludum Dare and almost didn't submit anything..This video is is a documentation of how I managed to make a game in 12 hours using the ...

Unity tutorial about making a heart system.
08/04/2020

Unity tutorial about making a heart system.

Hello Everyone. I recently used a system like this in my game and thought it would be a good idea to share this with you guys..It's my first time recording a...

So after an era of silence, Freelance Pakistan Games is finally active. In this video I explain how I made a game in 4 d...
04/04/2020

So after an era of silence, Freelance Pakistan Games is finally active. In this video I explain how I made a game in 4 days and show the development process.I ope you enjoy this video.Have Fun!

Hello Everyone! This is my first ever try at making a devlog.It's about a game I made in unity for the Weekly Game Jam 142. The game was made in unity over a...

ایک سوال جو طلبا و طالبات ہر جگہ کر رہے ہیں کہ ہم کیا سیکھیں، کیا نہ سیکھیں، اُن تک یہ ویڈیو ضرور پہنچائیں۔ اس درد کو سم...
10/03/2020

ایک سوال جو طلبا و طالبات ہر جگہ کر رہے ہیں کہ ہم کیا سیکھیں، کیا نہ سیکھیں، اُن تک یہ ویڈیو ضرور پہنچائیں۔ اس درد کو سمجھیں۔ یہ اسکرپٹڈ ویڈیو نہیں تھی ۔ یہ میرے دل کی آواز ہے ۔ 2025 تک یہ کارآمد ہے۔ پہلے خود دیکھ لیں۔ ڈیڑھ گھنٹے میں قیمتی مواد ہے۔ جو جلدی میں ہے، اُسے چھوڑ دیں۔ مت شیئر کریں اُس کے ساتھ۔ وہ پانچ سال بعد بھی یہی سوال کرے گا کہ کیا سیکھوں کیا نہ سیکھوں۔ لیکن جو سنجیدہ ہے، اور واقعی کچھ سیکھنا چاہتا ہے تو اسے فیصلہ کرنے میں آسانی ہو گی۔ یہ ڈیڑھ گھنٹہ نکالیں۔ نوٹس لیں۔ غور سے سنیں میں کیا کہہ رہا ہوں۔ آپ کو آپ کے حصے کی بات مل جائے گی ۔ یوٹیوب کی ویڈیوز کے حوالے سے ایک عام نفسیات ہمارے سماج میں سرایت کر گئی ہے۔ خدارا اس سے بلند ہو کر چیزوں کو دیکھنا اور سمجھنا شروع کر دیں۔
حاسدین کو چھوڑ دیں کہ وہ اپنے حسد کی آگ میں جل کر بھسم ہوتے رہیں گے۔ آپ بس محنتی اور سیلف میڈ نوجوانوں تک یہ پیغام پہنچا دیں۔ جو نوجوان ریسرچ ورک کرتے رہتے ہیں، اُنہیں اندازہ ہو جائے گا کہ میں نے اس ایک ویڈیو کے لئے کس قدر ریسرچ کی ہو گی۔

Future Freelancing Trends Skills Jobs - 2018 and Beyond is a Special Video for Students and Freelancers. A bit lengthy but highly productive along with resea...

