24/12/2021
ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس دبلے پتلے جسم والے مرد آہن کو جس نے قوم کی ڈوبتی ہوئی ناؤ کو ساحل مراد سے ہمکنار کیا۔ جس نے حصول آزادی کی کٹھن راہوں کو اپنے آہنی عزم و حوصلہ سے آسان بنا دیا۔ جی ہاں، وہی محمد علی جناح جس کے بارے میں وائسرائے ہند لارڈ ماؤنٹ بیٹن نے کہا تھا *میری ہزار کوشش تھی کہ ہندوستان تقسیم نہ ہو مگر میں جناح کی ہاں کو ناں میں نہ بدل سکا*_
اس دبلے پتلے اور کمزور مگر فولادی ارادوں کے مالک سالار ملت نے سسکتی تنطیموں کے جسد بسمل میں وہ روح پھونکی جس نے درد کو دوا، بادل کو ردا, سر سر کو صبا, اور ظلمت کو ضیا کا پیرہن عطا کیا۔
مسیحائی میں لاثانی ارادے استقامت کے
سیاست کے فلک کے ماہ کامل کی ضیا بن کر
درخشاں ہو گئے عالم میں پاکستان کی صورت
تیرے بے لوث احساں نے پریشان قوم بسمل کو
غلامی کے اندھیروں سے نجات ے دائمی دے کر
صف اقوام عالم میں مقام ارتقاء بخشا
Happy Birthday to the greatest leader and founding father of Pakistan Quaid E Azam Muhammad Ali Janah.