Around the world

Around the world For Information and Entertainment.

🚀 یوٹیوب کی تاریخ کا ایک اور ریکارڈ ٹوٹ گیا!معروف امریکی یوٹیوبر Jimmy Donaldson المعروف مسٹر بِیسٹ نے وہ کارنامہ انجام ...
18/06/2026

🚀 یوٹیوب کی تاریخ کا ایک اور ریکارڈ ٹوٹ گیا!

معروف امریکی یوٹیوبر Jimmy Donaldson المعروف مسٹر بِیسٹ نے وہ کارنامہ انجام دے دیا جسے چند سال پہلے تک ناممکن سمجھا جاتا تھا۔ ان کے مرکزی یوٹیوب چینل نے 50 کروڑ (500 ملین) سبسکرائبرز کا تاریخی ہندسہ عبور کر لیا ہے، اور وہ یوٹیوب کی تاریخ میں اس سنگِ میل تک پہنچنے والے دنیا کے پہلے انفرادی کریئیٹر بن گئے ہیں۔

2012 میں ایک عام نوجوان کے طور پر یوٹیوب پر سفر شروع کرنے والے مسٹر بِیسٹ آج ایک عالمی ڈیجیٹل برانڈ بن چکے ہیں۔ ان کی ویڈیوز اربوں بار دیکھی جا چکی ہیں، جبکہ ان کا اثر و رسوخ یوٹیوب سے نکل کر اسٹریمنگ شوز، فوڈ برانڈز، فلاحی منصوبوں اور متعدد کاروباری شعبوں تک پھیل چکا ہے۔

اس تاریخی کامیابی کے موقع پر مسٹر بِیسٹ نے ایک خصوصی لائیو اسٹریم بھی کی جسے دنیا بھر میں لاکھوں افراد نے دیکھا، جبکہ یوٹیوب نے بھی اس غیرمعمولی سنگِ میل کے اعتراف میں انہیں خصوصی یادگاری اعزاز سے نوازا۔

ڈیجیٹل دنیا کے ماہرین کے مطابق 500 ملین سبسکرائبرز کا ہندسہ صرف ایک ریکارڈ نہیں بلکہ انٹرنیٹ کی تاریخ کے ان چند کارناموں میں شامل ہے جنہوں نے آن لائن کریئیٹرز کے لیے کامیابی کے تمام سابقہ معیار بدل کر رکھ دیے ہیں۔ 🌍🏆

نصف ارب سبسکرائبرز! یہ صرف ایک یوٹیوب چینل نہیں، بلکہ ایک ایسا ڈیجیٹل مظہر ہے جس نے دنیا بھر میں مواد تخلیق کرنے کے تصور کو نئی تعریف دی ہے۔ 🎥✨

18/06/2026

سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایک نئے ٹیلی کام بل کے تحت کمپنیوں کو کسی بھی نجی جائیداد کو خالی کروانے کا اختیار مل جائے گا اور انکار پر 5 کروڑ روپے جرمانہ ہوگا۔

دستیاب سرکاری اور میڈیا رپورٹس کے مطابق حقیقت اس سے مختلف ہے۔ زیرِ غور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (ترمیمی) بل 2026 کا مقصد ٹیلی کام انفراسٹرکچر، فائبر آپٹک اور موبائل ٹاورز کی تنصیب میں آسانی پیدا کرنا ہے۔ بل میں رکاوٹ ڈالنے یا رسائی دینے میں تاخیر پر 5 کروڑ روپے تک جرمانے کی تجویز ضرور موجود ہے، لیکن یہ کہنا کہ ٹیلی کام کمپنیوں کو کسی بھی نجی جائیداد پر قبضہ یا اسے خالی کروانے کا مکمل اختیار دیا جا رہا ہے، موجودہ معلومات کی روشنی میں درست نہیں۔

اسی وجہ سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے نجی ملکیت کے حقوق اور متعلقہ شقوں پر مزید وضاحت طلب کی ہے، اور معاملہ ابھی زیرِ غور ہے۔