25/01/2020

مجھے اُس نوجوان پر بہت پیار آتا ہے آزاد چائے والا پر۔ اس نے ٹھہرے ہوئے پانیوں میں زور کا پتھر پھینکا ہے۔ میں سمجھ سکتا ہوں اس کے بہت مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ ہمیں اُس کا درد سمجھنا چاہیئے۔ طریقہ کار پر یا لب و لہجے پر تنقید ہو سکتی ہے لیکن غیرضروری تنقید اس انسان کو اس راہ کی جانب دھکیل رہی ہے جہاں ہم بہت سے اعلیٰ دماغوں کو دھکیل چکے ہیں۔
وطن عزیز پاکستان کے زمینی حقائق فی الحال نوجوانوں کو اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ وہ ڈگری سے یکسر باغی ہو جائیں۔
مسلح افواج میں کمیشن سے لے کر سی ایس ایس تک اور بڑے بڑے کارپوریٹ اداروں تک ڈگری ہی درکار ہے۔ یہ زمینی حقائق ہیں۔ ڈگری بانٹنے والا نظام ناقص ہے، ہمیں اس پر بات کرنا چاہیئے۔ جامعات کا جو کردار تھا انسانی شخصیت کی تعمیر میں، وہ دکھائی نہیں دے رہا۔ تعلیمی اخراجات بڑھتے جا رہے ہیں۔ غریب اور متوسط گھرانوں کے نوجوان تو ڈگری بھی نہیں لے پاتے۔ ایک ایم بی بی ایس کروانے کے لئے عام سے گھرانے کو مقروض ہونا پڑتا ہے۔

ظاہر ہے یہ ہمارے تلخ زمینی حقائق ہیں۔

آف لائن ورلڈ میں جو نظام رائج ہے سرکاری و نیم سرکاری سطح پر، اس میں سی وی یا Resume پہلے مانگی جاتی ہے۔ آج بھی وہی انگریزوں کے دور والے اسٹامپ پیپر۔ وہی تصدیق نامے۔ بار بار فوٹو کاپیاں۔۔۔ یہ سب رائج نظام کی ناگزیر ضرورت ہیں۔ اس نظام پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔ اسے فعال بنایا جائے۔

اور میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ آزاد چائے والا نے زور کا پتھر پھینکا ہے۔ مجھے اس نوجوان کی نیت پر کوئی شک نہیں۔ اس کا لہجہ مخلص ہے۔ اس کی باتوں میں کاٹ ہے۔ باقی ردعمل انسانی فطرت کا خاصہ ہے۔ ظاہر ہے جب اس کے خلوص پر لوگ خوامخوا شک کریں گے۔ اُسے غیرمہذب انداز میں گالیاں دیں گے تو پھر اصل مقصد فوت ہو جائے گا۔

میں فری لانس پاکستان یوٹیوب چینل پر اس تعلیمی اعتدال کے حوالے سے بات کر چکا ہوں۔ ایک ویڈیو ہے وہاں کیا سیکھیں اور کیا نہ سیکھیں۔وہ ضرور چیک کر لیں۔

آن لائن ورلڈ میں Skill کی ہی ضرورت ہے۔
اللہ کرے ہمارا تعلیمی نظام فعال ہو جائے۔ میں تو طویل عرصے سے لکھ رہا ہوں اور کہہ رہا ہوں کہ ہمارے ہر تعلیمی ادارے کو ووکیشنل انسٹیٹیوٹ ہونا چاہیئے۔ ہنر کی بہت ضرورت ہے۔
رائج نظام میں ڈگری لینا بھی کسی ہنر سے کم نہیں۔ اور آن لائن دنیا میں ہنر ہی ڈگری ہے۔

آزاد چائے والا نے ٹھہرے ہوئے پانیوں میں جو زور کا پتھر مارا ہے تو اس کے اثرات مستقبل پر ہونے چاہئیں۔ وہ توانا آواز ہے۔ آپ اُس نوجوان کے درد کو سمجھیں۔ وہ پاکستان کو کیا دیکھنا چاہتا ہے؟ وہ نوجوانوں کو باغی نہیں کر رہا۔ بس اس کے الفاظ کا انتخاب شاید وہ نہیں جو ہونا چاہیئے۔ آزاد چائے والا کو رائج تعلیمی نظام پر کھل کے بولنا چاہیئے۔ یہ تعلیم کے نام پر جو کاروبار شروع ہو چکا ہے اس نے ماں باپ کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے۔ بے روزگاروں کی تعداد میں اضافے کا ایک سبب یہ ایجوکیشنل مس مینجمنٹ بھی ہے۔ جس قدر مارکیٹ میں نوکریاں ہوں یا مواقع ہوں اسی مناسبت سے ڈگریاں ہونی چاہئیں۔ لیکن یہاں سب نے مہنگی مہنگی ڈگریاں تجویز کر رکھی ہیں۔ لاکھوں روپے فیسیں اور رزلٹ کیا نکل رہا ہے؟ ایک یا دو فیصد نوجوان کامیاب ہو پاتے ہیں۔ باقی ظاہر ہے بے روزگاری کے ستم سہیں گے۔

