PTI Bewal

PTI Bewal Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from PTI Bewal, Art, H-10, Islamabad.

15/05/2023

If you’ve ever struggled with sciatica or lower back pain then you’ll understand how awful it is to feel like you can’t do anything because you’re in pain all the time.
Discover a Faster, More Effective Way to Treat Sciatica & Lower Back Pain
🛒 SHOP NOW👉 : https://bestselldropify.com/premiumbeltt

29/10/2018

Form IIU
روم میٹ اور ہاسٹل لائف:
تاریخ اس بارے میں خاموش ہے کہ دنیا میں پہلے ہاسٹل کا قیام کب اور کن حالات میں عمل میں آیا لیکن اس بات پر سبھی متفق ہیں کہ ہاسٹل کے ساتھ ہی جو مخلوق معرض وجود میں آئی وہ روم میٹ ہی تھی۔ راقم کو اس سال موسم بہار میں ہاسٹل میں رہتے تقریبا بارہ سال مکمل ہوگئے ہیں۔ اس میں تعجب کی کوئی بات نہیں، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے اکثرطلبہ خصوصا جنکا تعلق شعبہ قانون سے ہو وہ عمومی طور پر دس سال تو لازما یونیورسٹی کو اپنی طالبعلمی کے اعزاز سے نوازتے ہیں۔ بلکہ دامن کوہ میں واقع کوئت ہاسٹل کے کچھ انتہائی پرانے مکینوں کے بارے میں تو مجھے شک تھا کہ انکی پیدائش بھی وہیں ہوئی ہوگی۔
خیر بات ہورہی تھی روم میٹس کی، روم میٹ وہ انسان ہوتا ہے جسکو اللہ میاں کے بعد آپ کے سب راز بمع غیر ضروری تفصیلات تک کے مکمل حفظ ہوتے ہیں۔ لہزا آپکی تمام تر سابقہ و موجودہ جانو (ز) کے نام ، پتے، خاندان اور چال چلن وغیرہ سب سے وہ واقف ہوتا ہے۔ یہ انسان آپکو آپکے گھر والوں سے زیادہ جانتا ہے کیونکہ جو کارنامے آپ نے گھر میں نہیں کیئے ہوتے وہ اس کے ساتھ مل کر سرانجام دیئے ہوتے ہیں۔ ویسے بھی ہاسٹلائیڈز کے مابین ایک ایسا غیرمرئی تعلق ہوتا ہے جسے ڈے سکالر المعروف برائلر طلبہ کبھی نہیں سمجھ سکتے لہزا جب دو ہاسٹل میں رہنے والے طلبہ آپس میں تبادلہ خیال کررہے ہوں تو ڈے سکالر طلبہ خاموشی سے انکی گفتگو سن کر ہی بلوغت اور معرفت کی منزلیں طے کرنے لگتے ہیں۔
راقم کو اپنے بیچلر سے لے کر پی ایچ ڈی تک بیسیوں اقسام ، رنگ و نسل ، ذات و فرقے اور مختلف اقوام بشمول جنس مخالف کے ساتھ ہاسٹل میں رہنے کا اتفاق ہوا ہے ، جی ہاں اٹلی میں دوران کورس جس ڈورمیٹری میں ہمیں رہائش ملی وہ مکس ڈورمیٹری تھی لہزا دوران کورس راقم کو یہودی عورتوں کے ساتھ (والے بیڈ پر) سونے کا "اعزاز" بھی حاصل ہوا ، اس ضمن میں ایک لطیفہ عرض کروں کہ مشتاق احمد یوسفی سے کسی نے پوچھا، کہ جناب کیا لڑکا ،لڑکی کا ایک کمرے میں سونا جائیز ہے ؟ جواب ملا برخوردار سونے میں تو کوئِی قباحت نہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ پھر وہ سوتے نہیں ہیں ۔
بات دور نکل گئِی ، تو میں عرض کررہا تھا کہ روم میٹس کی بیسیوں اقسام ہیں، ہم ان میں سے صرف پانچ ہی آپکی خدمت میں پیش کرتے ہیں۔
نیند میں ڈوبے:
یہ وہ روم میٹ ہوتا ہے کہ جب آپ پہلی دفعہ (اور اسکے بعد ہر دفعہ) جب بھی کمرے میں داخل ہوں اسے مردہ حالت میں اپنے بیڈ پر پڑا پائیں گے اور جب آپ کمرے سے نکلیں تب بھی یہ حضرت سوئے ہوئے ہی ہونگے۔ یہ مخلوق صرف رات کے درمیاںی حصہ میں جاگتی ہی باقی دن کا بیشتر حصہ انکا سونے میں ہی صرف ہوتا ہے۔ اس قسم کے روم میٹس کے ساتھ رہنا چنداں (چنداں اور "چندا" میں فرق ملحوظ خاطر رہے) مشکل نہیں۔ جب جب بیدار ہوتے ہیں، کمال خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرتے ہیں ، آپ کے کمرے میں جو مرضی آئے جائے یا آپ جتنی مرضی دھما چوکڑی مچائیں یہ قطعا برا نہیں مناتے۔
