My Stuff to Watch

My Stuff to Watch Fun, Knowledge, Comics

08/03/2026
‏ایک شخص نے اپنی پراڈو قصائی کی دکان کے سامنے کھڑی کی اور ایک کلو گوشت مانگااتنے میں ایک 1980 ماڈل کا ڈالا آ کر رکا اور ...
02/07/2025

‏ایک شخص نے اپنی پراڈو قصائی کی دکان کے سامنے کھڑی کی اور ایک کلو گوشت مانگا
اتنے میں ایک 1980 ماڈل کا ڈالا آ کر رکا اور اس میں سے اترنے والے نے پانچ کلو گوشت تین کلو کلیجی اور دو دیسی مرغیوں کا آرڈر دیا
پراڈو والا کھڑا رہا اور ڈالے والے کے جانے کا انتظار کرتا رہا
👇👇
‏پھر قصائی سے پوچھا: یہ بندہ کون ہے اور کیا کرتا ہے
قصائی نے کہا: یہ کوئی کام نہیں کرتا لیکن اس نے تین مال دار بیواؤں سے شادی کر رکھی ہے جن کے شوہر بہت امیر تھے اور بہت مال چھوڑ کر فوت ہوئے
👇👇
‏یہ سن کر پراڈو والے نے اپنا آرڈر بڑھا دیا اور دس کلو گوشت پانچ کلو کلیجی سات کلو قیمہ لے کر جیسے ہی گھر پہنچا تو بیوی نے پوچھا: اتنا کچھ اٹھا لائے ہو کس کی دعوت کر رہے ہو؟
کہنے لگا: کوئی دعوت نہیں بس میں اپنے مال کو انجوائے کرنا چاہتا ہوں اس سے پہلے کہ کوئ ڈالے والا آ جائے
🤣
کچھ لوگوں کے نصیب میں اپنے بُخل کی وجہ سے جمع کرنے کی مُشقت تو ہوتی ہے پر اپنے اوپر خرچ کرنا نصیب نہیں ہوتا۔
اپنا پیسہ خود خرچ کرو اس سے پہلے کہ کوئی اور آپ کا پیسہ خرچ کرے۔

30/01/2025

I am imagining a ghost 👻 friend who may helpful in my life where I stuck

02/12/2024

ریل کے سفر کے دوران ایک صاحب کی جب بھی سامنے بیٹھی خاتون سے نظر ملتی مسکرا دیتے، جب یہ چوتھی بار ہوا تو خاتون بھی مسکرائیں اور کہا۔۔۔

"جب بھی آپ مسکرا کر مجھے دیکھتے ہیں میرا دل کرتا ہے کہ آپ سے ملاقات ضرور کرنی چاہیئے"

یہ سن کر صاحب کا بس نہیں چل رہا تھا کہ کیا کریں.
فوراً بولے ۔۔۔

جی ضرور ضرور، جب آپ کہیں، اور کہاں ملنا ہے ؟

خاتون نے اپنا کارڈ دیا اور کہا میرے کلینک میں....میں ڈینٹسٹ ہوں۔۔۔
آپ کے دانت میلے کچیلے، ٹیڑھے میڑے اور کالے ہیں. سائیڈ کی دو داڑھوں میں کیڑا بھی لگا ہوا ہے. مجھے لگتا ہے شاید ایک ملاقات کافی نہ ہو لیکن یہ گارنٹی ہے کہ مجھ سے ملاقات کے بعد آپ مسکراتے ہوئے کم از کم اتنے برے نہیں لگیں گے۔

مہذب خاتون تھیں اسی لیئے صرف "دانت" کے کیڑے کا بتایا"

😊 😂

Address

Gujrat

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when My Stuff to Watch posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category