دوسرا بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں قدیم نصاب اور دقیانوسی طریقہ امتحان پر بات کرنا چاہیئے۔

ہم ایک دم سے ڈگری کے وجود سے انکاری نہیں ہو سکتے۔ یعنی جب تک دوسرا کرہ ہمیں نہیں ملتا ہمیں کرہ ارض کے وجود سے انکار مہنگا پڑے گا۔ ہنر مرکزی شاہراہ ہے۔ میں نے 2017 میں اس پر ایک ویڈیو بنائی تھی۔ عالمی گاؤں میں ہنر مقدم ہے۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں۔ لیکن اس وقت جو نظام رائج ہے اس کا ایک معیار ہے۔ اچھا یا برا یہ الگ بحث ہے۔ لیکن وہ معیار ہے۔ اس لئے ہم ڈگریوں سے نہیں روک سکتے۔

ڈگری جدید دور کی ضرورت بن گئی تھی۔ جیسے عائلی قوانین کے بعد نکاح کو رجسٹرڈ کروانا لازمی ہے۔ ایسے ہی ڈگری یا سند دراصل ایک قسم کا تعلیمی پروف تھا کہ فلاں بندے نے فلاں کام کر لیا ہے۔ اب اس پر دو نمبریاں بھی ہوئیں۔ دونوں طرف۔ تعلیمی اداروں کی آڑ میں لوگوں نے خوب مال بنایا۔ خوب انویسٹمنٹ بھی کی۔ ماں باپ کے خوابوں کو ان کی کمزوری بنا کر انہیں بلیک میل کیا جاتا رہا ہے۔ ایک ڈاکٹر بننے کی ڈگری اس قدر مہنگی ہے کہ لوگوں کو زمینیں بیچنی پڑی ہیں ۔ پھر ظاہر ہے مریضوں کو جان بچانے کے لئے بھی زمینیں ہی بیچنا پڑیں گی۔ آپ سمجھ رہے ہو نا؟

تو اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ رائج تعلیمی نظام ایک جما ہوا جوہڑ ہے۔ اس میں آزاد چائے والا نے زور کا پتھر پھینکا ہے۔ اور بہت اچھا کیا ہے۔ بس اس نوجوان کو بھی اعتدال کے ساتھ چیزوں کو دیکھنا ہو گا۔ میں نصیحت کروں گا اور مشورہ دوں گا کہ اعلیٰ مقاصد کے لئے ایک دم پابندیاں غیرفطری ہوا کرتی ہیں۔

عرب میں جب اسلام پھیلا تو وہاں شراب عام تھی۔ شراب کی حرمت ایک دم سے نہیں آئی۔ ایک منطقی ترتیب سے حکم دیا گیا۔ مرحلہ وار جو بات آگے بڑھتی ہے وہی فطرت کے قریب ہے۔ پتھر پھیکنے کی حد تک زبردست اقدام اور اس بات پر شاباش۔ لیکن خیال رہے کہ پتھر کہیں لوئر، لوئر مڈل یا اپر مڈل کلاس کے والدین اور اولادوں کا سر ہی نہ پھوڑ دے کہیں۔

اللہ اکبر ۔

23/01/2020

آن لائن کیسے کمایا جاتا ہے؟ کیا چاہیئے؟ طریقہ کار کیا ہے؟ اس حوالے سے اہم ترین معلومات۔ اس پوسٹ کو ہر اُس جگہ شیئر کیا جا سکتا ہے جہاں اس کی ضرورت ہے۔ جہاں ضرورت نہیں، وہاں شیئر کرنے سے گریز کریں۔ شکریہ۔

اس میں ترتیب سے ویڈیوز دی گئی ہیں۔ ترتیب سے آگے بڑھیں کہ ترتیب ناگزیر ہے کامیابی کے لئے۔

When I started Freelance Pakistan YouTube Channel on August 14, 2017, first of all I uploaded a couple Facebook Live Sessions on the channel. New comers may watch them one by one. Still valid and authentic.