18/06/2026

فٹ بال صرف ایک کھیل نہیں بلکہ اجتماعی سوچ اور ٹیم ورک کا امتحان ہے۔ اس میں کسی ایک فرد کی کارکردگی کو الگ سے نہیں ناپا جا سکتا، نہ ہی یہ ممکن ہوتا ہے کہ کوئی ایک کھلاڑی اکیلا پوری کامیابی کا دعویٰ کرے۔ جیت ہمیشہ پوری ٹیم کی ہم آہنگی، اعتماد اور ایک دوسرے کے ساتھ جڑ کر کھیلنے کی صلاحیت کا نتیجہ ہوتی ہے۔
اگر ہم اپنے خطے کی بات کریں—پاکستان، انڈیا اور بنگلہ دیش—تو ایک بات واضح نظر آتی ہے کہ یہاں انفرادی قابلیت تو بہت زیادہ پائی جاتی ہے۔ لوگ اکیلے کام میں، ذاتی کاروبار میں یا انفرادی ذمہ داری میں غیر معمولی محنت اور صلاحیت دکھاتے ہیں۔ لیکن جیسے ہی بات اجتماعی نظام، ٹیم ورک اور مشترکہ مقصد کی آتی ہے، وہاں کمزوریاں نمایاں ہو جاتی ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ اتنی بڑی آبادی اور بے پناہ ٹیلنٹ کے باوجود یہ خطہ عالمی سطح پر فٹ بال جیسی ٹیم گیمز میں وہ مقام حاصل نہیں کر سکا جو اس کی صلاحیت کے مطابق ہونا چاہیے تھا۔
اصل مسئلہ صلاحیت کی کمی نہیں بلکہ اجتماعی سوچ کی کمی ہے۔ ہمارے تعلیمی نظام، خاندانی تربیت اور پیشہ ورانہ ماحول میں زیادہ زور انفرادی کامیابی اور لیڈرشپ پر دیا جاتا ہے، جبکہ ایک مضبوط ٹیم پلیئر بننے کی تربیت نسبتاً کم دی جاتی ہے۔
دنیا کی ترقی یافتہ اقوام میں اس کے برعکس رویہ نظر آتا ہے۔ وہاں ہر فرد کو یہ سکھایا جاتا ہے کہ وہ پہلے ایک مؤثر ٹیم ممبر بنے، اپنی ذمہ داری کو سمجھ کر ادا کرے، اور اپنے کردار کو مجموعی نظام کا حصہ سمجھے۔ لیڈرشپ وہاں بعد میں آتی ہے، بنیاد ہمیشہ ٹیم ورک ہوتی ہے۔
اگر کسی معاشرے میں اجتماعی ہم آہنگی، اعتماد اور ٹیم کلچر کو مضبوط نہ کیا جائے تو وہ اپنی پوری صلاحیت کے باوجود عالمی سطح پر وہ کامیابی حاصل نہیں کر سکتا جس کا وہ حق دار ہوتا ہے۔
اصل ترقی شاید اسی سوچ میں ہے کہ ہم انفرادی برتری سے زیادہ اجتماعی کامیابی کو اہمیت دینا سیکھیں۔

دنیا کا وہ انسان جو 11 دن تک نہیں سویا!1964 میں امریکی طالب علم Randy Gardner نے ایک سائنسی تجربے کے لیے 11 دن تک مسلسل ...
12/03/2026

دنیا کا وہ انسان جو 11 دن تک نہیں سویا!

1964 میں امریکی طالب علم Randy Gardner نے ایک سائنسی تجربے کے لیے 11 دن تک مسلسل جاگ کر دنیا کا ریکارڈ بنایا۔ آخر میں وہ اتنا تھک گیا کہ باتیں کرنا اور صحیح سوچنا بھی مشکل ہو گیا۔ یہ واقعہ انسانی جسم کے لیے نیند کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

جب برفانی طوفان میں کتوں کی ٹیم زندگی بچانے والی دوا لے کر نکلی1925 میں Nome (الاسکا) میں ڈفتھیریا کی بیماری پھیلنے لگی ...
12/03/2026

