Awesome poetry

Awesome poetry This page is for awesome poetry you will definitely enjoy it

06/04/2025

'کیا غلط فہمی میں رہ جانے کا صدمہ کچھ نہیں؛
وہ مجھے سمجھا تو سکتا تھا کہ ایسا کچھ نہیں!🖤

عشق سے بچ کر بھی بندہ کچھ نہیں ہوتا مگر"
یہ بھی سچ ہے عشق میں بندے کا بچتا کچھ نہیں!!💔

' جانے کیسے راز سینے میں رکھے بیٹھا ہے وہ؟
زہر کھالیتا ہے پر منہ سے اگلتا کچھ نہیں؛😢

شکر ہے کے اس نے مجھ سے کہہ دیا کہ کچھ تو ہے!
میں اسے کہنے ہی والا تھا کہ، اچھا کچھ نہیں🥀

12/02/2025

میں تمہیں کہاں اچھی لگوں گی
‏میں دھیما ساز سننے والی
‏رات کو تنہا چلنے والی
‏گھنٹوں بیٹھ کر سوچنے والی
‏اندھیرے کے سحر میں ڈوب جانے والی
‏تنہا رہنے کی خواہشمند
‏اس دنیا سے بھاگ جانے کی خواہش رکھنے والی
‏گھنٹوں کتاب میں سر دیے مدہوش رہنے والی
‏چاند سے باتیں کرنے والی
خود سے تنگ رہنے والی‏

‏ایسی لڑکی کو بھی بھلا کوئی پسند کرسکتا
‏جن کی الگ سی دنیا ہو
‏چند لمحے خاموشی کے ہوں
‏اک چھوٹی سی دنیا ہو
‏جہاں دکھاوا نہ ہو۔۔۔۔بس سادگی ہو!!

12/02/2025

یہ تم سے کہہ دیا کس نے
کہ تم بن رہ نہیں سکتے
یہ دکھ ہم سہہ نہیں سکتے
چلو ہم مان لیتے ہیں!
کہ تم بن ہم بہت روئے
کئی راتوں کو نہیں سوئے
مگر افسوس ہے ....جاناں
کہ اب کے تم جو لوٹو گے
ہمیں تبدیل پاو گے
بہت مایوس ہوگےتم
اگر تم پوچھنا چاھو کہ..!
ایسا کیوں کیا ہم نے تو..
سن لو غور سے جاناں..
پرانی اک روایت تنگ آ کر توڑ دی ہم نے!
محبت چھوڑ دی ہم نے ..!!!🖤

23/01/2025

مجھے شوق تھا تیرے ساتھ کا
جو مل نہ سکا ، چلو خیر ہے ۔۔
میری زندگی بھی گزر گئی
تو بھی جاچکا، چلو خیر ہے۔۔
یہ گٹھے گٹھے سے ہیں سلسلے
یہ رکے رکے سے تعلقات،،

نہ میں کہہ سکی کبھی کھلکے
کچھ نہ تو سن سکا، چلو خیر ہے ۔۔
کبھی تم کو ضد تھی میں ملوں
کبھی میں بضد تھی کہ تو ملے

یونہی دھیرے دھیرےختم ہوا
یہ بھی سلسلہ ،چلو خیر ہے ۔۔

Raba kadi ve na peen vichory
01/01/2025

Raba kadi ve na peen vichory

Watch, follow, and discover more trending content.

Ye sila mila ha
22/12/2024

Ye sila mila ha

Check out Bakhtawar’s post.

04/12/2024

میں نے تمھیں محسوس کیا ہے
صبح کی ٹھنڈ میں۔۔۔!!
اُٹھتے ہی آجانے والے خیال میں
چائے کی خوشبو میں۔۔۔!!
دوپہر کے سکون میں۔۔۔!!
شام کی خاموشی میں۔۔۔!!
رات کی بڑھتی ہوئی خنکی میں
یونہی ڈھیروں آ جانے والے خیالوں میں
سوچوں کی ہر اک سوچ میں
بےشمار یادوں میں ♡
❤️

04/12/2024

میں آج تک تیری عدت سے نہیں نکلی
کیا اتنا آسان ہے پھر سے زندہ ہونا؟

تو جو روٹھا تو دل دہل کے رہ گیا
مجھے اچھا لگتا تھا تیرا ہمسفر ہونا

تمھیں معلوم ہی کیا ہے ہجر کا درد جاناں
تم نے دیکھا نہیں زرخیز زمین کا بنجر ہونا

Tujh ko rakhon ga dil main chupa kar
29/11/2024

Tujh ko rakhon ga dil main chupa kar

Watch, follow, and discover more trending content.

27/11/2024

‏تیری مرضی ہے، تُو رہے، نہ رہے
تجھ پہ _اب اختیار تھوڑی ہے!

