20/11/2021
ہو رات اکیلی سندر سی
اور چاند آنگن میں آ جاۓ
تم چاند کی مانند تنہا ہو
یہ بات تمہیں تڑپا جاۓ
کچھ خواب سجا کر پلکوں پہ
تم چاند سے باتیں کر لینا
ہم یاد تمہیں ہی کرتے ہیں
تم یاد ہمیں بھی کر لینا
سنو......!!
کچھ بات نہ ہو جب ایسے میں
نم آنکھ تمہاری ہو جاۓ
تم بات کہیں پہ کرتے ہو
دل اور کہیں پہ کھو جاۓ
جذبات کے ایسے عالم میں
مسکان لبوں پہ بھر لینا
ہم یاد تمہیں ہی کرتے ہیں
تم یاد ہمیں بھی کر لینا۔۔