مثال کے طور پر گھر بیٹھے کمانا ایک مشہور اصطلاح بن چکی ہے۔ آن لائن کمانے والوں کو فری لانسر کہا جاتا ہے۔ لیکن کمائی ایک خاص مرحلے سے پہلے ممکن نہیں۔ اس خاص مرحلے تک کیسے پہنچا جا سکتا ہے، کیا کرنا ہو گا، اُس کے لئے یہ ویڈیو :

https://youtu.be/KeP1kL_PGrE?list=PLEEg17VzyLfs_iflailVnQp7kdf4_4khX

یہ سوال پوچھا گیا تھا مجھ سے۔ براہ راست دل سے نکلی باتیں ہیں اس میں۔ آن لائن کام کرنے کے لئے شرائط کیا ہیں؟ معیار کیا ہے؟ قواعد و ضوابط کیا ہیں؟ اس ویڈیو میں:

https://www.youtube.com/watch?v=iuzV5sBYG1c&list=PLEEg17VzyLfs_iflailVnQp7kdf4_4khX&index=3

درج ذیل ویڈیو فری لانس پاکستان یوٹیوب چینل کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو ہے۔ وجہ کیا تھی؟ اس میں بتایا گیا کہ فری لانسنگ دراصل ہے کیا؟ کون کون سے پلیٹ فارم ہیں؟ کلائنٹ کسے کہتے ہیں؟ پراجیکٹ کیسے ملتے ہیں؟ یعنی عام معلومات ۔ فری لانسرز کے شب و روز کا نقشہ۔ فری لانسنگ کیا ہے، کیا نہیں ہے۔ ایک مفصل ڈاکومنٹری نما یہ ویڈیو آپ کے لئے بے بہا معلومات والی ہے۔ وقت نکال کر ضرور دیکھیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=wzsG4KLIHYQ&list=PLEEg17VzyLfs_iflailVnQp7kdf4_4khX&index=18

پھر سوال پیدا ہوا کہ Skill کون سی سیکھی جائے ۔ کون کون سے ہنر موجود ہیں۔ اس ایک ویڈیو کے لئے مجھے کئی گھنٹے ریسرچ کرنا پڑی۔ یہ نئے فری لانسرز کے لئے خصوصی پیکج تھا۔ یعنی کیا سیکھیں کیا نہ سیکھیں۔ اس ویڈیو میں میری کوشش تھی کہ نوجوانوں کو وہ راہنمائی فراہم کر سکوں جس کی انہیں ضرورت ہے۔ بہت سے لوگوں کو اس وقت لگا کہ یہ لمبی ویڈیو ہے لیکن بعد ازاں انہی لوگوں نے اس سے بھرپور فائدہ اُٹھایا۔ یہ ویڈیو آپ کے بہت کام آ سکتی ہے اور آپ کو آن لائن دنیا میں فیصلہ کرنے میں مدد دے سکتی ہے:

https://www.youtube.com/watch?v=2jG6T5-vfLA&list=PLEEg17VzyLfs_iflailVnQp7kdf4_4khX&index=24

اس کے بعد سعد علی بھٹی کی ڈیوٹی لگائی ۔ اور اس نے زبردست انداز میں فائیور پر مکمل پلے لسٹ بنائی۔ فری لانسنگ پر درجنوں ویڈیوز اس پلے لسٹ میں موجود ہیں۔ اور یہ سب 2017/ 2018 میں اپ لوڈ ہوا تھا۔ فری لانس پاکستان یوٹیوب چینل پر فائیور کی مکمل گائیڈز موجود ہیں جس میں سعد علی بھٹی نے انتہائی محنت سے مرحلہ وار سب کچھ شیئر کیا ہے۔ وہ خود بھی فائیور پر کام کر رہا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=iuzV5sBYG1c&list=PLEEg17VzyLfs_iflailVnQp7kdf4_4khX&index=3