جب برفانی طوفان میں کتوں کی ٹیم زندگی بچانے والی دوا لے کر نکلی

1925 میں Nome (الاسکا) میں ڈفتھیریا کی بیماری پھیلنے لگی اور فوری طور پر دوا کی ضرورت پڑ گئی۔ اس وقت Anchorage اور Seattle سے دوا منگوانے کا انتظام کیا گیا، مگر شدید برف باری اور طوفانی موسم کی وجہ سے جہاز یا کشتی کے ذریعے اسے پہنچانا ممکن نہیں تھا۔ اس لیے Nenana سے Nome تک برفانی سلیج کھینچنے والے کتوں کی کئی ٹیموں کے ذریعے دوا کو مرحلہ وار منتقل کیا گیا۔ آخری حصے میں ٹیم کی قیادت ایک کتے Balto نے کی اور یوں دوا محفوظ طریقے سے شہر تک پہنچ گئی۔ اس واقعے کو تاریخ میں “Serum Run to Nome” کے نام سے یاد کیا جاتا ہے اور اسے مشکل حالات میں انسانی اور جانوروں کے مشترکہ تعاون کی ایک مثال سمجھا جاتا ہے۔

پاکستان میں 5G کی آمد کی آہٹ سنتے ہی ہمارے سوشل میڈیا پر جو مثال سب سے زیادہ گردش کر رہی ہے وہ کچھ یوں ہے:"پاکستان میں 5...
12/03/2026

پاکستان میں 5G کی آمد کی آہٹ سنتے ہی ہمارے سوشل میڈیا پر جو مثال سب سے زیادہ گردش کر رہی ہے وہ کچھ یوں ہے:
"پاکستان میں 5G آنے والا ہے اب آپ تین گھنٹے کی HD مووی صرف چند سیکنڈز میں ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے!" 🤭
اگر کوئی خلائی مخلوق اس وقت ہمارا سوشل میڈیا پڑھ لے، تو وہ یہی سمجھے گی کہ شاید اس پوری قوم کا سب سے سنگین قومی مسئلہ "بفرنگ" (Buffering) تھا، جو اب بالآخر حل ہونے جا رہا ہے۔ گویا ہم سب غاروں میں بیٹھے اسی دن کا انتظار کر رہے تھے کہ کب 5G آئے اور ہم 'پشپا 3' کو بغیر رکے دیکھ سکیں۔
یہ دراصل ہماری اجتماعی سوچ کا المیہ ہے۔ جب کسی نئی ٹیکنالوجی کی مثال دینی ہو، تو وہ مثال اس قوم کی ذہنی سطح کی عکاس ہوتی ہے۔ اگر ہماری کل پرواز فلموں، پب جی (PUBG) کی پنگ اور یوٹیوب تک محدود ہے، تو سمجھ لیجیے کہ ہم ٹیکنالوجی کو تخلیق کے لیے نہیں، بلکہ صرف اپنا وقت اور پیسہ کھپانے کے لیے استعمال کرنے والی قوم بن چکے ہیں۔
حقیقت یہ ہے کہ 5G کا مطلب صرف "زیادہ اسپیڈ" ہرگز نہیں ہے۔ یہ انٹرنیٹ کی دنیا کا چوتھا صنعتی انقلاب ہے جو ان تین ستونوں پر کھڑا ہے:

ا1 * Ultra-fast speed (بجلی جیسی رفتار): ڈیٹا اتنی تیزی سے منتقل ہوگا کہ فاصلے مٹ جائیں گے۔
ا2 * Ultra-low latency (فوری ردِعمل): Latency کا مطلب ہے کسی کمانڈ کو بھیجنے اور اس کا جواب آنے کا درمیانی وقت۔ (یہ وہ والا ٹائم نہیں جو ہمارا پاکستانی مکینک "بس استاد جی دو منٹ" کہہ کر لگاتا ہے، یہاں بات ملی سیکنڈز کی ہو رہی ہے)۔ 5G میں یہ وقت لگ بھگ صفر ہو جاتا ہے۔
ا3 * Mass connectivity (بڑے پیمانے پر جڑت): ایک ہی وقت میں ایک مربع کلومیٹر کے اندر لاکھوں ڈیوائسز انٹرنیٹ سے جڑ سکیں گی، بغیر کسی نیٹ ورک جام کے۔
اسی لیے پوری دنیا میں 5G کو انٹرٹینمنٹ نہیں، بلکہ میڈیکل، ٹرانسپورٹ، زراعت اور تعلیم کا انقلاب سمجھا جا رہا ہے۔
آئیے دیکھتے ہیں کہ دنیا اس سے کیا کام لے گی اور ہمارے یہاں اس کے کیا شاندار (اور طنزیہ) استعمال ہو سکتے ہیں:

