غرور زادی

غرور زادی Poetry Page

04/01/2026

کسی کا ہجر، کسک، انتظار، اپنی جگہ۔۔

پھر ان کے بیچ غمِ روزگار اپنی جگہ۔۔

خطوط شیلف میں اور خواب ایک کونے میں۔۔

پڑے ہوئے ہیں سبھی سوگوار اپنی جگہ۔۔۔
#غرورزادی #اردوشاعری

04/01/2026

تم جن سے محبت کرو انہیں اپنی آنکھوں کے سامنے بھیڑیوں کے غول کا شکار بنتے دیکھو، اور تم کبھی محبت کرنا بند نہ کر سکو اور تا قیامت زندہ رہو۔۔۔
( ایک عربی ناول میں دی گئی بد دعا)
#غرورزادی

23/02/2024

‏محبت کی فزکس

فزکس کی تھیوری پہ عبور رکھنے والی لڑکی
کچھ وقت نکالو

میرے دل کا پنڈولم رک گیا ہے
میرے دل کی فریکوئنسی
کسی کے دل سے میچ نہیں ہوتی

نیوٹن سے پوچھو کہ
کشش ثقل تو زمین کی جانب ہوتی ہے
پھر محبوب سے ملتے وقت
انسان ہواؤں میں کیوں اڑنے لگتا ہے

یہاں نیوٹن کا تیسرا قانون
کیسے غلط ہو گیا کہ
ہر عمل کا اک ردعمل ہوتا ہے
جو طاقت میں اس کے مساوی ہوتا ہے
پھر
محبت کرنے والوں کو
برابر کی محبت کیوں نہیں ملتی__!!

سُنو ؟🫶 ,ہاں ہاں تماگر تُمھیں لگے کہ تُمھیں کوئی سُننے کی سکت نہیں کرتاتو تم میرے پاس آجانا ! میں تُمھیں سارے کام چھوڑ ک...
21/02/2024

سُنو ؟🫶
,ہاں ہاں تم
اگر تُمھیں لگے کہ تُمھیں کوئی سُننے کی سکت نہیں کرتا
تو تم میرے پاس آجانا !
میں تُمھیں سارے کام چھوڑ کر پورے اطمینان سے سُنوں گی۔۔
اور بدلے میں کچھ نہی چاہوں گی۔۔

۔۔۔‏جب تمھاری اَنا کا بُت
کوئی توڑ ڈالے
غرور پاش پاش کردے
سُنو خوش فہم.. !!

جب رونے کو جی چاہے
تو
میرا کندھا
یاد رکھنا۔۔۔۔

21/02/2024

دِل مجھے اُس گلی میں لے جا کر
اور بھی خاک میں مِلا لایا۔۔۔

میر تقی میر

21/02/2024

پوچھیں گے اب عزیز ، تری خیریت تو پھر
کس منہ سے ہم کہیں گے " کوئی رابطہ نہیں"
💔

21/02/2024

غلط کہتے ہیں کہ عورت انّا میں آجائے تو
مڑ کر نہیں دیکھتی۔۔۔🥀🖤
یا یہ کر دیتی ہے، وہ کر دیتی ہے
دراصل بات یہ ہے کہ
عورت میں انّا ہوتی ہی نہیں ہے
انّا مرد میں ہوتی ہے
عورت تو وفّا شنّاس ہے
وہ جُھک جاتی ہے، ڈر جاتی ہے
کبھی طلاق کے خوف سے
تو کبھی مرد کے چھوڑ جانے کے خوف سے
تو کبھی اُسکے کہیں اور متوجّہ
ہوجانے کے خوف سے....
تو کبھی اُسکے بیزار ہوجانے کے خوف سے
عورت ہر بار اپنی انّا اور
اپنی عزت نفس کچلتی ہے
تب کہیں جاکر زندگی گزار پاتی ہے...🥀🙂

24/01/2024

‏میں ذمـے دار ہوں تیـری اُداس آنکھــــوں کا
میں مانتا ہوں حفاظت نہیں ہوئی مجھ سے

#غرورزادی

10/09/2023

ہمیں نصیب کے چکر میں ڈال کر اس نے ....
کسی کے بخت سنوارے ہیں اپنے ہاتھوں سے .... 💔

10/09/2023

حضرت حسن بصری سے پوچھا گیا کہ قیامت کے دن سب سے زیادہ چیخ و پکار کس کی ہوگی؟؟
تو آپ نے فرمایا کہ اُس شخص کی چیخیں زیادہ ہوں گی جسے اللہ تعالیٰﷻ نے دنیا میں کوئی منصب دیا اور اس نے اُس منصب کو لوگوں پر ظُلم میں استعمال کیا۔

Address

Islamabad
45000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when غرور زادی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share