11/05/2026
یوم مادر پر اُس عظیم المرتبت مادر گرامی ع کی بارگاہِ اقدس میں سلام، جس نے ہمیں کریم اہل بیت ع دیئے، سید الشہداء ع دیئے۔ جن کی اولاد میں سے ہمیں قاسم و اکبر علیھم السلام ملے، علی اصغر علیہ السلام ملے، بالی سکینہ ع و سیدہ زینب سلام اللہ علیھا ملیں۔ سلام اُس مادر گرامی ع پر جس کی اولاد سے ہمیں سید الساجدین ملے، باقر العلوم ملے، جعفر الصادق ملے، کاظم الغیظ ع ملے، امام ضامن ملے، جواد الائمہ ملے، ہادی الامم ملے، الزکی العسکری ملے اور حجت القائم المنتظر عج ملے۔ علیھم السلام۔
ہمارا سلام ہو سیدہ نساء العالمین سلام اللہ علیھا پر جن کی دعا سے ہمیں ابوالفضل العباس علیہ السلام اور آنکھ میں آنے والے وہ آنسو ملے جو ابوالفضل علیہ السلام کے علم سے لپٹ کر غم حسین علیہ السلام میں بہتے ہیں۔
سلام ہو اُس مطھر ذات پر جن کا لقب اُم ابیھا علیہ السلام ہے۔ جن کا استقبال رحمت للعالمین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کھڑے ہوکر کیا کرتے۔
"سب ماوں سے ہیں افضل مادر حسین ع کی"
۔
#نوردرویش