الحمدللہ سینکڑوں ہزاروں نوجوانوں نے سیکھا اور سیکھ رہے ہیں۔ میں نے جب چینل شروع کیا تو میرے پاس بالکل ریکارڈنگ کا سامان نہیں تھا۔ بس ایک تجربہ تھا اور جنون۔ میں ایک چھوٹے سے ویب کیم کو گلے میں لٹکا کر ریکارڈنگ کرتا رہا۔ پھر فری لانس پاکستان ٹیم بن گئی اور آلات بہتر ہوگئے ۔ الحمدللہ۔ ۔

آپ لوگ اگر فوکسڈ نہیں ہیں اور جنونی نہیں ہیں تو آن لائن کمانے سے توبہ کر لیں۔ یہ سخت جان لوگوں کا جہان ہے۔ میرا ایمان ہے جو لگا رہتا ہے، وہ کامیاب ہو جاتا ہے۔ میں یہ باتیں ہوا میں نہیں کر رہا ۔ میں نے 2010 سے 2020 تک فری لانسنگ میں بھرپور کام کیا ہے اور کر رہا ہوں۔ اس وقت بھی Upwork پر ٹاپ ریٹڈ ہوں۔ الحمدللہ، ہمیشہ ، ہر حال میں۔ آپ دلچسپی رکھتے ہوں تو میری کہانی میری زبانی دو حصوں میں یوٹیوب چینل پر موجود ہے:

پہلا حصہ:

https://www.youtube.com/watch?v=-Stcj-ENylk&t=5s

دوسرا حصہ:

https://www.youtube.com/watch?v=EpHxTMwLFwk&t=223s

اور پھر 2019 میں فری لانسنگ دیسی ٹوٹکے کے نام سے فیس بک لائیو سیشن کیا تھا:

https://www.youtube.com/watch?v=inVTVfu4VmM

I have been a self taught person since long. Go and take your part. Focus on content.

یہاں میں کا ذکر نہیں کر رہا جس نے مارکیٹ میں ورڈپریس کے حوالے سے زبردست Influence پیدا کیا۔ وہ مشن ابھی مکمل نہیں ہوا۔ میں ریسرچ کے سلسلے میں مصروف ہو گیا تھا۔ اب اس مشن کی ویڈیوز دوبارہ ریکارڈ ہو رہی ہیں۔ ان شا$اللہ بہت جلد واپسی ہو گی۔ اور ساتھ ہی کو میں نہیں چھوڑ سکتا۔ یہ کمٹمنٹ ہے۔ ضرور پوری ہو گی۔ ان شاءاللہ

والسلام

فاروق حسین شاہ
https://www.youtube.com/FreelancePakistan

True Success Story of Syed Tahir | Top Rated Upwork Freelancer | Entrepreneur | Small Business Owner will be uploaded on...
19/07/2019

True Success Story of Syed Tahir | Top Rated Upwork Freelancer | Entrepreneur | Small Business Owner will be uploaded on Freelance Pakistan YouTube Channel at 5:30 PM. Stay tuned.

Freelance Pakistan is a community of Freelancers. We talk online. We walk online. We were helped and we will help youngsters to learn the secrets of working ...

Saad Ali brings for you WordPress Speed Optimization Complete Project ۔Step by Step ....
20/05/2019

Saad Ali brings for you WordPress Speed Optimization Complete Project ۔Step by Step ....

You demanded Complete Project regarding WordPress Speed Optimization. Here comes Saad Ali, your Fiverr and Upwork buddy, with live WP project. Watch to learn...

Address

Islamabad
44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Freelance Pakistan Games posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category