21/08/2026
بی ڈی اے جو کام رہی ہے، ہم اسے کو سراہتے ہیں اور اس پر آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ شاہزار مولانا صاحب! مسجد کے سامنے سیوریج کے گندے پانی سے بڑے بڑے تالاب بن گئے ہیں، جس سے نمازیوں اور اہلِ علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ خدارا اس مسئلے کے لیے فوری کوئی بندوبست کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ جہاں جہاں سیوریج کا نظام خراب ہے، وہاں بھی مستقل حل کے لیے کوئی مؤثر ترتیب بنائی جائے۔ عوام آپ کی توجہ اور عملی اقدام کے منتظر ہیں۔