مادر پدر آزاد :
روم میٹس کی یہ نسل انتہائی بے تکلف واقع ہوئی ہے۔ یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جو ہاسٹل کی راہداریوں میں تولیا لپیٹے دندناتے پھرتے ہیں۔ راقم کا ایک چائینز روم میٹ اس نسل میں اپنی مثال آپ تھا موصوف کو سوتے ہوئے کپڑوں کا جھنجھٹ بلکل پسند نہیں تھا لہذا اپنے بیڈ پر مچھر دانی تان کے خود کو کپڑوں سے آزاد کردیتا صرف ایک چادر رسما اوپر لے لیتا۔ میں اور میرا دوسرا روم میٹ اس چائینیز کی عادت سے شدید تنگ تھے بہت سمجھایا کمبخت مان کر نہیں دیا ۔ خدا کا کرنا ایسا ہوا ایک رات شدید زلزلہ آیا اور سب طلبہ باہر لان کی طرف بھاگے اب یہ بیچارہ ننگ ملت کبھی پینڈولم کی طرح جھولتے پنکھے کو دیکھے تو کبھی دور پڑی اپنی پینٹ پہ حسرت بھری نگاہ ڈالے آخر کمبل لپیٹے بھاگا اور بیچ راہداری کے گر پڑا کمبل ایک طرف اور یہ خود چارو شانے چت فرش پر طلبہ اس کے اوپر سے پھلانگتے جاتے ،اس دن کے بعد وہ ہمیشہ کپڑے پہن کر سویا۔
خوشی غمی کا ساتھی:
روم میٹس کی جملہ اقسام میں یہ وہ عظیم ہستی ہے جس کے نصیب میں آپکے ہر بریک اپ کا میک اوور کھانا اور ہر نئے افئیر کی پارٹی سب سے پہلے اسی کے حصے میں آتی ہے۔ یہ آپکے لیئے مصیبت میں وہی کام کرتا ہو جو سعودی عرب پاکستان کے لیئے یعنی مہینے آخر میں بیل آوٹ پیکج کا پہلا ادھار آپ اسی سے بنا جھجھکے طلب کرتے ہیں اسکے علاوہ اس دوران اگر آپ پر کوئی ناگہانی ٹریٹ پڑ جائے تو یہ خود آپکو اپنے ہی پیسوں سے ادھار دے کر ٹریٹ بھی وصول کرلیتا ہے۔یہ آپکا یار غار ہوتا ہے۔یہ آپکے رت جگوں کا ساتھی اور لیٹ نائٹ آوارہ گرد سکواڈ کا حصہ ہوتا ہے۔
چھوئی موئی:
یہ اپنے آپ میں ایک منفرد نسل کے روم میٹ ہوتے ہیں۔ انہیں زرا زرا سی بات دل پہ لگ جاتی۔ حساس طبیعت لیکن مجبوراً ہاسٹل میں رہائشی ۔ یہ لوگ سب سے زیادہ تنگ ہوتے ہیں اور باقی عوام انجوائے کرتی ہے۔
ہمارے ایک اسی کیٹیگری کے دوست سے کسی سیاسی بحث میں اختلاف ہوگیا فورا کہنے لگے کہ اچھا آپ یوں کریں کہ وہ جو بریانی کھانے کے لیئے میری چمچیاں لے گئے تھے بس وہ ابھی واپس کردیں۔ اس کیٹیگری کے روم میٹ جلد ہی کسی اور جگہ شفٹ ہوجاتے ہیں اور وہاں سے بھی تنگ آکر کہیں اور
چرسی روم میٹ:
آپ ہاسٹل میں رہیں اور آپ نے کبھی کش نا لگایا ہو یہ ناممکن ہے۔ چرسی روم میٹ ہی وہ پہلا شخص ہوتا ہے جو آپکو آپکی زندگی کا سب سے پہلا سیگریٹ انتہائی محبت سے پیش کرتا ہے اسکے بعد یہ روایت آپ باقی آنے والے طلبہ تک بذات خود منتقل کرتے ہیں۔ روم میٹ کی یہ قسم بہت زندہ دل واقع ہوئی ہے یہ اپنے آپ میں مرشد اور لیجینڈ کی حیثیت کے مالک ہوتے ہیں ، کھلنڈرے اور لاابالی طبیعت کے مالک۔ عموما جان ایلیا کو پڑھتے اورفوری خوشی یا شدید غصے کا اظہار فصیح و بلیغ پنجابی گالیوں کی صورت کرتے ہیں۔ انکے ساتھ بیٹھ کر آپ کبھی بور محسوس نہیں کرتے۔ یہ لوگ انتہائِی کھلے دل کے مالک ہوتے ہیں۔ آپ کا پیپر جتنا مرضی خراب ہوا ہو اس روم میٹ کو دیکھ کر ہمیشہ دل کو ڈھارس بندھتی ہے جو آپ سے بھی برا پرچہ کرنے کے باوجود سکون سے کش پہ کش لگارہا ہوتا ہے۔

