Khana Farhang Hyderabad Sindh

Khana Farhang Hyderabad Sindh Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Khana Farhang Hyderabad Sindh, Cultural Center, 27-A, Latifabad Unit #7, Near Hotel Crown, Hyderabad.

پیغامِ تعزیتشکارپور سندہ میں علمِ عباس علیہ السلام بلند کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے عزاداروں کے لواحقین سے دلی تع...
22/06/2026

پیغامِ تعزیت
شکارپور سندہ میں علمِ عباس علیہ السلام بلند کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے عزاداروں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
دعا ہے کہ خالقِ کائنات ان پُرخلوص عزاداروں کو محشر میں علمِ عباسؑ کا سایہ نصیب فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔ فرشِ عزا ہمیشہ سجا رہے گا۔
سوگوار:
ڈاکٹر سعید ہاشمی
ڈائریکٹر خانۂ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران، حیدرآباد

22/06/2026

مقدس تبرکات کی شبیہیں اور پرچم ایران 🌹❤️
عشقِ حسینی کا بے مثال منظر: پرانے سکر کی شدید گرمی پر عزاداروں کا جذبہ غالب!
موسوی امام بارگاہ (پرانا سکر) سے برآمد ہونے والا روایتی اور قدیمی جلوسِ عزاداری، جس میں ساتھ ساتھ لہراتا ہوا پرچمِ ایران اور برآمد ہونے والا مقدّس تابوت و شبیہِ ذوالجناح عزاداروں کے دلوں میں کربلا کی یاد تازہ کر رہا ہے۔

​سکر کی شدید ترین گرمی کے باوجود، ہزاروں چھوٹے، بڑے اور بوڑھے مومنین گریہ و ماتم کرتے ہوئے مظلومِ کربلاؑ کی بارگاہ میں غم کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں ۔
سلام ہو ان جانثارانِ حسینؑ پر جن کا جذبہ موسم کی ہر سختی پر بھاری ہے۔
​صاحبِ عصرؑ کی بارگاہ میں تعزیت و پُرسا قبول ہو! 🖤

​ #تابوت #ذوالجناح

*السلام علی الحسین و علی علی ابن الحسین و علی اولاد الحسین و علی اصحاب الحسین* برنامۂ عزاداری: محفلِ قرآن، مرثیہ خوانی و...
22/06/2026

*السلام علی الحسین و علی علی ابن الحسین و علی اولاد الحسین و علی اصحاب الحسین*
برنامۂ عزاداری: محفلِ قرآن، مرثیہ خوانی و نوحہ خوانی (برادران کے لیے)
مقام: خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران، حیدرآباد
تاریخ: ۷ محرم الحرام بمطابق 23 جون 2026 بروز منگل (اڱارو)
سيد الشهداء سردار جنت ، نواسہ رسول امام حسین ع و اصحاب الحسین علیہم السلام کی عزاداری برپا کی جائے گی ۔
برائے ایصال ثواب شہید امتِ مسلمہ رہبر سید علی خامنہ ای (قدس سرہ) اور ان کے شھید خاندان کے لیے ۔
اوقاتِ عزاداری:
2:00 تا 2:30— تلاوتِ قرآن کریم
2:45 تا 3:30— منقبت و مرثیہ خوانی
3:30 تا 4:00— نوحہ خوانی

تمام محبانِ اہلبیتؑ ، عزادارانِ مظلومِ کربلا سے بروقت شرکت کی استدعا ہے۔

رابطہ ؛ خانہ فرھنگ جمھوری اسلامی ایران-حیدرآباد
022-3862555

🏴 رہبر شہـ(ـید) کے (مقـ)ـتل کے قریب محرم کی مجالس کا آغاز◾رہبر شـ(ـہید) کے (مقتـ)ـل اور حسینیۂ امام خمینی کے قریب اتوار ...
22/06/2026

🏴 رہبر شہـ(ـید) کے (مقـ)ـتل کے قریب محرم کی مجالس کا آغاز

◾رہبر شـ(ـہید) کے (مقتـ)ـل اور حسینیۂ امام خمینی کے قریب اتوار 6 محرّم کو سید الشـ(ـہداء) حضرت امام حسین علیہ السلام کی ایک مجلس منعقد ہوئی جس میں مختلف طبقوں کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
#ایران

عصرِ حاضر کے متلاشیانِ حق کے رہبر: شہیدِ مجاہد امام سید علی خامنہ ای (رہ) اور شہید کے خاندان کے شھداء کے ساتھ الوداعی جن...
22/06/2026

عصرِ حاضر کے متلاشیانِ حق کے رہبر: شہیدِ مجاہد امام سید علی خامنہ ای (رہ) اور شہید کے خاندان کے شھداء کے ساتھ الوداعی جنازہ اور تدفین کی رسومات
04 سے 09 جولائی 2026
بمطابق 19 تا 24 محرم الحرام 1448 ھجری




21/06/2026



20/06/2026

آقا جان! محرم آ گیا ہے
آپ کی جگہ خالی ہے

محرم کا پہلا اور سب سے عظیم درس یہ ہے کہ اس نے یہ حقیقت آشکار کر دی کہ امام حسین بن علیؑ جیسی بلند مرتبہ اور عظیم الشان ...
20/06/2026

محرم کا پہلا اور سب سے عظیم درس یہ ہے کہ اس نے یہ حقیقت آشکار کر دی کہ امام حسین بن علیؑ جیسی بلند مرتبہ اور عظیم الشان شخصیت اپنے بیٹوں، بیٹیوں، خواتین،ناموسِ الٰہی اور حرمِ رسولِ اکرمؐ، سب کو اپنے ساتھ مقتل گاہ لے کر آئیں۔
یہ ایسا درس ہے جو خدا اور اسلام پر ایمان رکھنے والے ہر مومن انسان کو اُس کی ذمہ داری سے آ گاہ کرتا ہے کہ جہاں اسلام کے دفاع کی بات ہو، وہاں عزیز ترین جانوں و شخصیات کو بھی راہِ حق میں قربانی دینے کے لیے آمادہ رہنا چاہیے۔
شہید رہبر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای رضوان اللہ علیہ

تہران کے میدان انقلاب اسلامی میں محرم کی پہلی رات کی عزاداری 🏴محرم الحرام ۱۴۴۸ ہجری قمری کی پہلی شب کے موقع پر، تہران کے...
19/06/2026

تہران کے میدان انقلاب اسلامی میں محرم کی پہلی رات کی عزاداری 🏴
محرم الحرام ۱۴۴۸ ہجری قمری کی پہلی شب کے موقع پر، تہران کے عزاداروں نے میدان انقلاب اسلامی میں جمع ہو کر انتہائی عقیدت و احترام اور حسینی جوش و جذبے کے ساتھ عزاداری کی۔

#محرم #تہران #عزاداری #حسینی #ایران

Address

27-A, Latifabad Unit #7, Near Hotel Crown
Hyderabad
71800

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khana Farhang Hyderabad Sindh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share