1. ریموٹ سرجری (Remote Surgery)
* دنیا میں: ایک سرجن نیویارک میں بیٹھا ہوگا اور روبوٹک آرم (Robotic Arm) کے ذریعے 5G نیٹ ورک کی زیرو Latency کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کراچی کے ہسپتال میں دل کا بائی پاس کر رہا ہوگا۔ ایک سیکنڈ کی تاخیر بھی نہیں ہوگی۔

* ہمارا خدشہ: سرجن کٹ لگا رہا ہو اور اچانک واپڈا کی لائٹ چلی جائے، یا ہسپتال کا وائی فائی پیکیج ختم ہو جائے؟ یا پھر بیچ سرجری میں وی پی این (VPN) کنیکٹ کرنا پڑ جائے؟😝

2. خودکار گاڑیاں (Autonomous Vehicles)
* دنیا میں: ڈرائیور کے بغیر چلنے والی گاڑیاں 5G کے ذریعے ایک دوسرے اور ٹریفک سگنلز سے سیکنڈ کے ہزارویں حصے میں بات کریں گی تاکہ حادثات کو زیرو کیا جا سکے۔

* ہماری حقیقت: ذرا تصور کریں، ایک خودکار (Self-driving) ٹیسلا کار شاہدرہ یا ناظم آباد کے ٹریفک میں پھنس جائے۔ سامنے سے رانگ وے پر چنگ چی آ رہی ہو، دائیں سے گدھا گاڑی اوورٹیک کر رہی ہو اور پیچھے سے ایک بس والا مسلسل ہارن دے رہا ہو۔ ٹیسلا کا جدید ترین آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) سسٹم یہ منظر دیکھ کر وہیں ہینگ ہو جائے گا اور شاید خود بخود شٹ ڈاؤن ہونے کی بھیک مانگنے لگے!🤪

3. اسمارٹ زراعت (Smart Agriculture)
* دنیا میں: ڈرونز اور کھیتوں میں لگے لاکھوں سینسرز 5G کے ذریعے کسان کو بتائیں گے کہ مٹی کے کس حصے کو کتنے پانی اور کھاد کی ضرورت ہے۔

* ہمارا استعمال: ہمارے ہاں شاید ان جدید ڈرونز کا سب سے بڑا استعمال پڑوسیوں کی چھت پر چلنے والے افیئر کی جاسوسی کرنے، یا بسنت کے دنوں میں کٹی ہوئی پتنگیں لوٹنے کے لیے کیا جائے گا۔

4. رئیل ٹائم ایجوکیشن اور VR
* دنیا میں: طلبہ ورچوئل رئیلٹی (VR) ہیڈ سیٹ پہن کر دنیا کے کسی بھی جدید لیب یا میوزیم میں بالکل ایسے چل پھر سکیں گے جیسے وہ واقعی وہاں موجود ہوں۔

* ہمارا استعمال: رشتہ کرانے والی آنٹیاں VR گلاسز پہن کر لڑکے والوں کے گھر کا 3D معائنہ کر رہی ہوں گی کہ صوفے کے پیچھے کتنی مٹی پڑی ہے اور کچن میں برتن دھلے ہیں یا نہیں۔

دنیا 5G کو فیکٹریوں کی پیداوار بڑھانے، سمارٹ شہر بسانے اور انسانی جانیں بچانے کے لیے استعمال کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ اور ہم فخریہ بتا رہے ہیں کہ "اب تین جی بی کی مووی ایک منٹ میں آئے گی!"