ہاسٹل میں رہنا زندگی کا سب سے شاندار تجربہ ہوتا ہے ، ہم ہاسٹلز میں رہنے والے گھر میں رہنے کے حوالے سے تھوڑے مس فٹ ہوجاتے ہیں۔۔۔ اس حوالے سے مزید مشاہدات پھر شئیر کرونگا آج کے لیئے اتنا ہی۔ خوش رہیں۔
ٰعبداللہ فیضی Abdullah Fazi
۲۹ اکتوبر ۲۰۱۸
کوالالمپور

12/06/2018

اسی گلیوں اور نالیوں کی سیاست نے پاکستان کا بیڑہ غرق کیا ھے۔اب ھمیں ایسا لیڈر چاہیئے جو ہمارے اور ھماری آنے والی نسلوں کے لئیے کچھ کرکے جائے۔
صحت ،تعلیم ،روزگاراور پانی کے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کریں۔جس کو غریب عوام کا احساس ہو۔اقوام عالم میں ھمارا کھویا ھوا وقار بحال کراسکے۔
ایسا لیڈر تب ھی آئے گا جب ہم ذاتیات،تعلقات اور رشتےداریوں کی بنیاد پر ووٹ دینے کے بجائے خالصتن اپنے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ایماندار اور دیانتدار لیڈر کو ہی ووٹ دینا ہو گا
🤔🤔🤔
حمزہ سعید

24/03/2018

04/12/2017

Address

H-10
Islamabad
44000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PTI Bewal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category