دِل میں تم ہو، تمہاری یادیں ہیں
کوئی____ اُجڑا دیار تھوڑی ہے!🥀

تیری یادوں سے زندگی ہے مری
تب ہی کہتا ہوں یار! "تھوڑی ہے"✨

دائمی عشق_ مجھ کو لاحق ہے🖤
چار دِن کا ____بخار تھوڑی ہے!🙃

26/11/2024

کیا تم جانتے ہو ایک عورت کی محبت کیسی ہوتی ھے ؟؟
عورت کی محبت کا حصار بہت خوبصورت ھوتا ھے اگر تم کسی عورت کی محبت نہیں بن پائے تو یقین جانیں
آپ محبت کے بارے جانتے ہی نہیں ہیں
جب ایک عورت چاہتی ھے ناں تو وہ جی جان لگا دیتی ھے۔
تم سے شرارتیں کرتی ھیں اپنا بچپنہ بس تم پہ ظاہر کرتی ھے لڑتی ھے ۔۔۔۔۔ چیختی ھے ۔۔۔۔ روتی ھے
دعاؤں میں مانگتی ھے۔
لیکن چھوڑ کر نہیں جاتی۔
وہ تمہیں کسی کے ساتھ نہیں بانٹتی۔
اور بس اتنا چاہتی ھے کہ محبت کا جواب محبت سے دیا جائے۔
برے الفاظ تو دور کی بات تمہارا تلخ لہجہ بھی اسکی آنکھیں نم کر سکتا ھے
اگر آپکو کوئی چاہتا ھے تو رشک کریں اس پہ
کہیں جانے نا دیں۔۔۔۔ سنبھال کر رکھیں ❤️

25/11/2024

میری ایک عادت تھی کہ
میں اس کی ہر تصویر اس کا
ہر میسج ہر بات ہر چیز
بہت سنبھال کر رکھا کرتی تھی
وہ اکثر کہا کرتا تھا
کہ تم پاگل ہو؟....
کیا ملتا ہے یہ سب کر کے؟....
مجھے خود بھی پتہ نہیں ہوتا تھا....
کیوں؟....
پر مجھے ایسا کرنا اچھا لگتا تھا....
ایک دفعہ تو میرے موبائل میں سے میسیجز ڈیلیٹ
کرنے پر ہماری باقاعدہ لڑائی بھی ہو گئی تھی....
اور پھر جب علیحدہ ہونے کا وقت آیا تو اس کی ہر وہ چیز
اس کے آگے رکھی اور کہا کہ اس دن کے لیے میں یہ سب
جوڑا کرتی تھی
اور اس کے پاس جواب میں خاموشی کے علاوہ
مجھے دینے کے لیے کچھ بھی نہیں تھا....
اور یہ سچ ہے آج وہ نہیں ہے تو کیا ہوا اس کی یادیں تو
ہیں نا....
اس کی چیزیں تو کوئی چھین نہیں سکتا نا....
اور میرے لیے اس سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں کہ میں
اس کی یادوں کے درمیان آرام سے باقی کی زندگی گزار سکتی ہوں....
آج بھی گھر میں اس کا دیا ہوا بلیک ڈریس اور میرے
برتھ ڈے پہ دیا ہوا اسکا پرفیوم اور اس کے گفٹ
سمیت ہر چیز چھپا کر رکھی ہوئی ہے اور اس کی
ڈھیروں تصویریں جن سے باتیں کرتے میری راتیں گزرتی
ہیں....
کبھی کبھی دل نرم پڑتا ہے تو اس کے وہ میسجز نکال کر
پڑھ لیتی ہوں کہ کہیں اس کے سامنے پھر سے ہاتھ پھیلا
ہی نا دوں...
آج بھی اس سے اتنا ہی پیار ہے...
آج بھی اسے تکلیف میں نہیں دیکھ سکتی
آج بھی اسے رونگ نمبرز سے کال کرتی ہوں...
اور آواز سُن کر بند کرتی ہوں....
آج بھی لوگوں سے اس کا حال پوچھتی ہوں...
آج بھی اسے دیکھنے کو ترستی ہوں....
آج بھی رات کو یاد کرتی ہوں اس کو آنسوں کے ساتھ....
آج بھی....
مگر نہیں کر سکتی تو بس اسے معاف کرنا میرے بس
میں نہیں ہے....
کیوں کہ اگر معاف کردیا نا تو ساری زندگی خود سے
بھی نظریں ملا نہیں سکوں گی
جانتے ہیں ہر گناہ کی معافی ہے پر محبت میں شرک کی
کوئی معافی نہیں ہے....
💔💔💔

Address

Gujranwala

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awesome poetry posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Establishment

Send a message to Awesome poetry:

Share