07/09/2026
شاہ اللہ دتہ، اسلام آباد میں حبیب اللہ قریشی کی پروموشن کے سلسلے میں ایک پرتکلف دعوت شاہ اللہ ڈاکٹر طارق رحیم کے خوبصورت ریسٹورنٹ میں ا اہتمام کیا گیا۔ جمیل شہزادہ
دعوت میں معزز دوست احباب نے بھرپور شرکت سابق گورنر خیبر پختونخوا شوکت اللہ خان، کرنل فدا ۔ نبیل احمد خان، ڈائریکٹر سی ڈی اے مدثر خان، رفیع قریشی اور دیگر معزز دوست شامل تھے۔
اس موقع پر حبیب اللہ قریشی کو پروموشن پر مبارکباد پیش کی گئی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ مہمانوں کی تواضع کے لیے پرتکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا، جبکہ موسیقی اور حجرے کی روایتی محفل نے شام کو مزید خوبصورت اور یادگار بنا دیا۔
تمام دوست احباب نے مل بیٹھ کر خوشگوار لمحات گزارے اور ایک دلنشین شام سے لطف اندوز ہوئے۔
حجرہ ہماری ثقافت، موسیقی ہماری روایت اور دوستوں کی محفل ہماری خوشی ہے۔
حبیب اللہ قریشی صاحب کو ایک بار پھر پروموشن پر دلی مبارکباد، اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں اور عزتیں عطا فرمائے۔ آمین۔