24/12/2023
کیا کہا ؟
بہت عرصہ ہو گیا گاؤں نہیں دیکھا ۔😟
ارے بھائ پریشان نہ ہوں چلیں آپکو گاؤں دکھاتے ہیں ۔۔۔۔😍
زیر نظر پہلی تصویر میں دکھنے والا مقام وہ ہے جہاں بھلے وقتوں میں BBC کی ٹیم بیٹھتی تھی اور گاؤں کے ہر دکھ سکھ کی خبر اس ٹیم کی وساطت سے ہر سانس لینے والے بندے تک پہنچ جاتی تھی ۔مگر پھر جدت آڑے آ گئ 😟ہر گھر میں پانی کیلئے اب بور موجود ہے اور ہر شخص خود کفیل ہونے کیساتھ ساتھ اردگرد کے ماحول سے بے خبر بھی ۔۔۔۔آہ ۔۔۔لیکن کیا جدت جو آئ قربانی تو دینی ہی تھی خواہ وہ خوبصورت رشتوں کی ہی کیوں نہ ہو 😢۔۔۔بہرحال ۔
دوسری تصویر کی کہانی کچھ اس سے مختلف نہیں ہے یہ برگد کا درخت ہے جسے مقامی زبان میں (بوہڑی کا درخت )کہا جاتا ہے ۔اس جگہ فارغ اوقات میں بزرگ ہو جوان کہ بچہ سب موجود ہوتے تھے ۔دکھ سکھ بانٹے جاتے تھے بہت کچھ بزرگوں سے سیکھنے کو بھی ملتا ۔
گرمیوں میں اس سے ٹھنڈی چھاؤں کہیں نہیں ملتی ،لیکن ہاں اب تو AC ہے ناں ! مجھے کیا ضرورت وہاں بیٹھنے کی اور ویسے بھی موبائل سے فرصت نہیں ملتی ۔۔۔۔۔
تیسری تصویر کی کہانی ۔۔۔۔
جی ہاں !
اس کی بھی کہانی ہے اس جگہ ایک پرانی مسجد تھی اور ہاں جگہ بھی کم تھی لیکن نماز پڑھنے والے تو موجود رہتے تھے آج ماشاءاللّٰہ مسجد کافی خوبصورت اور بڑی ہے لیکن افسوس ہے۔۔۔۔۔😢آگے میں اور آپ خوب جانتے ہیں ۔
نوٹ:-
دنیا سنوارنے کے ساتھ تھوڑی فکر آخرت کی لگ جائے تو واللّٰہ کامیابی ہمارا مقدر ہے۔
جہاں رہیں خوش رہیں آباد رہیں ۔
والسلام۔۔۔۔۔۔۔۔
✍🏻انس طیب ملک
Basharat,Chakwal, Punjab