iN HeR MeMoRieS

iN HeR MeMoRieS
اس کی یادوں کی الفت سے تو سجی ہے یہ زندگی میری

⁦�
میں پاگل ہوں جو اسے بھول کر ویران ہو جاؤں..؟
� (عمر جاوید مرزا)

آداب..!
کسی کی یاد میں بنایا گیا یہ پیج ان لوگوں کےلیے خاص ہے جو کسی کی یادوں کے اسیر ہیں.. یہ پیج شاعری سے محبت رکھنے والوں کے نام..

ایک چہرے سے اُترتی ہیں نقابیں کتنی___؟لوگ کتنے ہمیں ایک شخص میں مل جاتے ہیںوقت بدلے گا تو اِس بار پوچھوں گا میں اُسےتم ب...
18/11/2022

ایک چہرے سے اُترتی ہیں نقابیں کتنی___؟
لوگ کتنے ہمیں ایک شخص میں مل جاتے ہیں

وقت بدلے گا تو اِس بار پوچھوں گا میں اُسے
تم بدلتے ہو تو کیوں لوگ بدل جاتے ہیں.🦋

22/08/2021
Indeed
01/06/2021

Indeed

جس دیس سے ماؤں بہنوں کواغیار اٹھا کر لے جائیںجس دیس سے قاتل غنڈوں کو اشراف چھڑا کر لے جائیںجس دیس کی کورٹ کچہری میںانصاف...
11/09/2020

جس دیس سے ماؤں بہنوں کو
اغیار اٹھا کر لے جائیں

جس دیس سے قاتل غنڈوں کو
اشراف چھڑا کر لے جائیں

جس دیس کی کورٹ کچہری میں
انصاف ٹکوں پر بکتا ہو

جس دیس کا منشی قاضی بھی
مجرم سے پوچھ کے لکھتا ہو

جس دیس میں جاں کے رکھوالے
خود جانیں لیں معصوموں کی

جس دیس میں حاکم ظالم ہوں
سسکی نہ سنیں مجبوروں کی

جس دیس کے عادل بہرے ہوں
آہیں نہ سنیں معصوموں کی

جس دیس میں بنت حوا کی
چادر بھی داغ سے میلی ہو

جس دیس میں آٹے چینی کا
بحران فلک تک جا پہنچے

جس دیس میں بجلی پانی کا
فقدان حلق تک جا پہنچے

جس دیس کے ہر چوراہے پر
دو چار بھکاری پھرتے ہوں

جس دیس میں روز جہازوں سے
امدادی تھیلے گرتے ہوں

جس دیس میں غربت ماؤں سے
بچے نیلام کراتی ہو

جس دیس میں دولت شرفاء سے
نا جائز کام کراتی ہو

جس دیس کے عہدیداروں سے
عہدے نہ سنبھالے جاتے ہوں

جس دیس کے سادہ لوح انساں
وعدوں پہ ہی ٹالے جاتے ہوں

اس دیس کے ہر اک لیڈر پر
سوال اٹھانا واجب ہے

اس دیس کے ہر اک حاکم کو
سولی پہ چڑھانا واجب ہے

09/09/2020

مجھے چھوڑ دے میرے حال پر
تیرا کیا بھروسہ اے چارہ گر
تیری یہ نوازشِ مختصر
میرا درد اور بڑھا نہ دے

09/09/2020

دعائے سفر پڑھی اور پھونک دی اُس پر

اُسے لگا تھا میں پاؤں پکڑ کے روکوں گا...

25/03/2020

وہ محبت کی شروعات، وہ بے تحاشہ خوشی..

دیکھ کر ان کو وہ پھولے نہ سمانا دِل کا!!♥️

25/03/2020

(ایک جملہ)

"بند آنکھوں میں نظر آنے والے وہ لوگ ہوتے ہیں جو دل کے اس کونے میں بستے ہیں، جہاں سے محبت جنم لیتی ہے"

25/03/2020

میں وہ محروم عنایات ہوں کہ جس نے تجھ سے

ملنا چاہا تو بچھڑنے کی وبا پھوٹ پڑی۔۔۔

19/01/2020

وقت آنے پر ديا جاۓ گا جواب سب کو 🔥
ہم بہتر جانتے ہيں ذات سب کی اوقات سب کی 🔥

19/01/2020

اُس کا هونا بھی بھری بزم میں هے وجہِ سکوں
کچھ نہ بولے بھی ..... تو وہ میرا طرف دار لگے💞

Address

Gujrat
50700

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when iN HeR MeMoRieS posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share