یاد رکھیں، ایک مہنگا اسمارٹ فون اگر اخروٹ توڑنے کے لیے استعمال ہو، تو اس میں قصور فون کا نہیں ہوتا۔ ٹیکنالوجی بذاتِ خود کبھی قوموں کی تقدیر نہیں بدلتی، فرق اس بات سے پڑتا ہے کہ قوم اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کی کیا نیت رکھتی ہے۔

اگر ذہن میں صرف ٹک ٹاک، فلمیں اور گیمز ہوں، تو 5G بھی ہمارے لیے محض ایک مہنگی اور "تیز رفتار تفریح" بن کر رہ جائے گا۔ اور اگر ذہن میں تحقیق اور جدت ہو، تو یہی 5G ملک کی معیشت کا پہیہ گھما سکتا ہے۔

اب فیصلہ ہمیں کرنا ہے کہ ہم نے 5G سے مستقبل بنانا ہے، یا صرف اپنے ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر یہ بحث کرنی ہے کہ "یار! 4K رزلٹ میں گانا کتنی جلدی لوڈ ہوا.
Link to original article on Science ki Dunya

https://www.facebook.com/share/p/1Am2jxuL5z/

عوامی آگاہی پیغاماکثر لوگ یہ بات نہیں جانتے کہ ہر گیس سلنڈر پر اس کا اصل خالی وزن (Tare Weight) واضح طور پر لکھا ہوتا ہے...
14/01/2026

عوامی آگاہی پیغام

اکثر لوگ یہ بات نہیں جانتے کہ ہر گیس سلنڈر پر اس کا اصل خالی وزن (Tare Weight) واضح طور پر لکھا ہوتا ہے۔ یہ وزن سلنڈر کی صرف لوہے کی باڈی کا ہوتا ہے، اس میں گیس شامل نہیں ہوتی۔
یہ بات کیوں اہم ہے؟
سردیوں میں جب گیس ختم ہو جاتی ہے تو سلنڈر کے اندر میل، نمی اور گیس کا کچرا وہیں رہ جاتا ہے۔ یہی کچرا وقت کے ساتھ جمع ہو کر سلنڈر کو بھاری بھی کر دیتا ہے اور خطرناک بھی۔
جب آپ سلنڈر تبدیل کروائیں تو یہ ضرور کریں:
• سلنڈر پر لکھا ہوا اصل وزن دیکھیں
• خالی سلنڈر ترازو پر ضرور تلوائیں
• اگر خالی سلنڈر کا وزن، لکھے گئے اصل وزن سے زیادہ ہو تو سمجھ لیں کہ اس کے اندر کچرا موجود ہے
• ایسے سلنڈر میں:
• نہ صرف خطرہ بڑھ جاتا ہے
• بلکہ جب دوبارہ ری فلنگ ہوتی ہے تو آپ کو کم گیس ملتی ہے
یاد رکھیں:
زیادہ وزن = اندر کچرا
کم گیس = مالی نقصان
اور خراب سلنڈر = جانی خطرہ
محکمہ سول ڈیفنس کی ہدایت:
• ہر بار سلنڈر بدلتے وقت وزن چیک کریں
• مشکوک، بہت بھاری یا زنگ آلود سلنڈر واپس کر دیں
• اپنی اور اپنے گھر والوں کی سلامتی کو ترجیح دیں
تھوڑی سی توجہ، بڑے نقصان سے بچا سکتی ہے

18/03/2025
His throw is liberation, it is hope. He did it, he did it himself, this belongs to him & him alone & we as a country sho...
08/08/2024

His throw is liberation, it is hope. He did it, he did it himself, this belongs to him & him alone & we as a country should cherish him. He didn’t just win, he broke the record. The Olympic record belongs to a Pakistani

His throw is liberation, it is hope. He did it, he did it himself, this belongs to him & him alone & we as a country sho...
08/08/2024

His throw is liberation, it is hope. He did it, he did it himself, this belongs to him & him alone & we as a country should cherish him. He didn’t just win, he broke the record. The Olympic record belongs to a Pakistani.

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Around the world posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share