29/08/2026
نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں
علی ہلال
سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے نیپال میں تباہی مچادی ہے۔ تبت کے علاقے میں چین اور نیپال کے سرحدی علاقے کو شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔
نيپالی وزارت سیاحت وثقافت کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دریا کا راستہ رک گیا ہے جس کے باعث پانی نشیبی علاقوں تک پھیل کر نقصان وتباہی کا سبب بن رہا ہے۔
بدھ کو 95 افراد کے جاں بحق ہونے اور 403 کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ سامنے آئی ہے ۔ جن میں 341 غیر ملکی سیاح بھی شامل ہیں۔